وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں منعقدہ 56 ویں جی ایس ٹی کونسل کے فیصلوں کے سلسلے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیو)

Posted On: 03 SEP 2025 11:28PM by PIB Delhi
  1. جی ایس ٹی کی تبدیل شدہ شرحیں کب سے نافذ ہوں گی؟

جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ کی سفارشات کے مطابق، سگریٹ، زدرہ جیسی خوردنی تمباکو، غیر مصنوعہ تمباکو اور بیڑی کو چھوڑ کر  دیگر  مصنوعات  اور خدمات پر جی ایس ٹی کی تبدیل شدہ شرحیں 22 ستمبر 2025 سے نافذ ہوںگی۔مذکورہ اشیاء یعنی سگریٹ، زردہ جیسی خوردنی تمباکو، غیر مصنوعہ تمباکو اور بیڑی پر فی الحال موجودہ جی ایس ٹی اور کمپنسیشن سیس کی شرحوں کا اطلاق جاری رہے گا۔ ان پر نئی شرحیں بعد میں کسی دوسرے  نوٹیفکیشن کے ذریعے نافذ کی جائیں گی، جو اس وقت جاری ہوگا جب کمپنسیشن سیس سے متعلق تمام قرض اور سود کی ادائیگی مکمل ہو جائے گی۔

  1. کیا سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے تحت مطلوبہ اشیاء کے رجسٹریشن کی حد میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے؟

نہیں، سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے تحت اشیاء کے رجسٹریشن کی حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

  1. نظرِ ثانی شدہ شرحیں کس نوٹیفکیشن میں فراہم ہوں گی؟

جی ایس ٹی کی تبدیل شدہ شرحیں ریٹ کے نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔ یہ نوٹیفکیشن سی بی آئی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔

  1. اگر میں نے مصنوعات/خدمات (یا دونوں) جی ایس ٹی کی شرحوں میں تبدیلی  کے نفاذسے پہلے فراہم کر دی ہوں، لیکن ان کا بل بعد میں جاری کیا جائے تو  اس پر قابل اطلاق شرح کیا ہوگی؟

سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 14(اے)(آئی) کے مطابق:اگر مصنوعات یا خدمات (یا دونوں) کی سپلائی شرحِ ٹیکس میں تبدیلی کے نفاذ سے پہلے کی گئی ہے، اور ان کا بل شرحوں میں تبدیلی کے بعد جاری ہوا ہے، تو سپلائی کا وقت یعنی اس سپلائی پر ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داری درج ذیل اصولوں کے مطابق طے ہوگی:

  1.  اگر ادائیگی شرح میں تبدیلی کے نفاذکے بعد موصول ہو ئی ہو تو سپلائی کا وقت ادائیگی موصول ہونے کی تاریخ  یا بل جاری ہونے کی تاریخ ،  جو بھی پہلے ہو، وہی شمار ہوگا۔
  2. اگر ادائیگی شرح میں تبدیلی کے نفاذ سے پہلے موصول ہو چکی ہےتو سپلائی کا وقت ادائیگی موصول ہونے کی تاریخ کو شمار ہوگا۔
  1. اگر میں نے مصنوعات/خدمات (یا دونوں) کی سپلائی کے لیے پیشگی رقم وصول کر لی ہو لیکن سپلائی مکمل نہ ہوئی ہو یا بل جاری نہ کیا گیا ہو تو قابل اطلاق جی ایس ٹی شرح کیا ہوگی؟

ایسی صورت میں جی ایس ٹی کی شرح ’’ سپلائی کے وقت‘‘ کے التزامات کے مطابق طے ہوگی۔ (ملاحظہ کیجیے: سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 14

  1. جی ایس ٹی  کی تبدیل شدہ شرحیں نافذ ہونے سے پہلے ہونے والی خریداری پر  آئی ٹی سی کا کیا ہوگا؟ کیا اب مجھے تخفیف شدہ شرح پرآئی ٹی سی ملے گا؟

سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 16(1) کے مطابق، رجسٹرڈ شخص اس ان پٹ ٹیکس کا کریڈٹ وصول کرنے کا حقدارہے جو اس کی موصولہ سپلائی (ان ورڈ سپلائی) پر چارج کیا گیا ہو اور جسے وہ اپنے کاروبار کے دوران یا کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرنے والا ہے یا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، بشرطیکہ دیگر شرائط و پابندیوں کو پورا کیا جائے جنہیں طے کیا جاسکتا ہے اور سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی  دفعہ 49 میں بیان کردہ طریقے کے مطابق عمل کیا جائے۔ یہ کریڈٹ اس کے ای-کریڈٹ لیجر میں جمع ہو جاتا ہے۔

لہٰذا، اگر کسی رجسٹرڈ شخص نے کوئی موصولہ سپلائی لی ہے اور اس پر اس وقت کی رائج شرح کے مطابق درست ٹیکس ادا کیا گیا ہے، تو وہ اس ٹیکس کے کریڈٹ پانے  کا حقدار ہوگا، بشرطیکہ سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی  دفعہ 49 میں بیان کردہ  شرائط/پابندیوں اور طریقے کی پیروی کی جائے۔

  1.  درآمد شدہ مصنوعات  پر عائد  آئی جی ایس ٹی کی شرح پر کیا اثر پڑے گا؟

درآمد شدہ مصنوعات پر آئی جی ایس ٹی کی شرح وہی ہوگی جو ریٹ نوٹیفکیشن میں درج کی گئی ہے، سوائے ان صورتوں کے جہاں آئی جی ایس ٹی کی شرح کو علاحدہ طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہو۔

  1.  میری آؤٹ ورڈ سپلائی (مصنوعات/خدمات) پر 22 ستمبر 2025 یا اس کے بعد  نافذ ہونے والی جی ایس ٹی کی شرح کم کر دی گئی ہے، لیکن میرے لیجر میں پہلے ہی زیادہ شرح پر حاصل شدہ آئی ٹی سی موجود ہے۔ کیا میں اس کریڈٹ کو استعمال کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، ان پٹ ٹیکس کریڈٹ درست طور پر ای-کریڈٹ لیجر میں موصول ہوجانے کے بعد، سی جی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 49(4) اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق اسے کسی بھی آؤٹ پٹ ٹیکس کی واجب ادائیگی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  1.  میری آؤٹ ورڈ سپلائی کو نئی شرحوں کے شیڈیول میں مستثنیٰ قرار دیا گیاہے۔ لیکن میرے لیجر میں پہلے ہی  ادا شدہ جی ایس ٹی کا آئی ٹی سی موجود ہے۔ کیا مجھےآئی ٹی سی واپس کرنا ہوگا؟

