نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
امور نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت نے کھیل ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کی ہے
Posted On:
30 SEP 2025 11:17AM by PIB Delhi
کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے اور انعام دینے کے لیے ہر سال اسپورٹس ایوارڈز دئے جاتے ہیں۔ میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ ایک کھلاڑی کے ذریعہ کھیل کے میدان میں عمدہ اور شاندار کارکردگی کے لیے دیا جاتا ہے۔ ارجن ایوارڈ کھلاڑیوں کی مسلسل شاندار کارکردگی کے لیے دیا جاتا ہے۔ ارجن ایوارڈ (لائف ٹائم) کھیلوں کی ترقی میں زندگی بھر کی شراکت کے لیے دیا جاتا ہے۔ دروناچاریہ ایوارڈ باوقار بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں تمغہ جیتنے والے کو تیار کرنے کے لیے کوچز کو دیا جاتا ہے اور راشٹریہ کھیل پروتساہن پروسکار ( آر کے پی پی) کارپوریٹ ادارے (پبلک/پرائیویٹ)، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیلوں کی ترقی اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسکیموں کی کاپی وزارت کی ویب سائٹ www.yas.nic.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔
امور نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند ہر سال اسپورٹس ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کرتی ہے۔ سال 2025 کے ان اسپورٹس ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کرنے والے نوٹیفکیشن ویب سائٹ www.yas.nic.in پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔
متعلقہ ایوارڈز کے لیے اہل کھلاڑیوں/ کوچز/ اداروں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ درخواستیں صرف ایک مخصوص پورٹل کے ذریعے آن لائن موڈ میں طلب کی جا رہی ہیں۔
ایوارڈ کے رہنما خطوط کے مطابق اہل درخواست دہندگان کو صرف پورٹل www.dbtyas-sports.gov.in پر آن لائن خود درخواست دینے کی ضرورت ہے۔ آن لائن درخواست فارم میں کسی بھی مسئلے کا سامنا کرنے کی صورت میں، درخواست دہندہ محکمہ کھیل سے ای میل sportsawards-moyas[at]gov[dot]in، فون نمبر011-233-87432 کسی بھی کام کے دن صبح 9.00 بجے سے شام 5.30 بجے تک یا ٹول فری نمبر 1800-202-5155، 1800-258-5155 (صبح 8.00 سے شام 8.00 بجے کے درمیان کسی بھی کام کے دن) رابطہ کرسکتا ہے ۔ ایوارڈز کے لیے اہل کھلاڑیوں/ کوچز/ اداروں کو درخواستیں آن لائن پورٹل www.dbtyas-sports.gov.in پر 28 اکتوبر 2025 (یعنی منگل) کی رات 11:59 بجے تک جمع کرانی ہوں گی ۔
*************
(ش ح ۔ع ح۔م الف(
U. No. 6811
(Release ID: 2173042)
Visitor Counter : 9