صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرِجمہوریہ ہندنے یوم اساتذہ کےموقع پراساتذہ کو مبارکباد دی

Posted On: 04 SEP 2025 6:08PM by PIB Delhi

صدرِجمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے یوم اساتذہ کے موقع پرملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہاکہ’’یوم اساتذہ کے موقع پرمیں اپنے ملک کے تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ یہ دن عظیم معلم، فلسفی اور سابق صدرجمہوریہ ہند ڈاکٹر سروپالی رادھاکرشن کی یوم پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے، جو پورے ملک کے لیے ایک عظیم ترغیب کا ذریعہ ہیں۔ میں اس موقع پر ان کے لیے عاجزانہ خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

اساتذہ، ہمارے معاشرے کی رہنمائی کی روشنی اور ہمارے ملک کے مستقبل کے معمار ہیں۔ اپنی حکمت، علم اور اقدار کے ذریعے وہ طلباء کی نسلوں کوپروان چڑھاتے ہیں اور انہیں بہترین کارکردگی اور جدت کی طرف ترغیب دیتے ہیں۔ جیسے جیسے بھارت ترقی یافتہ ملک کے ہدف کی جانب آگے بڑھ رہا ہے، ذمہ دار، علم یافتہ اور ہنرمند شہری تیار کرنے میں اساتذہ کا کردار اور بھی اہم ہو جاتا ہے۔ نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم اساتذہ کو بااختیار بنانے اور تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئیں ہم ایک ایسا سازگار ماحول بنانے کی کوشش کریں جو اساتذہ کی عزت کرے اور طلباء میں تخلیقی صلاحیت، ہمدردی اور جدت کو فروغ دے۔

میں ایک بار پھر تمام اساتذہ برادری کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتی ہوں اور ان کی کامیابی کی دعا کرتی ہوں کہ وہ روشن خیالی سے بھرپور طلباء کی کمیونٹی کی تعمیر میں کامیاب ہوں، جو بھارت کو نئی بلندیوں تک لے جائے۔‘‘

براہِ کرم صدرجمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔

******

 

ش ح ۔ ع ح ۔ م ا

Urdu No-5674


(Release ID: 2163849) Visitor Counter : 2