وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے لائیو ایونٹ اور کنسرٹ معیشت پر مذاکرات کا آغاز کیا؛ وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری کی زیرصدارت نئی دہلی میں جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کے پہلے اجلاس  کا انعقاد


جوائنٹ ورکنگ گروپ حکومت اور صنعت کو یکجا کرتا ہے تاکہ بھارت کے لائیو انٹرٹینمنٹ سیکٹر کو فروغ دیا جا سکے، جس سے 2030 تک 15 سے 20 ملین ملازمتیں پیدا ہونے اور عالمی سطح پر ٹاپ 5 کی درجہ بندی حاصل کرنے کی توقع ہے

جوائنٹ ورکنگ گروپ مشن موڈ میں کام کرے گا تاکہ کنسرٹ معیشت کو بنیادی ڈھانچے کی تخلیق، روزگار، سیاحت، اور ثقافتی سافٹ پاور کے فروغ کے لیے ایک محرک کے طور پر استعمال کیا جا سکے : جناب سنجے جاجو

لائیو ایونٹس کی صنعت کے لیے ایک مخصوص آن لائن سنگل ونڈو کلیئرنس میکانزم بھارت سِنے ہب پلیٹ فارم پر تیار کیا جائے گا

Posted On: 29 AUG 2025 4:15PM by PIB Delhi

لائیو ایونٹس انڈسٹری کے فروغ کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا پہلا اجلاس 26 اگست کو نیشنل میڈیا سینٹر، نئی دہلی میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری، جناب سنجے جاجو کی صدارت میں منعقد ہوا۔

 اپنے حالیہ خطابوں میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے لائیو انٹرٹینمنٹ سیکٹر کی وسیع غیر استعمال شدہ صلاحیت کو اجاگر کیا اور اس کے کردار کو ملازمت، سرمایہ کاری، سیاحت، اور بھارت کے ثقافتی و عالمی اثر و رسوخ کے کلیدی محرک کے طور پر نمایاں کیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات جناب اشونی وشناؤ کی ہدایات کے تحت جولائی 2025 میں تشکیل دیا گیا جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے نمائندوں، صنعتی ایسوسی ایشنز، موسیقی کے حقوق کی تنظیموں، اور بڑی ایونٹ کمپنیوں کو ایک ساتھ لاتا ہے تاکہ بھارت کی کنسرٹ معیشت کی تشکیل کی جا سکے۔

اس اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات، ثقافت، نوجوان امور و کھیل، ہنر کی ترقی و کاروبار، مالیات، صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)، اور بھارت کے کھیل اتھارٹی کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔ ریاستی حکومتوں بشمول مہاراشٹر، دہلی، اتر پردیش، تلنگانہ، اور کرناٹک کے اہلکار بھی جے ڈبلیو جی کے پہلے اجلاس میں موجود تھے۔

صنعتی ایسوسی ایشنز جیسےآئی ایل ای اے۔ سی آئی آئی، ایف آئی سی سی آئی، ای ای ایم اے اور تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز بشمول بک مائی شو، وِز کرافٹ، ساریگاما، ضلع از زوماٹو، ٹچ ووڈ انٹرٹینمنٹ لمیٹڈنے بھی جے ڈبلیو جی کے اجلاس میں حصہ لیا۔ حقوق کی تنظیموں جیسے آئی پی آر ایس، پی پی ایل، آر ایم پی ایل، اور آئی ایم آئی ٹرسٹ کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اہم نتائج

سنگل ونڈو پلیٹ فارم: لائیو ایونٹس کی کلیئرنس کو انڈیا سِنے ہب پورٹل میں ضم کیا جائے گا تاکہ کاروبار کرنا آسان ہو جائے۔

موسیقی کے لائسنس اور آئی پی حقوق: اکتوبر 2025 تک حقوق کی تنظیموں کے تعاون سے ایک مرکزی ڈیجیٹل موسیقی لائسنسنگ رجسٹری شروع کی جائے گی۔

انفراسٹرکچر کی ترقی: ریاستوں میں اسٹیڈیمز اور عوامی مقامات کو لائیو ایونٹس کے لیے کثیر المقاصد استعمال کی اجازت دینے کے لیے ایک ماڈل پالیسی تیار کی جائے گی، نیز نئے گرین فیلڈ وینیو کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔

ہنر کی ترقی: لائیو انٹرٹینمنٹ کے ہنروں کو نیشنل اسکلز کوالی فیکیشن فریم ورک(این ایس کیو ایف) میں شامل کیا جائے گا۔

مالی مراعات: لائیو انٹرٹینمنٹ سیکٹر کے لیے جی ایس ٹی میں چھوٹ، مخلوط مالیاتی ماڈلز، سبسڈیز، اور مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کی شناخت پر غور کیا جائے گا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری نے حکومت کی طرف سے 2030 تک بھارت کو عالمی سطح پر لائیو انٹرٹینمنٹ کے ٹاپ 5 مقامات میں شامل کرنے کے عزم کو اجاگر کیا، جس سے 15 سے 20 ملین روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، انفراسٹرکچر بڑھے گا، اور بھارت کے عالمی ثقافتی رسوخ مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ مشن موڈ میں کام کرے گا تاکہ کنسرٹ معیشت کو بنیادی ڈھانچے کی تخلیق، روزگار، سیاحت، اور ثقافتی سافٹ پاور کے فروغ کے لیے بطور محرک استعمال کیا جا سکے۔

پس منظر

2024 میں بھارت کی لائیو انٹرٹینمنٹ مارکیٹ کی قدر 20,861 کروڑ روپے تھی اور یہ سالانہ 15 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، جو میڈیا اور انٹرٹینمنٹ صنعت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبوں میں سے ایک ہے۔ ٹائر 1 اور ٹائر 2 شہروں میں بڑھتی ہوئی مانگ، موسیقی کی سیاحت میں اضافہ، اور پریمیئم سامعین کے تجربات کے باعث یہ شعبہ بھارت کی تخلیقی معیشت کا ایک اہم ستون بنتا جا رہا ہے۔

جوائنٹ ورکنگ گروپ باقاعدہ طور پر اجلاس منعقد کرے گا تاکہ ذیلی گروپوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور ’’بھارت کی لائیو ایونٹس معیشت: ایک تزویراتی ترقیاتی ضرورت‘‘کے عنوان سے پیش کردہ وائٹ پیپر کی بنیاد پر مربوط پالیسی سفارشات مرتب کی جا سکیں، جو  ویوز 2025 سمٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

(مزید معلومات کے لیے: https://mib.gov.in/sites/default/files/2025-06/india-s-live-events-economy-whitepaper-final-compressed_0.pdf)

*****

ش ح۔ ش ت ۔ ت ح

U. No-5442


(Release ID: 2161925) Visitor Counter : 18