وزیراعظم کا دفتر
وزیرِاعظم27ستمبر کو اوڑیسہ کا دورہ کریں گے
وزیرِاعظم جھارسوگڈا میں 60,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے
یہ منصوبے مختلف شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں جن میں ٹیلی مواصلات، ریلوے، اعلیٰ تعلیم، طبی نگہداشت، ہنر مندی اور دیہی رہائش شامل ہیں
قومی مواصلاتی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے وزیرِاعظم تقریباً 37 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بنے97 ہزار 5 سو سے زائد4Gموبائل ٹاوروں کو جدید سودیشی ٹیکنالوجی کے ساتھ فعال کریں گے
چھبیس ہزار سات سو سے زائد غیر منسلک دیہی، سرحدی اور بائیں بازو کے شدت پسند متاثرہ علاقوں کے گاؤں بھی کنکشن حاصل کریں گے
وزیرِاعظم آٹھ آئی آئی ٹیز کی توسیع کے لیے سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس سے اگلے چار سال میں 10ہزار نئے طلبہ کے لیے گنجائش پیدا ہوگی
وزیرِاعظم اوڑیسہ حکومت کی متعدد پہل کاریوں کا آغاز کریں گے تاکہ تکنیکی تعلیم اور ہنر کی ترقی کو مضبوط بنایا جا سکے
Posted On:
26 SEP 2025 8:58PM by PIB Delhi
وزیرِاعظم جناب نریندر مودی 27 ستمبر کو اوڑیسہ کا دورہ کریں گے۔ تقریباً صبح 11:30 بجے، وہ جھارسوگڈا میں60,000کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ یہ منصوبے ٹیلی کمیونیکیشن، ریلوے، اعلیٰ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ہنر کی ترقی، دیہی رہائش اور دیگر شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
ٹیلی مواصلات کے شعبے میں وزیرِاعظم تقریباً 37,000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے 97,500 سے زائد موبائل 4G ٹاورز کو فعال کریں گے، جو سوادیشی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔ اس میں بی ایس این ایل کی جانب سے فعال کیے گئے 92,600 سے زائد 4G سائٹس شامل ہیں۔ تقریباً 18,900 4G سائٹس ڈیجیٹل بھارت نِدھی کے تحت فنڈ کی گئی ہیں، جو تقریباً 26,700 غیر منسلک دیہی، سرحدی اور بائیں بازو کے شدت پسند متاثرہ گاؤں کو کنیکٹ کریں گی اور 20 لاکھ سے زائد نئے صارفین کو فائدہ پہنچائیں گی۔ یہ ٹاورز سولر پاور سے چلنے والے ہیں جو بھارت کے سب سے بڑے گرین ٹیلی کام سائٹس کے کلسٹر کی حیثیت رکھتے ہیں اور پائیدار انفراسٹرکچر کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔
وزیرِاعظم ریلوے کے اہم منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے لیے وقف کریں گے جو رابطے اور علاقائی ترقی کو بڑھائیں گے۔ ان میں سمبلپور–سارلا میں ریل فلائی اوور کا سنگِ بنیاد، کوراپوٹ–بائگوڑا لائن کی ڈبلنگ کا افتتاح، اور مانابار–کوراپوٹ–گوراپور لائن شامل ہیں۔ یہ منصوبے اوڑیسہ اور پڑوسی ریاستوں میں مال برداری اور مسافر نقل و حمل کو نمایاں طور پر بہتر کریں گے، مقامی صنعتوں اور تجارت کو مضبوط کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم برہم پور اور اُدھنا (سورات) کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس کا بھی افتتاح کریں گے، جو ریاستوں کے درمیان سستی اور آرام دہ رابطے فراہم کرے گی، سیاحت کو فروغ دے گی، روزگار کے مواقع پیدا کرے گی اور اہم اقتصادی اضلاع کو جوڑے گی۔
وزیرِاعظم آٹھ آئی آئی ٹیز—تِروپتی، پالا ٹکاڈ، بھیلائی، جموں، دھروڑ، جوڈھپور، پٹنہ اور انڈور—کی توسیع کے لیے سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس میں تقریباً 11,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ اس توسیع سے اگلے چار سال میں 10,000 نئے طلبہ کے لیے گنجائش پیدا ہوگی اور آٹھ جدید ریسرچ پارکس قائم ہوں گے، جس سے بھارت کے اختراعی ماحول کو مضبوطی ملے گی اور تحقیق و ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
وزیرِاعظم ایم ای آر آئی ٹی ای اسکیم کا آغاز کریں گے، جس کا مقصد ملک بھر کے 275 ریاستی انجینئرنگ اور پولی ٹیکنک اداروں میں معیار، برابری، تحقیق اور اختراع کو بہتر بنانا ہے۔
وزیرِاعظم اوڑیسہ اسکل ڈیولپمنٹ پروجیکٹ مرحلہ دوم کا بھی آغاز کریں گے، جس کے تحت سمبلپور اور برہم پور میں ورلڈ اسکل مراکز قائم کیے جائیں گے، جو ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے ایگری ٹیک، قابل تجدید توانائی، ریٹیل، میرین، اور خاطر تواضع کا احاطہ کریں گے۔ اسکے علاوہ ، پانچ آئی ٹی آئیز کو اُتکرش آئی ٹی آئیز میں اپ گریڈ کیا جائے گا، 25 آئی ٹی آئیز کو سینٹرز آف ایکسیلنس کے طور پر تیار کیا جائے گا، اور ایک نیا پریسیژن انجینئرنگ بلڈنگ جدید تکنیکی تربیت فراہم کرے گا۔
ریاست میں ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے کے لیے، وزیرِاعظم 130 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں وائی فائی سہولیات کا افتتاح کریں گے، جو روزانہ مفت ڈیٹا فراہم کریں گی اور 2.5 لاکھ سے زائد طلبہ کو فائدہ پہنچائیں گی۔
صحت کے شعبے میں بھی وزیرِاعظم کے دورے کے دوران اوڑیسہ میں نمایاں ترقی ہوگی۔ وہ برہم پور کے، ایم کے سی جی میڈیکل کالج اور سمبلپور کے وی آئی ایم ایس اے آر کو عالمی معیار کے سپر اسپیشیلٹی ہسپتالوں میں اپ گریڈ کرنے کے لیے سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اپ گریڈ شدہ سہولیات میں بیڈ کی استعداد میں اضافہ، ٹراما کیئر اکائیاں، ڈینٹل کالجز، ماں اور بچے کی دیکھ بھال کی خدمات، اور تعلیمی ڈھانچے کی توسیع شامل ہوگی، جس سے اوڑیسہ کے عوام کے لیے جامع صحت کی خدمات یقینی بنیں گی۔
اسکے علاوہ وزیرِاعظم انتودیا گروہا یوجنا کے تحت 50,000 مستفیدین میں منظوری کے مراسلے بھی تقسیم کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت کمزور دیہی خاندانوں، بشمول معذور افراد، بیواوں، سنگین بیماری میں مبتلا افراد اور قدرتی آفات کے متاثرین کو پکا گھر اور مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اقدام حکومت کے سماجی فلاح و بہبود اور معاشرتی وقار کو سب سے پسماندہ طبقات تک پہنچانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 6703
(Release ID: 2172086)
Visitor Counter : 8