وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

قومی ایوارڈ یافتہ فلم ’چلو جیتے ہیں‘ خصوصی ملک گیر ری ریلیزکے لیے تیار ہے


قومی ایوارڈ یافتہ فلم ’چلو جیتے ہیں‘ کی نمائش کے بعد وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش پر لاکھوں ’خاموش ہیروؤں‘  کا اعزاز ہوگا

نوجوانوں کو تحریک دینے کے لیے وزیر اعظم مودی کی زندگی اور سوامی وویکانند کے فلسفے کو ایک طاقتور خراج عقیدت

Posted On: 16 SEP 2025 5:09PM by PIB Delhi

 قومی ایوارڈ یافتہ فلم ’’چلو جیتے ہیں‘‘ - سوامی وویکانند کے فلسفے ’’بس وہی جیتے ہیں، جو دوسروں کے لیے جیتے ہیں‘‘ کو ایک متحرک سنیمائی خراج تحسین ہے ، یہ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 کے دوران بھارت بھر میں خصوصی ری ریلیز کے لیے تیار ہے۔ تنقیدی طور پر سراہی جانے والی یہ فلم، 2018 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی مختصر فلموں میں سے ایک، ملک بھر کے لاکھوں اسکولوں اور تقریبا 500 سینما ہالوں میں دکھائی جائے گی، جن میں پی وی آر نوکس، سنے پولس، راجہنس اور میراج شامل ہیں۔

نوجوان ذہنوں کو تحریک

دوبارہ ریلیز کے موقع پر، ’چلو جیتے ہیں: سیوا کا سنمان‘ پہل شروع کی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت، اسکولوں اور معاشرے کے ’خاموش ہیروز‘ - چوکیدار، صفائی کا عملہ، ڈرائیور، چپراسی اور دیگر جو روزمرہ کی زندگی کو ہموار کرنے میں خاموشی سے اپنا حصہ ڈالتے ہیں، کو اعزاز سے نوازا جائے گا اور ان کی عزت افزائی کی جائے گی۔ یہ تقریبات طلبہ کے ’سائلنٹ ہیروز‘ کے ساتھ فلم دیکھنے کے بعد ہوں گی، جو نوجوان ذہنوں کو نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کی خدمت میں جینے کی ترغیب دیں گی۔

سوامی وویکانند کے فلسفے کو خراج عقیدت

یہ فلم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زندگی کے بچپن کے ایک واقعے سے متاثر ہے۔ یہ نوجوان نارو کی کہانی بیان کرتی ہے، جو سوامی وویکانند کے فلسفے سے بہت متاثر ہے، اس کے معنی کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی چھوٹی سی دنیا میں تبدیلی لانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ، بے لوثی اور خدمت کا لازوال پیغام ایک نئی نسل تک اثر انداز میں پہنچے گا۔

 ملک گیر اثرات

پروڈیوسر مہاویر جین نے کہا کہ ’’یہ تحریک ایک گہرا طاقتور پیغام دے گی ۔ یہ لاکھوں نوجوان ذہنوں کو ہر کام اور ہر فرد کی قدر اور احترام کرنے کی ترغیب دے گی۔ یہ بے لوثی، ہمدردی اور قوم کے تئیں فرض کی لازوال اقدار کو تقویت دیتی ہے جو ہمارے وزیر اعظم کو ایک حقیقی خراج عقیدت ہے‘‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس فلم کے ذریعے، ہم نوجوانوں کے دلوں میں ایک چنگاری سلگانے کی امید رکھتے ہیں، انھیں بامقصد زندگی گزارنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دیں گے۔‘‘

خاندانی اقدار پر بہترین نان فیچر فلم کے قومی ایوارڈ کی فاتح، ’’چلو جیتے ہیں‘‘ ناظرین کو پسند آرہی ہے۔ منگیش ہداوالے کی ہدایت کاری میں بننے والی اور آنند ایل رائے اور مہاویر جین نے پیش کی، دوسروں کے لیے جینے کا یہ فلم آج بھی اتنی ہی موزوں ہے جتنی کہ اس وقت تھی جب اسے پہلی بار ریلیز کیا گیا تھا۔ اس کی خصوصی دوبارہ ریلیز اب اس پیغام کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کرے گی، جو وزیر اعظم کی متاثر کن زندگی اور فلسفے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اسکولوں میں اسکریننگ اس پہل کا ایک اہم حصہ ہے، جو یہ یقینی بناتی ہے کہ فلم کا پیغام طلبہ کو پسند آئے اور انھیں بامقصد زندگی کو اپنانے کی ترغیب دے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6100


(Release ID: 2167351) Visitor Counter : 2