وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او کی طرف سے مربوط فضائی دفاعی ہتھیار نظام کے اولین پرواز کے تجربات کامیابی سے مکمل
Posted On:
24 AUG 2025 10:19AM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے 23 اگست 2025 کو دوپہر تقریباً 12:30 بجے اڑیسہ کے ساحل کے قریب مربوط فضائی دفاعی ہتھیار نظام (آئی اے ڈی ڈبلیو ایس) کے اولین پرواز کے تجربات کامیابی سے انجام دے دیے۔
آئی اے ڈی ڈبلیو ایس ایک کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام ہے جس میں مکمل طور پر دیسی تیار کردہ ’’کویِک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائلز(کیو آر ایس اے ایم)‘‘ ، ’’ایڈوانسڈ ویری شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم(وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس)‘‘ میزائلز، اور ایک طاقتور لیزر پر مبنی ’’ڈائریکٹڈ انرجی ویپن(ڈی ای ڈبلیو)‘‘ شامل ہیں۔
تمام ہتھیار نظام کے اجزاء کا مربوط آپریشن ایک مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، جسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری نے تیار کیا ہے، جو اس پروگرام کی نوڈل لیبارٹری ہے۔ وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس اور ڈی ای ڈبلیو بالترتیب ریسرچ سینٹر عمارات اینڈ سینٹر فار ہائی انرجی سسٹمز اینڈ سائنسز نے تیار کیے ہیں۔
پرواز کے تجربات کے دوران، تین مختلف اہداف — جن میں دو تیز رفتار فکسڈ وِنگ بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (یو اے ویز) اور ایک ملٹی کاپٹر ڈرون شامل تھے — کو بیک وقت نشانہ بنایا گیا اور مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ یہ کارنامہ ’’کویِک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل(کیو آر ایس اے ایم)‘‘، ’’وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس‘‘، اور ’’ہائی انرجی لیزر ہتھیار نظام‘‘ نے مختلف رینجز اور بلندیوں پر انجام دیا۔ تمام ہتھیار نظام کے اجزاء بشمول میزائل سسٹمز، ڈرون کی کھوج اور تباہی کا نظام، ہتھیاروں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول، مواصلاتی نظام اور ریڈارز نے انتہائی عمدگی کے ساتھ کام کیا۔ اس کی تصدیق ’’انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج، چندی پور‘‘ میں نصب رینج آلات نے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ کرکے کی۔ اس آزمائش کے موقع پر ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنسدان اور مسلح افواج کے نمائندے بھی موجود تھے۔
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، مسلح افواج اور صنعت کو آئی اے ڈی ڈبلیو ایس کی کامیاب تیاری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منفرد پرواز تجربات ملک کی کثیر سطحی فضائی دفاعی صلاحیت کو ثابت کرتے ہیں اور یہ اہم تنصیبات کو دشمن کی فضائی دھمکیوں سے بچانے کے لئے علاقے کے دفاع کو مزید مضبوط بنائے گا۔
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی کامیاب پرواز تجربات میں شامل تمام ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 5242
(Release ID: 2160265)