آئی ٹی سی کو صرف 21 ستمبر 2025 تک کی جانے والی مصنوعات/خدمات ( یا دونوں) کی سپلائی  پر آؤٹ پٹ لائیبلٹی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم، 22 ستمبر 2025 یا اس کے بعد کی سپلائی پر، جب نئی شرحیں نافذ ہو جائیں گی،سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعات کے مطابق آپ کو آئی ٹی سی واپس کرنا ہوگا۔

  1.  اگر انورٹڈ ڈیوٹی اسٹرکچر کی وجہ سے تبدیل شدہ شرحوں کے نفاذ کی تاریخ 22 ستمبر 2025 سے پہلے کی جانے والی سپلائی پر مجموعی اضافی کریڈٹ جمع ہوا ہو، تو کیا مجھے ری فنڈ لینے کی اجازت ہوگی؟

جی ہاں، آپ کو ترمیم شدہ شرح کے مؤثر ہونے کی تاریخ تک کی گئی سپلائیز کے لیے انورٹڈ ڈیوٹی اسٹرکچر سے جمع شدہ کریڈٹ کا ری فنڈ لینے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ دیگر شرائط پوری کی گئی ہوں۔ مذکورہ مسئلہ کو سرکلر نمبر 135/05/2020-جی ایس ٹی مؤرخہ 31.03.2020 (ترمیم شدہ) کے ذریعے واضح کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سی جی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 54(3) کے پہلے التزام کی  شق (ii) کے لحاظ سے موصولہ آئی ٹی سی کی رقم کی واپسی ہوگی، جہاں ان پٹ ٹیکس کی شرح   سپلائی پرآؤٹ پٹ ٹیکس کی شرح  سے زیادہ ہونے کے سبب آئی ٹی سی وصول کیا گیا ہو۔ تاہم، ایسے معاملات جن میں ان پٹ اور آؤٹ پٹ  یکساں ہوتے ہیں، مگر مختلف اوقات میں مختلف ٹیکس کی شرحیں نافذ ہوتی ہیں، وہ سی جی ایس ٹی ایکٹ کے سیکشن 54 کی ذیلی دفعہ (3) کی پہلی شرط کی شق (ii) کی دفعات کے تحت نہیں آتے ہیں۔

  1. اگر میرے پاس نئی شرحیں نافذ ہونے کے وقت  پہلے ہی اسٹاک موجود ہو ، تو کیا مجھے اس پر ترمیم شدہ شرحوں کا اطلاق کرنا ہوگا؟

جی ایس ٹی ’’سپلائی‘‘ پر عائد ہوتا ہے۔ لہٰذا،  نئی جی ایس ٹی شرحیں نافذ ہونے کے بعد مصنوعات/خدمات  یا دونوں کی آؤٹ ورڈ سپلائی پر نئی شرحیں نافذ ہوں گی۔

  1. کیانئی شرحوں کے نفاذ کے وقت ٹرانزٹ میں موجود سامان کے ای-وے بل منسوخ کرکے نیا ای-وے بل جاری کرنا ہوگا؟

 سی جی ایس ٹی رولز، 2017 کے رول 138 کے مطابق، ای-وے بل سامان کی سپلائی/ٹرانسپورٹ شروع کرنے سے پہلے تیار کیا جانا چاہیے۔ نئی شرحوں کے نفاذ کے وقت  ٹرانزٹ میں موجود سامان کے ای-وے بل کو لازمی طور پر کینسل کر کے نیا ای-وے بل بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جو ای-وے بل پہلے سے ٹرانزٹ میں موجود سامان کے لیے جاری ہوئے ہیں وہ اپنی اصل معیادکے بنیاد پر درست رہیں گے۔

  1.  یو ایچ ٹی (الٹرا ہائی ٹمپریچر) دودھ کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ کیا یہ چھوٹ نباتی دودھ پر بھی نافذ ہوگی؟

یو ایچ ٹی دودھ کے علاوہ، تمام ڈیری دودھ (ڈیری ملک) پہلے ہی جی ایس ٹی سے مستثنیٰ تھے۔ لہٰذا، یو ایچ ٹی  دودھ کو مستثنیٰ کیا گیا تاکہ یکساں اشیاء پر یکساں ٹیکس کا اطلاق کیا جا سکے۔نباتی دودھ کی مشروبات  پر پہلے 18فیصد جی ایس ٹی نافذ تھا، سوائے سویا دودھ کی مشروبات کے، جس پر 12فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق ہوتا تھا۔ اب نباتی دودھ اور سویا دودھ، دونوں پر جی ایس ٹی کی شرح کم کر کے 5فیصد کر دی گئی ہے۔

  1. دیگر غیر الکوحل مشروبات پر 40فیصد شرح لگانے کی وجہ کیا ہے؟

شرحوں کو معقول بنانے کی حالیہ کارروائی کا اصول یہ ہے کہ یکساں اشیاء پر یکساں شرح کا اطلاق کیا جائے تاکہ غلط درجہ بندی اور تنازعات سے بچا جا سکے۔ یہی اصول ’’دیگر غیر الکوحل مشروبات‘‘ پر بھی نافذ کیا گیا ہے۔

  1.  وہ غذائی مصنوعات جنہیں کسی شیڈول میں درج نہیں کیا گیا ہے، ان پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہوگی؟

اس طرح کی غذائی مصنوعات پر 5فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق ہوگا، جو کسی دیگرجی ایس ٹی شیڈیول میں مذکور نہيں ہیں۔

  1.  صرف مخصوص اقسام کی انڈین بریڈ  پر جی ایس ٹی کی شرح کیوں تبدیل کی گئی ہے؟

سادہ بریڈ  پہلے ہی مستثنیٰ تھی، جبکہ پیزا بریڈ، روٹی، پروٹھا، پراٹھا وغیرہ پر مختلف شرحیں نافذ تھیں۔ اب تمام ہندوستانی نان (بریڈ) کو، خواہ انہیں کسی بھی نام سے موسوم کیا جائے، مستثنیٰ کر دیا گیا ہے، اگرچہ صرف چند اشیاء کو بطور مثال بیان کیا گیا ہے۔

  1.  پھلوں کی مشروبات پر مبنی کاربونیٹڈ ڈرنکس یا پھلوں کے جوس  پر مشتمل کاربونیٹڈ ڈرنکس پر شرح  میں کیوں اضافہ کیا گیا ہے؟

ان مصنوعات  پر جی ایس ٹی کے ساتھ کمپنسیشن سیس بھی نافذ تھی۔ چونکہ کمپنسیشن سیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لیے شرحِ ٹیکس میں اضافہ کیا گیا  تاکہ شرحوں کو معقول بنانے سے پہلے والی قابل اطلاق ٹیکس کی سطح برقرار رہے۔

  1. پنیر  اور دیگر قسم کی پنیر (Cheese) پر مختلف ٹیکس  کی شرح کیوں عائد کی گئی ہے؟

شرحوں کی درستگی سے پہلے، جو پنیر بغیر پیکنگ اور لیبل کے فروخت ہوتی تھی، اس پر پہلے ہی صفر شرح نافذ تھی۔ لہٰذا تبدیلی صرف اس پنیر کے لیے کی گئی ہے جو  پری پیکڈ اور لیبل شدہ  شکل میں سپلائی کی جاتی ہے۔ پنیر ہندوستانی  کاٹیج چیزہے، جو زیادہ تر چھوٹے پیمانے کے سیکٹر میں تیار کی جاتی ہے۔ یہ اقدام ہندوستانی  کاٹیج چیز کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

  1.  قدرتی شہد  اور مصنوعی شہد پر مختلف ٹیکس کیوں لگایا گیا ہے؟

یہ اقدام قدرتی شہد کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

  1.  کیا تمام زراعتی مشینری/آلات پر جی ایس ٹی کم کر دیا گیا ہے؟

زراعتی مشینری/آلات جیسے کہ اسپرنکلر، ڈِرِپ اریگیشن سسٹم، زراعتی، باغبانی یا جنگلاتی مشینری جو مٹی کی تیاری یا کاشت کے لیے استعمال ہوتی ہے، لان یا اسپورٹس گراؤنڈ رولر، کٹائی یا تھریشنگ کی مشینری (جس میں بھوسہ یا چارہ باندھنے والی مشینیں شامل ہیں)، گھاس یا چارہ کاٹنے والی مشینیں، دیگر زراعتی، باغبانی، جنگلاتی، پولٹری رکھنے یا مکھی پالنے کی مشینری، کمپوسٹنگ مشینیں وغیرہ — ان سب پر پہلے 12 فیصد  جی ایس ٹی نافذ تھا،  اسے اب کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

  1. زراعتی مشینری کو مکمل طور پر مستثنیٰ  کیوں نہیں کیا گیا؟

شرحوں کی درستگی کے عمل کا مقصد صارفین اور کاشتکاروں کے درمیان توازن قائم رکھنا ہے۔اگرچہ کسانوں کو سہولت فراہم کرنا ضروری ہے، لیکن یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ گھریلو مینوفیکچرنگ پر منفی اثر نہ پڑے۔ اگر زراعتی مشینری کو مکمل طور پر مستثنیٰ کر دیا جائے، تو ان اشیاء کے مینوفیکچرر/ڈیلر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) وصول نہیں کر سکیں گے جو خام مال پر جی ایس ٹی ادا کر کے دیا گیا ہے، اور انہیں پہلے سے ادا شدہ ان پٹس کا آئی ٹی سی واپس کرنا پڑے گا۔ اس سے ان پر عائد ٹیکس کا  بوجھ اور پیداواری  لاگت بڑھ جائے گی۔ بالآخر یہ لاگت کسانوں پر زیادہ قیمتوں کی صورت میں منتقل ہو جائے گی، اور یوں یہ اقدام اپنے مقصد کے برعکس ثابت ہوگا۔

  1.  ادویات پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہے؟

تمام ادویات پر 5 فیصد کی رعایتی شرح نافذ کی گئی ہے، سوائے ان ادویات کے جنہیں ’’صفر شرح‘‘ پر رکھا گیا ہے۔

  1.  تمام ادویات کو عمومی طور پر جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کیوں نہیں کیا گیا؟

اگر ادویات کو مکمل طور پر مستثنیٰ کر دیا جائے، تو مینوفیکچرر/ڈیلراس جی ایس ٹی پر  ان پٹ ٹیکس کریڈٹ وصول نہیں کر سکیں گے جو وہ خام مواد  پر ادا کرچکے ہیں، اور انہیں پہلے سے ادا شدہ آئی ٹی سی واپس کرنا پڑے گا۔ اس سے ان پر مؤثر ٹیکس کا  بوجھ اور پیداواری  لاگت بڑھ جائے گی۔ بالآخر یہ لاگت صارفین/مریضوں پر زیادہ قیمتوں کی شکل میں منتقل ہو جائے گی، اور یوں یہ اقدام بھی اپنے مقصد کے برعکس غیر ثمرآور  ثابت ہوگا۔

  1.  کیا 5 فیصد جی ایس ٹی کی شرح تمام طبی آلات  پر نافذ ہوتی ہے؟

جی ایس ٹی کی 5 فیصد کی شرح تمام میڈیکل ڈیوائسز، آلات، مشینوں پر نافذ  ہوتی ہے جو طبی، جراحی، ڈینٹل اور ویٹرنری استعمال میں آتے ہیں، سوائے ان کے جنہیں خاص طور پر مستثنیٰ کیا گیا ہو۔

  1.  طبی آلات پر جی ایس ٹی کی شرح کیوں کم کی گئی ہے؟ کیا اس سے انورٹڈ ڈیوٹی اسٹرکچر  کی کیفیت پیدا نہیں ہوگی؟

یہ اقدام صحت کی نگہداشت کے اخراجات کو کم کرنے اور بالخصوص غریب مریضوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے کوئی نیا انورٹڈ ڈیوٹی اسٹرکچر پیدا نہیں ہوتا ہے کیونکہ موجودہ نظام میں پہلے ہی انورٹڈ ڈیوٹی اسٹرکچر موجود ہے، حالانکہ اس اقدام سے اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، جی ایس ٹی کے تحت مینوفیکچرر کے لیے انورٹڈ ڈیوٹی اسٹرکچر کی وجہ سے حاصل شدہ ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا ریفنڈ دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ، جی ایس ٹی کونسل نے ریفنڈ کی کارروائی میں بہتری کی بھی سفارش کی ہے تاکہ تیزی سے ریفنڈ مل سکے۔

  1. پٹرول، ایل پی جی، سی این جی یا ڈیزل کی چھوٹی کاروں پر ترمیم شدہ جی ایس ٹی کی شرح کیا ہے؟ چھوٹی کاروں میں کیا شامل ہے؟

چھوٹی کاروں پر جی ایس ٹی کی شرح 28فیصد سے کم کر کے 18فیصد کر دی گئی ہے۔ جی ایس ٹی کے مقاصد کے لیے چھوٹی کار سے مراد  پٹرول، ایل پی جی یا سی این جی کاریں جن کی انجن کیپسٹی 1200 سی سی تک ہو اور لمبائی 4000 ملی میٹر تک ہو، اور وہ  ڈیزل کاریں جن کی انجن کیپسٹی 1500 سی سی تک ہو اور لمبائی 4000 ملی میٹر تک ہو۔

  1. ان وہیکلز (گاڑیوں) پر نئی جی ایس ٹی شرح کیا ہوگی جو 1500 سی سی سے زائد انجن کیپسٹی یا 4000 ملی میٹر سے زیادہ لمبائی رکھتی ہوں؟ اور یوٹیلیٹی وہیکل پر کون سی شرح عائد ہوتی ہے؟

تمام مڈ سائز اور بڑی کاروں یعنی وہ گاڑیاں جن کی انجن کیپسٹی 1500 سی سی سے زیادہ یا لمبائی 4000 ملی میٹر سے زائد ہے، ان پر جی ایس ٹی کی شرح  40 فیصد  ہوگی۔مزید یہ کہ  یوٹیلیٹی وہیکل، چاہے انہیں کسی بھی نام سے پکارا جائے، جیسے کہ اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی)، ملٹی یوٹیلیٹی وہیکل (ایم یو وی)، ملٹی پرپز وہیکل (ایم پی وی) یا کراس اوور یوٹیلیٹی وہیکل (ایکس یو وی)، اگر ان کی انجن کیپسٹی 1500 سی سی سے زیادہ ہو، لمبائی 4000 ملی میٹر سے زیادہ ہو اور گراؤنڈ کلیئرنس 170 ملی میٹر یا اس سے زیادہ ہو، تو ان پر بھی 40 فیصد جی ایس ٹی نافذ ہوگا، اور اس پر کوئی سیس عائد نہیں ہوگی۔

  1. تین پہیہ گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہے؟

تین پہیہ گاڑیاں جو ایچ ایس این  8703 کے تحت آتی ہیں، ان پر جی ایس ٹی کی شرح 28 فیصد  سے کم کر کے 18 فیصد کر دی گئی ہے۔

  1. بسوں اور دیگر گاڑیوں پر جو 10یا اس سے زیادہ افراد (ڈرائیور سمیت) کو لے جانے کے لیے بنائی گئی ہیں، جیسےبسیں، ان پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہے؟

وہ تمام موٹر گاڑیاں جو 10یا اس سے زیادہ افراد (ڈرائیور سمیت) کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں اور  ایچ ایس این  8702 کے تحت درجہ بند ہیں، ان پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد ہوگی۔ یہ شرح پہلے 28 فیصد تھی، جسے کم کر دیا گیا ہے۔

  1.  ایمبولینس  کی شکل میں  فراہم کی جانے والی گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہے؟

وہ موٹر گاڑیاں جو ایمبولینس کے طور پر کلیئر کی جاتی ہیں اور فیکٹری سے کلیئرنس کے وقت تمام ضروری آلات، فرنیچر اور لوازمات سے آراستہ ہوتی ہیں، ان پر جی ایس ٹی کی شرح  18 فیصد  ہوگی۔ یہ شرح پہلے 28 فیصد تھی، جسے کم کیا گیا ہے۔

  1.  سامان ڈھونے والی گاڑیاں جیسے لاریاں اور ٹرک، ان پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہے؟

وہ موٹر گاڑیاں جو سامان ڈھونےکے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں، جیسے لاریاں اور ٹرک، اور جو ایچ ایس این  8704 کے تحت درجہ بند ہیں، ان پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد ہوگی۔ یہ شرح پہلے 28 فیصد تھی، جسے کم کیا گیا ہے۔

  1. ٹرالیاں اور سیمی ٹرالر یا ٹریکٹر پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہے؟

ٹریکٹر ، سوائے ان روڈ ٹریکٹر کے جو سیمی ٹرالر کے زمرے میں ہوں اور جن کی انجن کیپسٹی 1800 سی سی سے زیادہ ہو، اس  پر جی ایس ٹی کی شرح 5 فیصد ہوگی۔البتہ، وہ روڈ ٹریکٹر جو سیمی ٹرالی کے زمرے میں ہوں، جن کی انجن کیپسٹی 1800 سی سی سے زیادہ ہو، ان پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد ہوگی۔ یہ شرح پہلے 28 فیصد تھی، جسے کم کیا گیا ہے۔

  1. موٹر سائیکل پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہے؟

وہ موٹر سائیکل جس کی انجن کیپسٹی  350 سی سی تک ہے، اس پر جی ایس ٹی کی شرح  18 فیصد  ہوگی۔ وہ موٹر سائیکل جس کی انجن کیپسٹی 350 سی سی سے زیادہ ہے، اس پر جی ایس ٹی کی شرح  40 فیصد  ہوگی۔

  1. کیا 18 فیصد جی ایس ٹی کی شرح 350 سی سی کی موٹر سائیکل پر بھی نافذ ہوتی ہے؟

جی ایس ٹی کی 40 فیصد شرح صرف ان موٹر سائیکلز پر نافذ ہوگی جن کی انجن کیپسٹی 350 سی سی سے زیادہ ہو۔ لہٰذا،18 فیصد کی شرح 350 سی سی یا اس سے کم انجن کیپسٹی والی موٹر سائیکل پر بھی نافذ ہوگی۔

  1.  فی الحال  مڈ سائز اور بڑی کاروں پر 28 فیصد جی ایس ٹی اور 17 فیصد سے 22 فیصد تک کمپنسیشن سیس نافذ ہے، جس سے مجموعی ٹیکس بوجھ 45 فیصد سے 50 فیصد بنتا ہے۔ نئی شرح کیا ہوگی؟

مڈ سائز اور بڑی کاروں پر جی ایس ٹی کی نئی شرح  40 فیصد ہوگی اور اس پر کوئی کمپنسیشن سیس نافذ نہیں ہوگی۔

  1.  کیا سائیکلوں اور ان کے پرزہ جات پر جی ایس ٹی کی شرح کم کی گئی ہے؟

سائیکلوں اور ان کے پرزہ جات پر جی ایس ٹی کی شرح  12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد  کر دی گئی ہے۔

  1.  چھوٹے زراعتی ٹریکٹر کو جی ایس ٹی سے مکمل طور پر مستثنیٰ کیوں نہیں کیا گیا؟

اس اقدام کا مقصد کسانوں کو سہولت دینا ہے لیکن ساتھ ہی گھریلو پروڈیوسر کے لیے رکاوٹ پیدا نہ کرنا بھی ضروری ہے۔ چھوٹے ٹریکٹر کو مکمل طور پر مستثنیٰ کر دینا الٹا نقصان دہ ثابت ہوگا۔جب کسی سامان پر ٹیکس کی شرح صفر ہو، تو سپلائر  ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا دعویٰ نہیں کر سکتے جو مصنوعات کی تیاری میں استعمال شدہ ان پٹ پر ادا کیا گیا ہو، اور انہیں پہلے پیشگی وصول شدہ آئی ٹی سی  ریورس کرنا پڑے گا۔ اس صورت میں پروڈیوسروں کو یہ لاگت برداشت کرنی پڑے گی جو بالآخر خریداروں تک زیادہ قیمت کی شکل میں منتقل ہوگی۔

  1. 40 فیصد کی شرح کو ’اسپیشل ریٹ‘ کیوں کہا گیا ہے؟ سامان کو اسپیشل ریٹ کے تحت لانے کی بنیاد کیا ہے؟

اسپیشل ریٹ صرف چند منتخب مصنوعات پر نافذ ہے، جو زیادہ تر  مکروہ اشیاء اور چند لگژری مصنوعات ہوتی ہیں، اسی لیے اسے اسپیشل ریٹ کہا  گیا ہے۔زیادہ تر ان اشیاء پر جی ایس ٹی کے ساتھ ساتھ کمپنسیشن سیس بھی نافذ ہوتی تھی۔ چونکہ کمپنسیشن سیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لیے کمپنسیشن سیس کی شرح کو جی ایس ٹی میں ضم کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ تر سامان پر ٹیکس کا بوجھ یکساں برقرار رہے۔دیگر اشیاء اور خدمات پر اسپیشل ریٹ اس لیے لگایا گیا ہے کیونکہ ان پر پہلے ہی جی ایس ٹی کی اعلی ترین شرح یعنی 28 فیصد کی شرح نافذ  تھی۔

  1.  لکڑی کے گودے پر مختلف ٹیکس شرحیں عائد کرنے کی وجہ کیا ہے؟

لکڑی کاغذ اور ٹیکسٹائل بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔ کاغذ کی چین اور ٹیکسٹائل کی چین الگ الگ چلتی ہیں۔ ٹیکسٹائل کے لیے الگ ٹیکس اس لیے اپنایا گیا ہے تاکہ دیگر ٹیکسٹائل اشیاء کے ساتھ یکسانیت برقرار رکھی جا سکے۔

  1.  خام کپاس پر سے جی ایس ٹی کیوں نہیں ختم کیا گیا؟

فی الحال کپاس پر ریورس چارج میکانزم کے تحت جی ایس ٹی نافذ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب کاشتکار خام کپاس سپلائی کرتے ہیں تو انہیں جی ایس ٹی ادا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ کپاس پر جی ایس ٹی لگانے کی وجہ یہ ہے کہ ان پٹ کریڈٹ چین میں انقطاع نہ ہو اور کپاس پر ادا کیا جانے والا جی ایس ٹی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے طور پر دستیاب ہو۔بالآخر اس کا فائدہ صارفین کو پہنچے گا۔

  1.  ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے کیمیکل ڈائی، پلاسٹک، میٹل، ربڑ جو میٹالائزڈ یارن، زیپ، الاسٹک، ربرائزڈ یارن، الاسٹک کورڈ یارن، ایمبلیشمنٹ وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں، ان پر جی ایس ٹی کی شرح کیوں کم نہیں کی گئی؟

ریٹ ریشنلائزیشن کے عمل کا مقصد مین میڈ ویلیو چین میں ان ورٹیڈ ڈیوٹی  کو معقول بنانا ہے۔ یہ فائبر نیوٹرل پالیسی کے مطابق ہے۔تاہم، یہ درج شدہ اشیاء کثیر استعمال والی ہیں۔ ان پر جی ایس ٹی کم کرنے کے لیے استعمال پر مبنی میکانزم کے خاتمے کو  اپنانا پڑے گا، جو کہ موجودہ پالیسی کے خلاف ہے کیونکہ اس کا مقصد استعمال پر مبنی رعایتوں سے باز رہنا ہے۔

  1. کیا ٹیکنیکل ٹیکسٹائل جیسے جیو ٹیکسٹائل اور ایگرو ٹیکسٹائل میں زیادہ الٹی ڈیوٹی عائد ہوگی کیونکہ ان میں بنیادی طور پر پلاسٹک کے مرکبات جیسے پولی ایتھلین اور پولی پروپیلین استعمال ہوتے ہیں؟

ٹیکنیکل ٹیکسٹائل جیسے جیو ٹیکسٹائل اور ایگرو ٹیکسٹائل کو ہارمونائزڈ سسٹم آف نامینکلیچر  آف ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے تحت پلاسٹک نہیں بلکہ ٹیکسٹائل کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے، جسے ہندوستان نے بھی اپنایا ہے۔اگرچہ انورژن زیادہ ہوسکتی ہے، لیکن جی ایس ٹی کے تحت انورژن کی وجہ سے حاصل ہونے والے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کا ریفنڈ دستیاب ہے۔ اس طرح جمع شدہ ان پٹ ٹیکس کریڈٹ ریفنڈ کے ذریعے غیر جانبدار ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، پروسس کی اصلاحات سے ریفنڈ کی منظوری کو تیز تر بنانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

  1.  میٹالائزڈ پلاسٹک فلم سے بنے ہوئے امیٹیشن زری  پرانورٹیڈ ڈیوٹی اسٹرکچر کا ریفنڈ  کوکیوں محدود  کیا گیاہے جبکہ پلاسٹک یا  ربر سے بنے دوسرے ٹیکسٹائل مصنوعات پر ریفنڈ کی کوئی دیگر پابندی نہیں ہے؟

امیٹیشن زری میں پلاسٹک/پالسٹر فلم پر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کو محدود کرنے کا فیصلہ جی ایس ٹی کونسل کی 52ویں میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ اس جی ایس ٹی ریٹ ریشنلائزیشن کے عمل کا مقصد جی ایس ٹی کی شرحوں کو مزید منظم کرنا ہے۔

  1. ٹوائلٹ صابن   پر  جی ایس ٹی کی نئی شرح کیا ہے؟ مائع صابن اور صابن بار میں فرق کیوں رکھا گیا ہے؟

ٹوائلٹ صابن   پر   جی ایس ٹی کی نئی شرح 5 فیصد ہے۔ اس کا مقصد نچلے متوسط طبقے اور غریب طبقے کے   ماہانہ اخراجات کو کم کرنا ہے۔

  1. فیس پاؤڈر اور شیمپو پر جی ایس ٹی کم کرنے کی وجہ کیا ہے؟ کیا اس سے ملٹی نیشنل کمپنیوں اور لگژری برانڈ کو فائدہ نہیں ہوگا؟

یہ اشیاء تقریباً تمام طبقات کے روزمرہ استعمال کی چیزیں ہیں۔ اگرچہ مہنگے فیس پاؤڈر اور شیمپو جو ایم این سی یا لگژری برانڈز فروخت کرتے ہیں، انہیں بھی فائدہ ہوگا، لیکن شرحوں کو معقول بنانےکے عمل کا مقصد ٹیکس ڈھانچے کو مزید سادہ بنانا ہے۔ برانڈ یا کاسمیٹکس کی قیمت کی بنیاد پر ٹیکس لگانے سے ٹیکس ڈھانچے میں پیچیدگی پیدا ہوگی اور انتظامی چیلنج بھی سامنے آئیں گے۔

  1.  جی ایس ٹی  کی شرح صرف چند منتخب اشیاء جیسے فیس پاؤڈر اور شیونگ کریم پر ہی کیوں کم کی گئی ہے؟

جی ایس ٹی کی شرح صرف چند منتخب اشیاء پر 5فیصد تک کم کی گئی ہے جو زیادہ تر آبادی کے لیے روزمرہ استعمال کی چیزیں ہیں۔

  1.  ماؤتھ واش پر جی ایس ٹی کیوں کم نہیں کیا گیا حالانکہ یہ بھی تمام گھروں میں عام طور پر استعمال ہوتا ہے جیسے ڈینٹل فلاس؟

جی ایس ٹی کونسل نے ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش اور ڈینٹل فلاس پر شرح کم کر کے 5 فیصد کرنے کی سفارش کی ہے کیونکہ یہ دانتوں کی صفائی کی بنیادی چیزیں ہیں۔

  1. کوئلے پر جی ایس ٹی کی شرح کیوں بڑھائی گئی ہے؟ کیا اس سے بجلی کی لاگت پر اثر نہیں پڑے گا؟

ریٹ ریشنلائزیشن سے پہلے کوئلے پر 5 فیصد جی ایس ٹی + فی ٹن 400 روپے کمپنسیشن سیس عائد تھی۔ جی ایس ٹی کونسل نے کمپنسیشن سیس ختم کرنے کی سفارش کی ہے اور اسی لیے اس شرح کو جی ایس ٹی میں ضم کر دیا گیا ہے۔ اس سے کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

  1. کیا تیندو پتہ پر جی ایس ٹی کی شرح کم کی گئی ہے؟ اس کی وجہ کیا ہے؟

تنڈو پاتوں پر جی ایس ٹی کی شرح کو 5 فیصد کر دیا گیا ہے کیونکہ تمباکو کے پتے کو پہلے ہی 5  فیصد پر رکھا گیا۔ تیندو پتے بھی معمولی جنگلاتی پیداوارہیں۔

  1.  قابلِ تجدید توانائی کے آلات/ڈیوائسز پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہے؟

قابلِ تجدید توانائی کے آلات/ڈیوائسز پر جی ایس ٹی کی شرح، جو پہلے 12 فیصد تھی، اب اسے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

 

51.قابل تجدید توانائی کے آلات/آلات پر جی ایس ٹی کی شرح کیوں کم کی گئی ہے ؟  کیا اس سے الٹا ڈیوٹی ڈھانچہ(انورٹیڈ ڈیوٹی) لاگو نہیں ہو گا ؟

ان اشیا کو پہلے ہی الٹے ڈیوٹی ڈھانچے (انورٹیڈ ڈیوٹی)کا سامنا کرنا پڑا ۔  جی ایس ٹی کی شرح کو 5فیصد تک کم کرنے سے الٹ میں گہرائی آئے گی ، الٹا ڈیوٹی ڈھانچے(انورٹیڈ ڈیوٹی) سے پیدا ہونے والی رقم کی واپسی کا طریقہ ٔکار دستیاب ہے ۔  اس کے علاوہ ، عمل کی اصلاحات تیزی سے رقم کی واپسی کو یقینی بنائیں گی ۔  اس کا مقصد قابل تجدید توانائی کے سامان کو فروغ دینا ہے ۔

52.سنگ مرمر اور ٹریورٹائن بلاکس اور گرینائٹ بلاکس پر جی ایس ٹی کی شرح کیوں کم کی گئی ہے ؟

اس سے پہلے ، سنگ مرمر اور ٹریورٹائن بلاکس اور گرینائٹ بلاکس نے 12فیصدکی جی ایس ٹی کی شرح نافذ تھی ۔  یہ درمیانی اشیا کی نوعیت کے ہیں اور ان اشیا پر جی ایس ٹی کی شرح کو کم کر کے 5فیصد کر دیا گیا ہے ۔

53.چشموں اور چشموں پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہے (عنوان 9004)؟

بینائی کو درست کرنے کے لیے چشمے اور گوگلز اب 5فیصد جی ایس ٹی (بالترتیب 12فیصد اور 18فیصد سے کم) ہے جبکہ نظر کو درست کرنے کے علاوہ چشمے اور دیگر چشموں پر18فیصد کی جی ایس ٹی کی شرح نافذ رہے گی ۔

54.بیٹریوں پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہے (عنوان 8507)

پہلے لتھیم آئن بیٹریوں پر 18فیصد جی ایس ٹی اور دیگر بیٹریوں پر 28فیصد جی ایس ٹی لگتا تھا ۔  اب 8507 کے تحت تمام بیٹریوں پر یکساں طور پر 18فیصد جی ایس ٹی لگے گا ۔

55.ایئر کنڈیشنر ، ٹی وی ، مانیٹر اور ڈش واشر پر جی ایس ٹی کی شرح کتنی ہے ؟

ایئر کنڈیشنر اور ڈش واشر پر جی ایس ٹی 28فیصد سے کم کرکے 18فیصد کردیا گیا ہے ۔  اس سے قبل 32 انچ تک کے ٹی وی اور مانیٹر پر 18فیصد جی ایس ٹی لگایا جاتا تھا جبکہ بڑے ٹی وی اور مانیٹر پر 28فیصد جی ایس ٹی لگایا جاتا تھا ۔  اب تمام ٹی وی اور مانیٹر پر یکساں طور پر 18فیصد ٹیکس لگے گا ۔

56.لائف انشورنس پر تجویز کردہ جی ایس ٹی چھوٹ کے دائرے میں کون سی پالیسیاں شامل ہیں ؟

لائف انشورنس پر تجویز کردہ چھوٹ کے تحت آنے والی پالیسیاں تمام انفرادی لائف انشورنس پالیسیاں ہیں جن میں ٹرم ، یو ایل آئی پی  اور اینڈومنٹ پلان اور اس کی ری انشورنس خدمات شامل ہیں ۔

57.صحت بیمہ پر تجویز کردہ جی ایس ٹی چھوٹ کے دائرے میں کون سی پالیسیاں شامل ہیں ؟

صحت بیمہ پر تجویز کردہ استثنی کے تحت آنے والی پالیسیاں تمام انفرادی صحت بیمہ پالیسیاں ہیں جن میں فیملی فلوٹر پلان اور بزرگ شہری پالیسیاں اور اس کی دوبارہ بیمہ خدمات شامل ہیں ۔

58.کیا مسافر نقل و حمل کی خدمات پر 18فیصد ٹیکس لگایا جائے گا ؟

نہیں ، مسافر نقل و حمل کی خدمات پر آئی ٹی سی کے بغیر 5فیصد کی میرٹ ریٹ پر ٹیکس لگایا جائے گا ۔  تاہم  سروس فراہم کرنے والوں کے پاس 18فیصدکی معیاری شرح وصول کرنے کا اختیار ہوگا ، جس سے وہ مکمل آئی ٹی سی کا دعوی کر سکیں گے ۔

59.کیا ہوائی جہاز کے ذریعہ مسافروں کی نقل و حمل کے لیے دو نرخوں کا ایک ہی آپشن دستیاب ہے ؟

  ہوائی جہازآئی ای کے ذریعہ مسافروں کی نقل و حمل کے لئے ایسا کوئی آپشن نہیں ہے ۔ اگر سفر اکانومی کلاس کے ذریعہ ہے تو جی ایس ٹی کی شرح 5فیصد ہے۔ بصورت دیگر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد ہوگی ۔

60.کیا جی ٹی اے کے ذریعہ سامان کی نقل و حمل پر 18فیصد کی شرح لاگو ہوتی ہے ؟

جی ٹی اے کے ذریعہ سامان کی نقل و حمل پر آئی ٹی سی کے بغیر 5فیصد کی میرٹ ریٹ پر ٹیکس جاری رہے گا ۔  تاہم  جی ٹی اے کے پاس مکمل آئی ٹی سی کے ساتھ 18فیصد کی معیاری شرح پر جی ایس ٹی وصول کرنے کا اختیار ہوگا ۔

61.کیا کنٹینر ٹرین آپریٹر (سی ٹی او) کے ذریعہ کنٹینرز میں سامان کی نقل و حمل پر 12فیصد ٹیکس لگایا جائے گا ؟

نہیں ، سی ٹی او کے ذریعہ کنٹینر میں سامان کی نقل و حمل کی خدمت کو آئی ٹی سی کے بغیر 5فیصد شرح یا مکمل آئی ٹی سی کے ساتھ 18فیصد شرح وصول کرنے کا اختیار دیا جائے گا ۔

62.ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹر کے ذریعے سامان کی نقل و حمل کے لیے جی ایس ٹی کی شرح کتنی ہے ؟  سامان کی ملٹی ماڈل نقل و حمل پر محدود آئی ٹی سی کے ساتھ 5فیصد جی ایس ٹی پر ٹیکس لگایا جائے گا بشرطیکہ ہوائی جہاز کے ذریعے سامان کی نقل و حمل شامل نہ ہو ۔  تاہم  جہاں ہوائی جہاز کے ذریعے سامان کی نقل و حمل شامل ہے تو مکمل آئی ٹی سی کے ساتھ جی ایس ٹی کی شرح 18فیصد ہوگی ۔

63.اس شعبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جی ٹی اے خدمات کو جی ایس ٹی سے مکمل طور پر مستثنیٰ کیوں نہیں کیا جاتا ؟

جب کسی سروس کو مستثنی قرار دیا جاتا ہے تو سروس فراہم کرنے والا آئی ٹی سی کا دعوی نہیں کر سکتا ۔  اس سے ان کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے اور سروس مہنگی ہو جاتی ہے ۔  مزید برآں  ضرورت پڑنے پر زرعی پیداوار ، دودھ وغیرہ جیسی ضروری اشیاء (بی 2 سی) کی نقل و حمل جیسے مخصوص استثناء پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں ۔

64.دواسازی کی مصنوعات کے سلسلے میں ملازمت کے کام کے ذریعے خدمات پر جی ایس ٹی کی تجویز کردہ شرح کیا ہے ؟

