سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  نتن گڈکری نے پائیدار قومی شاہراہوں کی ترقی کے لیےاختراعی  پالیسی اقدامات پر مشاورتی ورکشاپ کی صدارت کی


‘‘شہری  کنیکٹی ویٹی  میں بغیر رکاوٹ  آمد و رفت کے لیے حکومت رنگ روڈز اور بائی پاس کی تعمیر پر توجہ مرکوز کر رہی ہے’’

Posted On: 03 SEP 2025 3:17PM by PIB Delhi

ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور شہری  کنیکٹی ویٹی کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر آج نئی دہلی میں سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر، جناب  نتن گڈکری جی نے ایک مشاورتی ورکشاپ کی صدارت کی۔ اس ورکشاپ میں مرکزی وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا جی، جناب  ہرش ملہوترا جی، ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران اور میونسپل کمشنرز نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ حکومت عالمی معیار کی، پائیدار اور مستقبل کے لیے تیار نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پر تیزی سے پھیلتے شہری علاقوں میں ٹریفک جام کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ معزز شخصیات نے کئی اختراعی  پالیسی اقدامات پر غور کیا، جن میں رنگ روڈز اور بائی پاس تعمیر شامل ہے تاکہ شہر کے  مراکز سے ٹریفک کو ہٹایا جا سکے اور قومی شاہراہوں پر بھیڑ کو کم کیا جا سکے۔

اہم مباحث میں پائیدار مالی وسائل کو یقینی بنانے کے لیے ویلیو کیپچر فائنانسنگ ماڈلز کو اپنانے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو سٹی ماسٹر پلانز کے ساتھ  بلا رکاوٹ طریقے سے ہم آہنگ کرنے پر بھی بات ہوئی تاکہ بہتر انضمام ممکن بنایا جا سکے۔ ان اقدامات سے نہ صرف نقل و حرکت میں بہتری آئے گی بلکہ رنگ روڈز اور بائی پاس  کے اثر والے علاقوں میں منظم اور منصوبہ بند ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

ان اقدامات کے ذریعے، سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارت  اپنی اس وابستگی کو ایک بار پھر دہراتی ہے کہ وہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، رابطے کو بہتر بنانے اور شمولیتی و ماحول دوست شہری ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

1.jpg

2.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ش۔ن م۔

U-5611


(Release ID: 2163327) Visitor Counter : 2