وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیردفاع نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے بھارتی خلاباز گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا سے ملاقات کی


گروپ  کیپٹن شکلا کا حوصلہ افزا سفر نوجوان ذہنوں کو سائنس، ٹکنالوجی اور خلائی تحقیق کے میدان میں کیریئر بنانے کی ترغیب دے گا: جناب راجناتھ سنگھ

Posted On: 21 AUG 2025 2:34PM by PIB Delhi

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 21 اگست 2025 کو نئی دہلی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی ایس ایس) پر  جانے والے پہلے بھارتی خلاباز گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا سے ملاقات کی۔ وزیرفاع نے  گروپ کیپٹن شکلا کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے انسان کی خلائی پرواز کی طرف بھارت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے مدار میں کیے گئے اہم سائنسی تجربے کے ذریعے خلانوردگروپ کیپٹن شکلا کی شراکت کا اعتراف کیا اور بھارت کی خلائی تحقیق اور تلاش کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان کا حوصلہ افزا سفر نوجوان ذہنوں کو سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق میں کیریئر بنانے کی ترغیب دے گا۔

بات چیت کے بعد ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیردفاع نے بتایا کہ انہوں نے گروپ کیپٹن شکلا کے ساتھ حوصلہ افزا خلائی سفر، مدار میں کیے گئے اہم تجربات، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی، اور بھارت کے اہم گگن یان مشن کے ساتھ آگے بڑھنے کی راہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے بھارت کے خلائی پروگرام میں بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے اہم کردار، بشمول خلابازوں کا انتخاب، تربیت، اوراسرو کے تعاون سے مشن کی حمایت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مہارت انسانوں کو لے جانے والے خلائی مشنوں کی طرف ملک کی پیشرفت کے اہم معاون ہیں۔

چاند اور مریخ کی تلاش میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ کامیابیوں کے ساتھ، بھارت اب انسان بردار خلائی مشنوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور اسے اپنے خلائی اسٹیشن کے قیام میں آگے بڑھا رہا ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا گروپ کیپٹن شکلا کا کامیاب سفر اس سمت میں ایک اہم قدم ہے، جو اسرو،بھارتی فضائیہ اور دیگر قومی متعلقہ فریقوں کے درمیان خلائی سفر کرنے والے ملک کے طور پر بھارت کے قد کو آگے بڑھانے میں ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔

*****

ش ح-م ع۔ ف ر

UR No-5072


(Release ID: 2159061)