وزیراعظم کا دفتر
تیانجن میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ باہمی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
Posted On:
31 AUG 2025 11:06AM by PIB Delhi
عالی جناب،
ہمارے گرمجوشانہ استقبال کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گذشتہ برس کزان میں ہماری بہت ہی بارآور بات چیت ہوئی تھی۔ ہمارے تعلقات کو ایک مثبت سمت حاصل ہوئی تھی۔ سرحد پر تناؤ کے بعد امن اور استحکام کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ہمارے خصوصی نمائندوں کے درمیان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق اتفاق رائے قائم ہوئی ہے۔ کیلاش مان سرووَر یاترا پھر سے شروع ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان راست پرواز بھی پھر سے شروع کی جا رہی ہے۔ہمارے تعاون سے دونوں ممالک کے 2.8 بلین لوگوں کے مفادات وابستہ ہیں۔ اس سے پوری بنی نوع انسانی کی فلاح و بہبود کا راستہ ہموار ہوگا۔ہم باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔
عالی جناب،
چین کی ایس سی او کی کامیاب صدارت کے لیے میں آپ کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر دورۂ چین کی دعوت دینے کے لیے اور آج کی ہماری میٹنگ کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5495
(Release ID: 2162417)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada