وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مشہور کلاسیکی گلوکار پنڈت چھنّولال مشرا جی کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا

Posted On: 02 OCT 2025 8:55AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  مشہور کلاسیکی گلوکار پنڈت چھنولال مشرا جی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، اور انہیں بھارتی فن اور ثقافت کا تاحیات عقیدت  مند قرار دیا۔

پنڈت جی بنارس گھرانے کے پیش رو موسیقاروں میں سے ایک تھے، جو بھارتی کلاسیکی موسیقی کا ایک ایسا مکتب ہے جس کی جڑیں کاشی کی روایات کی گہرائیوں میں مضمر ہیں۔ ان کی گلوکاری میں شہر کی موسیقی کی وراثت کی روح شامل رہی۔ انہوں نے کاشی میں متعدد طلبا کو اپنی رہنمائی فراہم کی اور اس امر کو یقینی بنایا کہ شہر کی موسیقی کی روایات کو محفوظ کیا جائے اور آگے بڑھایا جائے، جس سے وارانسی میں ان کا گھر تعلیم، عقیدت اور فنی عمدگی کا مرکز بن گیا۔

وزیر اعظم نے پنڈت جی کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق کو یاد کیا، اور کہا کہ ان کا آشیر واد  اور حمایت حاصل ہونا، خصوصاً 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے وقت جب پنڈت جی وارانسی حلقۂ انتخاب  سے ان کے تجویز کنندہ کے طور پر کام کر رہے تھے، یہ ایک ایسا عمل تھا جس نے اس شہر اور اس کی ترقی پذیر وراثت کے تئیں ان کی مضبوط عہدبستگی کو علامت کے طور پر پیش کیا۔

جناب مودی نے کئی مرتبہ پنڈت جی کی محبت اور آشیرواد کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسے اپنی ذاتی خوش بختی قرار دیا ہے۔ان کا رشتہ بھارت کی کلاسیکی روایات، روحانی گہرائی، اور ثقافت کی تغیر پذیر قوت  کے تئیں مشترکہ احترام کا اظہار کرتا ہے۔

پنڈت چھنولال مشرا جی کو بھارتی کلاسیکی موسیقی کے تئیں ان کے شاندار تعاون کے لیے موجودہ حکومت کے ذریعہ 2020 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا، جو کہ بھارت کا دوسرا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے۔

جناب مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پنڈت جی کی وراثت موسیقاروں، فنکاروں اور ثقافت سے محبت رکھنے والوں کی پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا:

’’مشہور کلاسیکی گلوکار پنڈت چھنولال مشرا جی کی رحلت پر ازحد غمگین ہوں۔ وہ  تاحیات بھارتی فن اور ثقافت کی خوشحالی کے لیے کلی طور پر وقف رہے۔ کلاسیکی موسیقی کو عوام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہندوستانی روایت کو عالمی سطح پر قائم کرنے میں بھی بیش قیمتی کردار ادا کیا۔ یہ میری خوش بختی ہے کہ مجھے ہمیشہ ان کی محبت اور آشیرواد حاصل ہوتا رہا۔ سال 2014 میں وہ وارانسی لوک سبھا سیٹ سے میرے تجویز کنندہ بھی رہے تھے۔ غم کی اس گھڑی میں، میں ان کے رشتہ داروں اور مداحین کے تئیں اظہار ہمدردی کرتا ہوں ۔ اوم شانتی!‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:6951


(Release ID: 2174063) Visitor Counter : 6