صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ  ہند نے اسکوپ ایمیننس ایوارڈز پیش کئے


سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے قومی ہدف کو حاصل کرنے میں  سی پی ایس ای اہم رول ادا کریں گے: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

Posted On: 29 AUG 2025 2:03PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (29 اگست 2025) نئی دہلی میں  سال 2023-2022 کیلئے اسکوپ ایمیننس ایوارڈ  پیش کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسکوپ ایمیننس ایوارڈس ہندوستان کی ترقی میں پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نمایاں خدمات  کا اعتراف ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک اچھے ادارے کی پہچان یہ ہے کہ وہ  سماجی، اقتصادی، ماحولیاتی، تکنیکی اور اخلاقی تمام پہلوؤں پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے پائیدار ترقی، کارپوریٹ گورننس، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور اختراع جیسے متعدد جہتوں میں نمایاں کارکردگی کا اعزاز دینے پر اسکوپ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ترقی اور پیش رفت کی طرف ایک جامع نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے۔

1.jfif

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آزادی کے بعد سے، پبلک سیکٹر اقتصادی ترقی اور سماجی شمولیت کے لیے ایک طاقتور ذریعہ رہا ہے۔ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے صنعت کاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سماجی ترقی اور متوازن علاقائی ترقی کی بنیاد رکھی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ  یہ کاروباری ادارے ترقی کرتے رہےاور بدلتے رہے ہیں۔  پبلک سیکٹر انٹرپرائزز سے حکومت اور معاشرے کی توقعات بھی بدل گئی ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان تمام تبدیلیوں کے درمیان، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز، اپنی کارکردگی کے ذریعے، اقتصادی اور قومی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اقتصادی اور مالیاتی شراکت کے علاوہ، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے قومی اہداف کو سرفہرست رکھتے ہوئے متوازن اور جامع ترقی کو ترجیح دی ہے۔ ان کے رول اور شراکت کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا بجا ہے کہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز ترقی کے محرک اور قوم اور اس کے لوگوں کی خوشحالی کے ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں نے گورننس اور شفافیت کے بہت سے اچھے ماڈل اور مثالیں بھی پیش کی ہیں۔

 

2.jfif

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای) آتم نر بھر بھارت اور میک ان انڈیا جیسی قومی مہمات میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران مقامی ایئر ڈیفنس کنٹرول اور رپورٹنگ سسٹم – آکاش تیر نے اپنی بے مثال صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے اس نظام کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پبلک سیکٹر حلقے  کیلئے خصوصی فخر کی بات ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ قومی سلامتی میں خود انحصار پر مبنی  اختراع اور ہندوستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی خود انحصاری میں عوامی اداروں کا تعاون واضح  ہے۔ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے زراعت، کان کنی اور ایکسپلوریشن، مینوفیکچرنگ، پروسیسنگ اور جنریشن اور خدمات کے اہم شعبوں میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے ہمیشہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایس ای سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے قومی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔ سی پی ایس ای سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ ان کے فیصلے قوم کی تعمیر کے لیے وقف ہوں گے، کارکردگی اصول پر مبنی ہوں گے اور فکر حساسیت اور سماجی خدمت سے متاثر ہوگی۔

3.jfif

پبلک انٹرپرائزز کی اسٹینڈنگ کانفرنس (اسکوپ) کے ذریعہ قائم کردہ اسکوپ ایمیننس ایوارڈز، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نمایاں کامیابیوں اور خدمات کا اعتراف کرنے کی  ایک کوشش ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2025/aug/doc2025829623201.pdf

***

ش ح۔ ک ا۔ ن م

U.NO.5431

 


(Release ID: 2161816) Visitor Counter : 36