خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت اور اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ کل آنگن واڑی مراکز کو پرائمری اسکولوں کے ساتھ مشترکہ مقامات پر قائم کرنے کے رہنما اصول  جاری کریں گے

Posted On: 02 SEP 2025 3:23PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) نے وزارت تعلیم کے ما تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کےمحکمہ (ڈی او ایس ای اور ایل) کے تعاون سے آنگن واڑی مراکز کو اسکولوں کے ساتھ مشترکہ مقامات پر قائم کرنے کے رہنما اصول کل (بدھ، 3 ستمبر 2025) کو نئی دہلی میں وگیان بھون میں جاری کریں گے۔

اس تقریب میں خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ انپورنا دیوی اورمرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمندر پردھان شرکت  کریں گے نیز ایم ڈبلیو سی ڈی اور ڈی او ایس ای اور ایل کے سینئر افسران، ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے اور آنگن واڑی ورکرس بھی موجود ہوں گے۔

یہ اقدام وزیر اعظم کے وژن کے مطابق  وکست بھارت کے انسانی وسائل کے لیے مضبوط بنیاد قائم کرنے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہوگا۔ یہ رہنما اصول، مشترکہ مقامات پر آنگن واڑیوں اور اسکولوں سمیت مربوط نقطہ نظرکے ذریعے ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔اب تک 2.9 لاکھ سے زائد آنگن واڑی مراکز اسکولوں کے ساتھ مشترکہ مقامات پر قائم ہیں اور یہ رہنما اصول عملی وضاحت فراہم کریں گے اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس ماڈل کو مؤثر طریقے سے بڑھانے میں مدد دیں گے۔

****

 

ش ح۔ع ح۔ت ا

U-5575


(Release ID: 2163063) Visitor Counter : 3