وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

روس کے صدر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا افتتاحی بیان

Posted On: 01 SEP 2025 1:47PM by PIB Delhi

آپ سے مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے اور میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ آپ سے ملنے کا مطلب ایک یادگار میٹنگ بھی ہوتی ہے۔ بہت سی چیزوں سے متعلق  جانکاریوں کا ایک دوسرے سے اشتراک کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ہم مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان باقاعدگی سے کئی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔ اس سال دسمبر میں ہماری 23ویں سمٹ کے لیے 140 کروڑ بھارتی پُر جوش انداز سے آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔

ایکسیلنسی ،

یہ ہماری اسپیشل اینڈ پریویلیج کلیدی شراکت داری کی مضبوطی اور استحکام کی علامت  ہے۔ مشکل سے مشکل صورتِ حال میں بھی بھارت اور روس ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر چلے ہیں۔ ہمارا قریبی تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے، بلکہ عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔

ایکسیلنسی ،

یوکرین میں جاری جنگ کے موضوع پر ہم مسلسل بات چیت کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں کیے گئے امن کے تمام اقدامات کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فریق تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔ تنازعہ کو جلد از جلد ختم کرنے اور مستقل امن قائم کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ یہ پوری انسانیت کی آواز  ہے۔

ایکسیلنسی ،

ایک بار پھر میں آپ کا دل کی گہرائیوں سے بہت-بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ا ع خ  ۔ ع ا )

U. No. 5524


(Release ID: 2162640) Visitor Counter : 2