امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور کو آپریٹیوکےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سابق ممبر پارلیمنٹ اوربی جے پی کےسینئر لیڈر وجے کمار ملہوترا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں مرحوم رہنما کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کیے
سینئر لیڈر وجے کمار ملہوترا جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا، جنہوں نے تنظیم کی تشکیل اور توسیع میں اہم کردار ادا کیا:امت شاہ
پارٹی کےریاستی صدرہوں، دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں یا عوامی نمائندے ، وجے کمار ملہوترا جی نے ہر کردار میں ملک اور دہلی کے لوگوں کی خدمت کی:امت شاہ
وجے کمار ملہوترا جی نے نہ صرف دہلی میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کیا بلکہ مختلف مناصب کی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی:امت شاہ
مصیبت کی اس گھڑی میں پارٹی کا پورا پریوار ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے:امت شاہ
Posted On:
30 SEP 2025 5:04PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور کو آپریٹیوکےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سابق ممبر پارلیمنٹ اور بی جے پی کےسینئر لیڈر وجے کمار ملہوترا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں مرحوم رہنما کے جسد خاکی پرعقیدت کے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

امور داخلہ اور کو آپریٹیوکےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہیں سینئر لیڈر وجے کمار ملہوترا جی کے انتقال سے بہت صدمہ ہوا ہے، جنہوں نے تنظیم کی تشکیل اور توسیع میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ چاہے وہ دہلی میں پارٹی کےریاستی صدر ہوں، دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں یا عوامی نمائندے ہوں، وجے کمار ملہوترا جی نے ہر کردار میں ملک اور دہلی کے لوگوں کی بھرپور خدمت کی۔

جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ ہر ملاقات میں انہوں نے تنظیمی امور سے متعلق بہت سی قیمتی بصیرتیں حاصل کی ہیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پارٹی کا پورا پریوار ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ بھگوان آنجہانی لیڈر کو اپنے قدموں میں جگہ عطا کرے۔ اوم شانتی شانتی شانتی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وجے کمار ملہوترا جی نے نہ صرف دہلی میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کیا بلکہ مختلف مناصب کی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی۔ آج ان کے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
*****
( ش ح ۔ م ش ع۔ اش ق)
U. No. 6840
(Release ID: 2173251)
Visitor Counter : 9