وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر جی کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 19 AUG 2025 11:54AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر جی کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر جی کی تریپورہ کی ترقی میں بے مثال کوششیں قابل ستائش ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے لیے ان کا جذبہ، غریبوں کو بااختیار بنانے کے لئےان کا عزم اور سماجی ترقی کے لیےان کی لگن ہمیں انتہائی متاثر کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر جی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔تریپورہ کی ترقی میں ان کی مثالی کوششوں کے لیےہمیشہ ان کی تعریف کی جاتی رہے گی۔ عوامی خدمت کے لیے ان کا جذبہ، غریبوں کو بااختیار بنانے کے لئے ان کا عزم اور سماجی ترقی کے لیے ان کی لگن ہمیں مسلسل ترغیب دیتی رہتی ہے۔ مرکزی حکومت اور تریپورہ حکومت ان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔‘‘

***

ش ح۔ م ح۔ ع ر

U.NO.4882

 


(Release ID: 2157817)