یہ خدمات اب آئی ٹی سی کے ساتھ 5فیصد کی شرح کو راغب کریں گی ۔  اس سے پہلے اس پر 12فیصد ٹیکس لگایا جاتا تھا ۔

65.باب41 کے تحت آنے والی کھالیں ، کھالیں اور چمڑے کے سلسلے میں ملازمت کے کام کے ذریعے خدمات پر جی ایس ٹی کی تجویز کردہ شرح کیا ہے ؟

مذکورہ خدمات اب آئی ٹی سی کے ساتھ 5فیصد کی شرح کو راغب کریں گی ۔  اس سے پہلے اس پر 12فیصد ٹیکس لگایا جاتا تھا ۔

66.کیا کھال ،چمٹرا اور چمڑے کے سلسلے میں ملازمت کے کام کے لیے تجویز کردہ 5فیصد کی شرح بھی چمڑے کے سامان کی تیاری کے سلسلے میں ملازمت کے کام کا احاطہ کرتی ہے یا باب 42 یا 64 کے تحت آنے والے جوتے وغیرہ کا احاطہ کرتی ہے ؟

نہیں ،مذکورہ سفارش باب 42 یا 64 کے تحت آنے والے چمڑے کے سامان یا جوتے کی تیاری کے سلسلے میں ملازمت کے کام کا احاطہ نہیں کرے گی ۔

67.کیا انسانی استعمال کے لیے الکحل شراب کی تیاری کے سلسلے میں کام کرنے والی خدمات کو بھی 5 فیصد کی کم شرح پر چارج کرنے کی سفارش کی جاتی ہے ؟

نہیں ، مذکورہ خدمات آئی ٹی سی کے ساتھ 18فیصد کی شرح کو راغب کرتی رہیں گی ۔

68.بقایا ملازمت کی خدمات پر جی ایس ٹی کی شرح کتنی ہوگی ؟

باقی جاب ورک سروسز یعنی وہ جاب ورک سروسز جن کے لیے کوئی مخصوص شرح نہیں بتائی گئی، فی الحال 12فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی کے تابع ہیں۔ اس طرح کی خدمات اب 18فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی کے تابع ہوں گی۔

69.نوکری کے کام کو صرف شرح کم کرنے کے بجائے مکمل طور پر ٹیکس سے پاک کیوں نہ بنایا جائے ؟  جاب ورک سروسز کو چھوٹ دینے سے آئی ٹی سی کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا ، جس سے لاگت میں اضافہ ہوگا ۔  یہ خاص طور پر ان شعبوں کے لیے متعلقہ ہے جہاں ملازمت کرنے والے کارکنوں کی متعدد سطحیں شامل ہیں ۔  آئی ٹی سی کے ساتھ 5فیصد کی کم شرح ، کاروباروں کے لیے مکمل کریڈٹ فائدہ دیتی ہے جس سے ٹیکس کے کسی بھی سلسلے سے بچا جا سکتا ہے ۔

70.کیا آف شور علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار (ای اینڈ پی) سے متعلق کام کے معاہدے کی خدمات پر 18فیصد ٹیکس لگایا جائے گا ؟

جی ہاں ، آف شور علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار (ای اینڈ پی) سے متعلق آف شور کام کے رابطے کے سلسلے میں کام کا معاہدہ اور متعلقہ خدمات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کیا جائے گا ۔

71. کیا ہوٹل کی رہائش کی خدمات ، جہاں سپلائی کی قیمت روپے تک ہے ۔ 7500 فی یونٹ فی دن ، یا اس کے مساوی ، 18فیصد پر ٹیکس لگایا جائے گا ؟

نہیں ، مذکورہ سروس آئی ٹی سی کے بغیر 5فیصد کی جی ایس ٹی کی شرح کو راغب کرے گی ۔

72.زیبائش اور جسمانی تندرستی کی خدمات پر جی ایس ٹی کی تجویز کردہ شرح کتنی ہے ؟  اس شرح کے تحت کون کون سی چیزیں شامل ہوں گی ؟

زیبائش اور جسمانی تندرستی کی خدمات بشمول ہیلتھ کلب ، سیلون ، حجام ، فٹنس سینٹر ، یوگا وغیرہ کی خدمات ۔ آئی ٹی سی کے بغیر5فیصد کی جی ایس ٹی کی شرح کو راغب کرے گا ۔  ان خدمات پر پہلے 18فیصد جی ایس ٹی لگایا جاتا تھا ۔

73.کیا لاٹری ٹکٹ ، سٹہ ، جوا ، گھوڑے کی دوڑ  اور جوئے بازی کے اڈوں 40فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی کو راغب کرتے ہیں ؟

ہاں، سٹے بازی،کیسینو،جوا، گھوڑے کی دوڑ، لاٹری اور آن لائن  منی گیمنگ سمیت سبھی دیئے گئےکارروائی کے قابل دعوؤں کے لئے 40فیصد کی جی ایس ٹی کی شرح لاگو ہوگی۔

74.آئی پی ایل جیسے کھیلوں کے مقابلوں میں داخلے کی خدمات پر جی ایس ٹی کی تجویز کردہ شرح کیا ہے؟

آئی پی ایل جیسے کھیلوں کے مقابلوں میں داخلہ پر 40 فیصدجی ایس ٹی لگے گا، تاہم40فیصد کی یہ شرح کھیلوں کے تسلیم شدہ ایونٹس میں داخلے پر لاگو نہیں ہوگی۔

 75.آئی پی ایل جیسے کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ کھیلوں کے مقابلوں میں داخلے کی خدمات پر جی ایس ٹی کی شرح کیا ہوگی؟

کھیلوں کے دیگر مقابلوں میں داخلہ بشمول کھیلوں کے تسلیم شدہ کھیل، جہاں ٹکٹ کی قیمت 500 روپے سے زیادہ نہیں ہے،اس سے مستثنیٰ رہے گا۔ اگر ٹکٹ کی قیمت 500 روپے سے زیادہ ہے تو اس پر 18 فیصد کی معیاری شرح سے ٹیکس جاری رہے گا۔

   

ش ح۔م ش ع ۔ رض

U-5635

 


(Release ID: 2163648) Visitor Counter : 11