مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم آپریٹرز (ڈی پی اوز) کو ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر کارکردگی کی نگرانی کی رپورٹیں پیش کرنے سے متعلق حکم
Posted On:
10 SEP 2025 11:13AM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ایکٹ 1997 کی دفعہ 12 کے تحت ایک حکم جاری کیا ہے، جس کے مطابق ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم آپریٹرز(ڈی او پیز) ڈی ٹی ایچ آپریٹرز، ملٹی سسٹم آپریٹرز (ایم ایس اوز)، ہیڈینڈ ان دی اسکائی (ایچ آئی ٹی ایس) آپریٹرز اور انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی ویژن (آئی پی ٹی وی) آپریٹرز نشریاتی خدمات کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی بنیاد پر کارکردگی کی نگرانی کی رپورٹیں (پی ایم آر) پیش کریں گے۔
اس سے قبل اتھارٹی نے 24 جولائی 2008 کے اپنے حکم نامے میں ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) آپریٹرز کو سہ ماہی کارکردگی کی نگرانی کی رپورٹیں (کیو-پی ایم آر) جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد، جون 2019 میں، ٹرائی نے فارمیٹس میں ترمیم کی اور ڈی ٹی ایچ آپریٹرز، ملٹی سسٹم آپریٹرز (ایم ایس اوز) ہیڈینڈ ان دی اسکائی (ایچ آئی ٹی ایس) آپریٹرز کے لیے رپورٹنگ کی ضرورت کو بڑھا دیا۔
ٹیرف آرڈر، انٹرکنکشن ریگولیشنز اور کوالٹی آف سروس ریگولیشنز سمیت انضباطی فریم ورک میں مشتہر ترامیم کے پیش نظر، ٹرائی نے اب رپورٹنگ فارمیٹس کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ ان فارمیٹس کو تمام ڈی پی اوز کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے موجودہ حکم نامے کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
اس کے مطابق، تمام ڈی پی اوز کو ٹرائی کو درج ذیل رپورٹیں پیش کرنے کی ضرورت ہے:
(i) ہر ماہ کے اختتام سے دس دن کے اندر مقررہ فارمیٹ (ضمیمہ-I) میں ماہانہ کارکردگی کی نگرانی کی رپورٹ (ایم-پی ایم آر)؛ اور
(ii) ہر سہ ماہی کے اختتام سے پندرہ دن کے اندر مقررہ فارمیٹ (ضمیمہ-II) میں سہ ماہی کارکردگی کی نگرانی کی رپورٹ (کیو-پی ایم آر)۔
کیو-پی ایم آر کی فراہمی ڈی پی اوز کے لیے اختیاری ہوگی جن کا فعال سبسکرائبر بیس ، پچھلے مالی سال کے آخری دن، تیس ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔
رپورٹنگ فریم ورک کا مقصد تعمیل کی موثر نگرانی کو یقینی بنانا، شفافیت کو فروغ دینا، صارفین کے مفادات کا تحفظ اور نشریاتی اور کیبل ٹی وی خدمات کے شعبے کی منظم ترقی کو آسان بنانا ہے۔
آرڈر کی ایک کاپی ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر دستیاب ہے۔
وضاحت/معلومات کے لیے، اگر کوئی ہے، جناب ابھے شنکر ورما، پرنسپل ایڈوائزر (بی اینڈ سی ایس) سے ای میل: pradvbcs@trai.gov.inیا ٹیلی فون: +91-11-20907761 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح۔ ن م۔
U-5833
(Release ID: 2165183)
Visitor Counter : 2