وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹیلی فون پر بات چیت کی


رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، اختراع، پائیداری، دفاع، سلامتی اور سپلائی چین میں استحکام جیسے اہم شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا

رہنماؤں  نے ہندوستان-یورپی یونین آزادانہ تجارتی معاہدے کے جلد از جلد پورے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا

رہنماؤں نے یوکرین میں تنازع کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم نے دونوں رہنماؤں کو اگلی ہندوستان-یورپی یونین سربراہی اجلاس کے لئے ہندوستان مدعو کیا

Posted On: 04 SEP 2025 6:29PM by PIB Delhi

آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یورپی کونسل کے صدرعزم مآب انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر  محترمہ ارسلا وان ڈیر لیئن کے ساتھ مشترکہ  طور پر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوری قوتوں کے طور پر، ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان اعتماد، مشترکہ اقدار اور مستقبل کے لیے مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی مضبوط اور قریبی تعلقات ہیں۔ رہنماؤں نے مشترکہ طور پر عالمی مسائل سے نمٹنے، استحکام کو فروغ دینے اور باہمی خوشحالی کے لیے قواعد پر مبنی ترتیب کو فروغ دینے میں ہندوستان-یورپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے کردار پر زور دیا۔

رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، اختراع، پائیداری، دفاع، سلامتی اور سپلائی چین کے استحکام جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا بھی خیر مقدم کیا اور ہندوستان-یوروپی یونین آزادانہ تجارتی معاہدے پر  مذاکرات  کے جلد از جلد پورے ہونے  اور آئی ایم ای ای سی  کوریڈور کے نفاذ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

فروری میں یورپی یونین کالج آف کمشنرز کے ہندوستان کے تاریخی دورے کے موقع پر، رہنماؤں  نے باہمی سہولت کی شروعاتی  تاریخ میں ہندوستان میں اگلی ہندوستان -یورپی یونین سربراہی اجلاس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم  مودی نے دونوں رہنماؤں کو اسی کے لیے ہندوستان مدعو کیا۔

رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں یوکرین میں تنازع کے خاتمے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے تنازعہ کے پرامن حل اور امن و استحکام کی جلد بحالی کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

رہنماؤں نے ایک دوسرے کے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

********

 

(ش ح ۔م ش۔ خ م(

U. No. 5673


(Release ID: 2163851) Visitor Counter : 2