وزارت خزانہ
سی بی آئی سی نے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لئے آٹومیٹنک منظوری کے سسٹم کو متعارف کرایا
Posted On:
07 OCT 2025 4:11PM by PIB Delhi
کسٹم کے طریقہ کار کو ہموار کرنے اور تجارتی سہولت کو بڑھانے کی سمت ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ، سنٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے آئی ایف ایس سی کوڈ رجسٹریشن کے لیے خودکار منظوری کے نظام کو وضع کیا ہے۔
نئے اقدام کے مطابق ، یہ نظام متعدد کسٹم مراکز پر ایک مخصوص امپورٹر ایکسپورٹر کوڈ (آئی ای سی) کے لیے ایک ہی ترغیبی بینک اکاؤنٹ اور آئی ایف ایس سی کوڈ کے اندراج کی درخواستوں کو خود بخود منظور کر لے گا ، بشرطیکہ ایک ہی انٹری کو پہلے ہی کسی ایک مرکزپر منظور کر لیا گیا ہو ۔ اس طرح ، بندرگاہ افسر کی مداخلت ختم ہو جائے گی ، اور یہ سسٹم اس طرح کی درخواستوں کو براہ راست منظور کرے گا ۔
اس پہل کا مقصد ہے کہ:
- بینک کھاتے اور آئی ایف ایس سی کوڈ کی منظوری کی درخواستوں کی تیزی سے کارروائی۔
- متعدد بندرگاہوں پر رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا ۔
- برآمد کنندگان کے بینک کھاتوں میں برآمدی مراعات کے تیز اور ہموار کریڈٹ کو یقینی بنانا ۔
- مجموعی تجارتی کارکردگی کو بڑھانا ۔
برآمد کنندہ کو برآمدات سے متعلق فوائد برآمد کنندہ کے ذریعہ کسٹمز آٹومیٹڈ سسٹم میں اعلان کردہ بینک اکاؤنٹ میں ملتے ہیں ۔ آئس گیٹ پر برآمد کنندہ کے ذریعے مجاز ڈیلر (اے ڈی) کوڈ کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت پہلے سے موجود ہے ۔ امپورٹر ایکسپورٹر کوڈ (آئی ای سی) کے تحت ترغیبات سے منسلک بینک اکاؤنٹس اور آئی ایف ایس سی کوڈز کے اندراج کی درخواستوں کے لیے ہر بندرگاہ کے مقام پر کسٹم افسران کی منظوری ضروری ہوتی ہے ۔ اس کے نتیجے میں اکثر اشیا کی نقل اور درخواستوں کے زیر التواء ہونے کا امکان رہتا ہے ، خاص طور پر جب ایک ہی بینک اکاؤنٹ اور آئی ایف ایس سی کا مجموعہ متعدد کسٹم اسٹیشنوں میں رجسٹر کیا جا رہا ہو ۔
سی بی آئی سی طریقہ کار کو آسان بنانے ، لین دین کی لاگت کو کم کرنے اور کسٹم کے بہتر تجربے کے ساتھ ہندوستان کی تجارتی برادری کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے ۔
*****
ش ح۔ ع و۔ خ م
(U N.7200)
(Release ID: 2175922)
Visitor Counter : 9