مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ اور شہری امور کے عزت مآب وزیرنے پردھان منتری آواس یوجنا- اربن 2.0 کے تحت انگیکار 2025 مہم کا آغاز کیا


انگیکار 2025:پی ایم اے وائی-یو 2.0 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ملک کے کونے کونے تک پہنچنے والی مہم،

Posted On: 05 SEP 2025 2:46PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے  عزت مآب وزیرجناب منوہر لال نے 4 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں "انگیکار 2025" کا آغاز کیا، جو پردھان منتری آواس یوجنا – اربن 2.0 (پی ایم اے وائی - یو 2.0) کے تحت دور دراز کے علاقوں تک پہنچنے والی عوامی بیداری مہم ہے۔ اس موقع پر جناب توکھن ساہو، معزز وزیر مملکت برائے رہائش و شہری امور بھی موجود تھے۔ وزارت برائے رہائش و شہری امور (ایم او ایچ یو اے) کے سکریٹری جناب سرینواس کاٹکیتھالا، جوائنٹ سکریٹری و مشن ڈائریکٹر (جے ایس اینڈ ایم ڈی) ہاؤسنگ فار آل (ایچ ایف اے)جناب کلدیپ نارائن اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی تقریب میں شریک تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016M02.gif

انگیکار 2025 ایک عوامی بیداری مہم ہے جو پردھان منتری آواس یوجنا – اربن 2.0 (پی ایم اے وائی - یو 2.0) کے نفاذ کو تیز کرے گی اور پورے ملک میں اس اسکیم کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی پیدا کرے گی۔ یہ مہم اسکیم کے تحت درخواستوں کی تیز رفتار تصدیق اور پہلے سے منظور شدہ مکانات کی تعمیر اور تکمیل کو بھی تیز کرے گی۔

انگیکار 2025 کا ایک اور اہم مقصد متعلقہ فریقین کو کریڈٹ رسک گارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار لو انکم ہاؤسنگ (سی آر جی ایف ٹی ایل آئی ایچ) اسکیم کے بارے میں مطلع کرنا ہے۔ یہ مہم آخری درجے تک سہولیات کی ترسیل اور ہمہ جہت ترقیاتی نتائج کو یقینی بنائے گی، جس کے لیے فعال کمیونٹی شمولیت، ہدفی مصروفیت اور حکومت ہند کی دیگر اسکیموں کے ساتھ انضمام پر زور دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایم سوریا گھر: مفت بجلی یوجنا کے فوائد کو پی ایم اے وائی- یو کے مستفیدین تک پہنچایا جائے گا اور پی ایم اے وائی یو 2.0 کے تحت شناخت شدہ اسپیشل فوکس گروپ کے مستفیدین کی رہائشی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔

پی ایم اے وائی- یو کے تحت 120 لاکھ مکانات منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 94.11 لاکھ پکے مکانات مکمل ہو کر مستفیدین کو سونپے جا چکے ہیں۔ انگیکار 2025 باقی مکانات کی تکمیل کو بھی یقینی بنائے گا۔ "ہاؤسنگ فار آل" کے ہدف کے مطابق، اس اسکیم کو ستمبر 2024 میں ازسرنو ترتیب دے کر پی ایم اے وائی- یو 2.0 کے طور پر شروع کیا گیا، جس کے تحت شہری بھارت کے ایک کروڑ اضافی خاندانوں کو پکے مکان کی تعمیر یا خریداری کے لیے حکومت کی جانب سے 2.50 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

انگیکار 2025 حکومت کے اس عزم کی توثیق کرتا ہے کہ فلاحی اسکیموں کو عوام تک براہِ راست پہنچایا جائے اور نفاذ میں موجود خلا کو دور کیا جائے۔ یہ مہم معاشرے کے کمزور طبقات تک پہنچ کر رہائشی اسکیم کے فوائد فراہم کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BG5F.gif

انگیکار 2025 ملک کی 5,000 سے زائد شہری مقامی بلدیاتی اداروں (یو ایل بیز) میں 4 ستمبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک دو ماہ کی مدت کے لیے چلایا جائے گا۔ اس دوران ملک بھر میں گھر گھر جا کر بیداری پیدا کی جائے گی اور دیگر عوامی رسائی کے ذرائع اور کمیونٹی شمولیت کے ذریعے آگاہی کو وسیع پیمانے پر پھیلایا جائے گا۔ اس مہم میں کیمپوں، قرض میلے اور ثقافتی پروگراموں کی ایک سلسلہ وار جھلک پیش کی جائے گی تاکہ ممکنہ مستفیدین اور دیگر متعلقہ فریقین کو ’جن بھاگیداری‘ تحریک میں شامل کیا جا سکے۔

انگیکار 2025 کے آغاز کے بعد، جناب کلدیپ نارائن، جوائنٹ سکریٹری و مشن ڈائریکٹر (جے ایس اینڈ ایم ڈی)، ہاؤسنگ فار آل (ایچ ایف اے) نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی تاکہ اس مہم کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملیوں اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XQ20.gif

مہم کے حصے کے طور پر، پی ایم اے وائی-یو آواس دیوس کو 17 ستمبر 2025 کو منایا جائے گا تاکہ پی ایم اے وائی-یو 2.0 کے آغاز کے پہلے سال کو نشان زد کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ایک مرکزی پروگرام بعنوان "پی ایم آواس میلہ – شہری" ضلعی ہیڈکوارٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ بڑے شہروں کی صورت میں، پی ایم آواس میلہ – شہری میونسپل کارپوریشن کی سطح پر منعقد کیا جائے گا۔ یہ مرکزی پروگرام دو مراحل میں منعقد ہوگا – پہلا مرحلہ 17 ستمبر 2025 سے 27 ستمبر 2025 تک اور دوسرا مرحلہ 16 اکتوبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 کے درمیان کسی بھی دن۔

یہ فلیگ شپ پروگرام پی ایم اے وائی-یو اور پی ایم اے وائی-یو 2.0 کے فوائد کی ترسیل اور نمائش کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، ساتھ ہی نچلی سطح پر انضمام اور عوام تک پہنچ کو فروغ دے گا۔ پی ایم آواس میلہ – شہری میں مختلف خدمات اور لوگوں کی بھرپور شمولیت پر مبنی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ، انگیکار 2025 مہم میں رفتار پیدا کرنے کے لیے مختلف ذرائع کے ذریعے وارڈ/کلسٹر/شہر کی سطح پر یو ایل بیز (یو ایل بیز) کی جانب سے متعدد تقریبات/سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔

***

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 5715   )


(Release ID: 2164212) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil