وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے تعلیم بالغاں کو تبدیل کرنے اور خواندگی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے یو ایل  ایل اےایس پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے ایک مضمون مشترک کیاہے

Posted On: 06 OCT 2025 12:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک مضمون شیئر کیا ہے جس میں معاشرے میں سبھی کے لیے لائف لانگ لرننگ،زندگی بھر سیکھنےکے عمل (یو ایل ایل اےایس) پروگرام کی تفہیم کے تبدیلی کے اثرات کی تعریف کی گئی ہے، جسے 2022 میں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے تحت ایک کلیدی پہل کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔پروگرام نے دیہی برادریوں اور خواتین پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے پورے ہندوستان میں بالغ سیکھنے والوں کے لیے تعلیمی مواقع کو نمایاں طور پرفروغ دیا ہے۔

مرکزی وزیر جناب جینت چودھری کے ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، پی ایم او انڈیا ہینڈل نے کہا:

‘‘اس مضمون میں، MoS Shri @jayantrld نےبتایا ہے کہ کس طرح این ای پی 2020 کے ساتھ 2022 میں شروع کیا گیا، لائف لانگ لرننگ فار آل ان سوسائٹی  یعنی سماج میں سبھی کےلئے زندگی بھر سیکھنےکے عمل (یو ایل ایل اے ایس) پروگرام بالغوں کے لیے تعلیمی مواقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یو ایل ایل اے ایس پروگرام کے اثرات کے تحت دیہی برادریوں اور خواتین کی خواندگی میں اضافہ ہوا ہے، جس نے ہندوستان کو 2030 تک اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز کے خواندگی کے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن کیا ہے۔’’

****

UR-7116      

(ش ح۔ م م ع۔ ف ر )


(Release ID: 2175280) Visitor Counter : 11