امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ماؤنوازوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی طرف سے حاصل کی گئی بڑی کامیابی کی ستائش کی


مہاراشٹر-چھتیس گڑھ سرحد پر نارائن پور کے ابوجھماد علاقے میں سیکورٹی فورسز نے مرکزی کمیٹی کے دو ماؤنواز شدت پسندوں - کدری ستیہ نارائن ریڈی عرف کوسا اور کٹا رامچندر ریڈی کو ہلاک کر دیا

دونوں ماؤنوازوں پر 40 لاکھ روپے کا انعام تھا

ہماری سیکورٹی فورسز منظم طریقے سے ماؤنوازوں کی اعلیٰ قیادت کو ختم کر رہی ہیں اور سرخ دہشت گردی کی کمر توڑ رہی ہیں

Posted On: 22 SEP 2025 7:30PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج  ماؤنوازوں  کے خلاف سیکورٹی فورسز کی طرف سے حاصل کی گئی بڑی کامیابی کی ستائش کی۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں  امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ہماری سیکورٹی فورسز نے ماؤنوازوں  کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر-چھتیس گڑھ سرحد پر نارائن پور کے ابوجھماد علاقے میں ہماری سیکورٹی فورسز نے مرکزی کمیٹی کے دو رکن نکسلائیٹ لیڈروں کدری ستیانارائن ریڈی عرف کوسا اور کٹا رام چندر ریڈی کو ہلاک کر دیا۔ مارے گئے دونوں  ماؤنواز لیڈروں پر 40 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز منظم طریقے سے نکسلائٹس کی اعلیٰ قیادت کو ختم کر رہی ہیں اور سرخ دہشت گردی کی کمر توڑ رہی ہیں۔

*******

ش ح۔ح ن۔س ا

U.No:6432


(Release ID: 2169843)