وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کی


صدر پوتن نے انہیں الاسکا میں صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا

وزیر اعظم نے تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہندوستان کے مستقل موقف کو اجاگر کیا اور اس سلسلے میں تمام کوششوں کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا

دونوں رہنما ؤں نےقریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا

Posted On: 18 AUG 2025 5:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج روس کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کی طرف سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی ۔

صدر پوتن نے پچھلے ہفتہ الاسکا میں امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا ۔

صدر پوتن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہندوستان کے مستقل موقف کااعادہ کیا ۔  انہوں نے اس بات کو بھی دوہرایا کہ  ہندوستان اس سلسلے میں تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دو طرفہ تعاون سے متعلق مختلف امور پر بھی بات کی ۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔

 

************

ش ح۔م ع۔ ج ا

 (U: 4848)


(Release ID: 2157588)