وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے غزہ تنازع پر صدر ٹرمپ کے امن اقدام کا خیرمقدم کیا

Posted On: 30 SEP 2025 9:00AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ کے غزہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے ساتھ ساتھ وسیع تر مغربی ایشیائی خطے کے لیے بھی دیرپا اور پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کی ایک قابلِ عمل راہ فراہم کرتا ہے۔

جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ فریق صدر ٹرمپ کے اس اقدام کی حمایت میں یکجا ہوں گے تاکہ تنازع کو ختم کیا جا سکے اور دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

وزیر اعظم نے ایکس پرپوسٹ کیا؛

“ہم صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ کے غزہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ منصوبہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے ساتھ ساتھ وسیع تر مغربی ایشیائی خطے کے لیے بھی طویل مدتی اور پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کی ایک قابلِ عمل راہ فراہم کرتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق صدر ٹرمپ کے اس اقدام کے پیچھے یکجا ہوں گے اور اس کوشش کی حمایت کریں گے تاکہ تنازع ختم ہو اور امن قائم ہو۔

@ realDonaldTrump

@POTUS’’

-----------

ش ح-ش ت-ج ا

UN-NO-6799


(Release ID: 2172950) Visitor Counter : 14