بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر کے انتخابات 2025 کے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مبصرین کا تقرر کیا

Posted On: 21 AUG 2025 8:08PM by PIB Delhi

بھارت کے آئین کے آرٹیکل 324 کے تحت عطا کردہ اختیارات کے استعمال میں، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایڈیشنل سکریٹری، حکومت ہند کے رینک کے دو افسران کو آئندہ نائب صدارتی انتخابات 2025 کے لیے بطور مبصر مقرر کیا ہے۔

ای سی آئی کے ذریعہ 7 اگست 2025 کو مطلع کردہ نائب صدر کے انتخابات 2025 کے شیڈول کے مطابق، پولنگ اور ووٹوں کی گنتی 9 ستمبر 2025 کو ہوگی۔

مندرجہ ذیل افسران کو بطور مبصر تعینات کیا گیا ہے۔

جنابسشیل کمار لوہانی،آئی اے ایس، ایڈیشنل سکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت۔

جناب ڈی آنندن، آئی اے ایس ، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت خزانہ،

محکمہ اخراجات۔

جناب نتن کمار شیوداس کھڈے، آئی اے ایس ، جوائنٹ سکریٹری، دیہی ترقی کی وزارت، زمینی وسائل کے محکمے کو ریزرو لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 5161


(Release ID: 2159536)
Read this release in: English , Marathi , Gujarati , Telugu