امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے جموں کا دورہ کیا اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جموں ڈویژن کے بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا
جموں میں وزیرداخلہ نے چک مانگو گاؤں کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور تاوی پل، شیو مندر، اور جموں میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کا بھی معائنہ کیا
مرکزی وزیرداخلہ کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا
مرکزی وزیرداخلہ نے حالیہ قدرتی آفات میں ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے
مودی حکومت جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور فوری امداد، مالی معاونت اور حفاظت، بحالی اور تعمیر نو کے لیے تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہے
محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کو چاہیے کہ وہ ڈیٹا اینالٹکس اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے کلاؤڈ برسٹ یعنی بادل کے پھٹنے کے اسباب کا جائزہ لیں
وزارت داخلہ کی سروے ٹیمیں نقصانات کا جائزہ لیں گی اور مزید امداد فراہم کی جائے گی
جموں و کشمیر انتظامیہ اور تمام ایجنسیاں مشترکہ کوششوں کے ذریعہ ممکنہ نقصانات کو کم کرنے میں کامیاب رہیں اور مربوط اقدامات کے ذریعے کئی جانیں بچائی گئی ہیں، تاہم نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے
وزیر داخلہ نے جی ایل او ایف (گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ) ارلی وارننگ سسٹم یعنی
Posted On:
01 SEP 2025 5:28PM by PIB Delhi
وزیرداخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج جموں کا دورہ کیا اور جموں ڈویژن کے بارش، سیلاب، اور لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور قدرتی آفات کے سبب ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وزیرداخلہ نے جموں کے مَنگو چک گاؤں کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ جناب امت شاہ نے بکرم چوک میں تاوی پل، شیو مندر اور جموں میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کا معائنہ بھی کیا۔
دورے کے بعد وزیرداخلہ نے تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، وزیراعلیٰ جناب عمر عبداللہ اور مرکزی اورمرکز کے زیرانتظام علاقے کی حکومت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیرداخلہ نے حالیہ واقعات میں ہوئے جانی نقصانات پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس بحران کے وقت میں پہلے ہی دن وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سے رابطہ کیااوراس کے بارے میں جانکاری لی اور حکومت ہند بچاؤ کے تمام اقدامات میں اپنی پوری طاقت لگارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیرانتظام علاقے اور تمام ایجنسیاں ایک ساتھ مل کر ممکنہ نقصانات کو نمایاں حد تک کم کرنے میں کامیاب رہیں اور مربوط کوششوں کے ذریعے ہم نے کئی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ تمام اَرلی وارننگ ایپس یعنی بنیادی طورپر معلومات اورانتباہ فراہم کرنے والے ایپس (ای ڈبلیو اے ایس)، ان کی درستگی اور عوامی سطح تک ان کی رسائی کا تنقیدی جائزہ ضروری ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تنقیدی تجزیے کے ذریعے ہی اپنے نظام کو بہتربنایا جاسکتا ہے اور صفر جانی نقصان کے مقاصد کی طرف بڑھنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔ انہوں نے جی ایل او ایف اَرلی وارننگ سسٹم کے تنقیدی جائزے کی ضرورت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ محکمہ موسمیات اورقدرتی آفات کا انتظام وانصرام کرنے والی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو مشترکہ طور پر کلاؤڈ برسٹ یعنی بادل کے پھٹنے کے رجحانات اور بادلوں میں نمی کے مواد کے درمیان تعلق کا مطالعہ کرنا چاہیے، اسباب ووجوہات کی نشاندہی کرنی چاہیے اور ایک اَرلی وارننگ سسٹم قائم کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کو ڈیٹا اینالٹکس اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے اس سمت میں اقدامات کرنے چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کو اضافی راشن کا انتظام کرنا چاہیے اور آف لائن راشن کی تقسیم کے بارے میں فیصلہ 10 دن کے اندر کنیکٹوٹی کا جائزہ لینے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کی ایڈوانسڈ سروے ٹیمیں نقصانات کا جائزہ لیں گی اور مزید امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت اورمرکز کے زیرانتظام علاقے (یوٹی) کی انتظامیہ کے متعلقہ محکموں کے ساتھ مرکزی داخلہ سیکریٹری کی موجودگی میں ایک اجلاس ایک دو دن کے اندر منعقد کیا جائے گا۔ وزیرِ داخلہ نے ہدایت دی کہ وزارت داخلہ اور مرکز کے زیرانتظام علاقے (یوٹی) کی حکومت کی ٹیمیں نقصانات کا جائزہ لینے کو ترجیح دیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صحت اور پانی کے محکمے پانی کی فراہمی اور صحت کی خدمات پر فعال طورپر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج، مرکزی مسلح پولیس فورسز اور ایئر فورس کی میڈیکل یونٹس بھی مدد فراہم کریں۔
وزیرداخلہ اور امدادباہمی کے وزیر نے کہا کہ چونکہ جموں و کشمیر قدرتی آفات کے خطرے سے دوچار ہے، اس لیے ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے لیے مرکز کے زیرانتظام علاقے کو مرکز کی جانب سے 209 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں راحتی کام شروع ہو گیا ہے۔
وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت اور مرکز کے زیرانتظام علاقے کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (یوٹی ڈی ایم اے) کا بروقت انتباہ نے جانی نقصان کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، مرکز کے زیرانتظام علاقے کی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (یوٹی ڈی آر ایف)، دیگر ریسپانس ٹیمیں سب الرٹ تھیں اور ہیلی کاپٹر بھی اسٹینڈ بائی پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج اور این ڈی آر ایف کی موبلائزیشن کے بارے میں بھی سب کو اطلاع دی تھی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ لوگوں کی نجی جائیداد کو نقصان پہنچا ہے اور ایس ڈی آر ایف کے تحت نقصان شدہ گھروں کے لیے امداد کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جسے جلد از جلد فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد سڑکیں خراب ہو گئی ہیں اور مرمت اور بحالی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ زیادہ تر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے اور جہاں ضرورت ہے وہاں ریلیف پہنچنا بھی شروع ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 80 فیصد سے زیادہ بجلی کی فراہمی بحال ہو چکی ہے، لوگوں کو صاف پینے کا پانی مل رہا ہے اور صحت کی سہولیات بخوبی جاری ہیں۔ اہم شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور ان کی عارضی طورپر بحالی کی جنگی پیمانے پرکوشش جا رہی ہے۔ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومت نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے اور تمام ممکنہ امداد فراہم کی جائے گی۔
مرکرزی وزیرداخلہ نے تمام ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں نے راحت اور بچاؤ آپریشن بہت تیز اور مؤثر طریقے سے انجام دیاہے۔ احتیاطی طور پر 5000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی 17 ٹیمیں، فوج کے 23 کالم، بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر،یوٹی ڈی آر ایف ، جموں اینڈ کشمیر پولیس اور مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے ایف) کے اہلکار اب بھی پورے آپریشن میں مصروف ہیں اور عوام کی مدد کر رہے ہیں۔ راحتی کیمپوں میں صحت کی سہولیات اور خوراک کا انتظام مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کی طرف سے کیا گیا ہے اور حالات بہت جلد معمول پر آجائیں گے۔
مرکرزی وزیرداخلہ نے جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دلایا کہ اس بحران کے وقت حکومت ہند ان کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی دہرایا کہ وزیرِاعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور فوری ریلیف، مالی معاونت اور تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ بحالی اور تعمیر نو میں سہولت فراہم کی جا سکے اور متاثرہ کمیونٹی کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
************
ش ح ۔ م م ع ۔ م ا
Urdu No-5540
(Release ID: 2162807)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada