وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

فجی کے وزیر اعظم سیتیونی ربوکا کابھارت کے دورہ سے متعلق باہمی تعلقات کے نتائج کی فہرست

Posted On: 25 AUG 2025 1:58PM by PIB Delhi

I. دو طرفہ دستاویزات:

1. فجی میں ایک سپر اسپیشلٹی اسپتال کے ڈیزائن ، تعمیر ، کمیشننگ ، آپریشن اور دیکھ بھال کے لئے جمہوریہ ہند کی حکومت اور جمہوریہ فجی کی حکومت کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

2. ایم/ایس ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ اور وزارتِ صحت و طبی خدمات، فجی کے درمیان ’جَن اوشدھی اسکیم‘ کے تحت ادویات کی فراہمی سے متعلق معاہدہ۔

3. وزارت تجارت ، کوآپریٹیو ، بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور مواصلات کے ذریعے جمہوریہ فجی کی حکومت کی جانب سے معیارات کے شعبے میں تعاون سے متعلق بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) اور پیمائش اور معیارات سے متعلق قومی محکمہ (ڈی این ٹی ایم ایس) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

4. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی(این آئی ای ایل آئی ٹی)، بھارت اور پیسفک پولی ٹیک(پی او ایل وائی ٹی ای سی ایچ)، فجی کے درمیان انسانی استعدادِ کار میں مہارت سازی اور بہتری کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

5. بھارتی حکومت اور حکومت جمہوریہ فجی کے درمیان کوئیک امپیکٹ پروجیکٹ (کیو آئی پی) کے نفاذ کے لیے ہندوستانی گرانٹ امداد کے بارے میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

6. بھارتی حکومت اور جمہوریہ فجی کی حکومت کے درمیان ہجرت، نقل مکانی اور نقل و حرکت کے ارادے کا اعلان۔

7. فجی کی طرف سے سووا میں انڈین چانسری بلڈنگ کی لیز ڈیڈکو حوالے کرنا۔

8. ہندوستان اورفجی کا مشترکہ بیان: ویلومنی دوستی یعنی باہمی دوستی اورمحبت  کے جذبے میں شراکت داری۔

 

II  .اعلانات:

1. پارلیمانی وفد اور فجی سے عظیم کونسل آف چیفس کے وفد کا 2026 میں ہندوستان کا دورہ۔

2. فجی کے لیے2025 میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز کی بندرگاہ کال

3. فجی میں ہندوستان کے ہائی کمیشن میں دفاعی اتاشی کے عہدے کی تخلیق۔

4. رائل فجی ملٹری فورسز کو ایمبولینسز کا تحفہ۔

5. فجی میں سائبر سیکورٹی ٹریننگ سیل(سی ایس ٹی ایس) کا قیام۔

6. فجی نے بھارت بحرالکاہل اقدامات  (آئی پی او آئی)  میں شمولیت اختیار کی ۔

7. کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور فجی کامرس اینڈ ایمپلائرز فیڈریشن(ایف سی ای ایف) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

8. زرعی اور دیہی ترقی سے متعلق قومی بینک (این اے بی اے آر ڈی)  اور فجی ترقیاتی بینک کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

9. فجی کی یونیورسٹی میں ہندی اور سنسکرت کے معلم کی ڈیپوٹیشن۔

10. شوگر انڈسٹری اور کثیر نسلی امور کی وزارت کو موبائل سوائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی فراہمی۔

11. شوگر کی صنعت اور کثیر نسلی امور کی وزارت کے تحت فجی کے شوگر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو زرعی ڈرون کی فراہمی۔

12. ہندوستان میں فجی سے تعلق رکھنے والے پنڈتوں کے ایک گروپ کو تربیت فراہم کرنے کے لیے تعاون۔

13. فجی میں دوسرا جے پور فٹ کیمپ۔

14. ’ہیل ان انڈیا‘  پروگرام کے تحت ہندوستان میں خصوصی طبی علاج فراہم کئے جاتے ہیں۔

15. فیجی میں کرکٹ کے لیے ہندوستان سے کرکٹ کوچ۔

16. فجی شوگر کارپوریشن کے لئے آئی ٹی ای سی کے ماہرین کی تعیناتی اور شوگر انڈسٹری کے عملے کے لیے خصوصی آئی ٹی ای سی تربیت۔

17. ہندوستانی گھی کو فجی کی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہے۔

************

ش ح ۔ م م ع ۔ م ا

Urdu No-5267


(Release ID: 2160599)