بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزارت ایم ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف اقدامات کرتی ہے


ادیم اور ادیم اسسٹ پلیٹ فارمز نے ملک بھر میں 6.63 کروڑ ایم ایس ایم ای رجسٹر کیے

Posted On: 18 AUG 2025 2:49PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کے صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایم ایس ایم ای شعبے کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں ۔  ان میں سے کچھ ذیل میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں ۔

کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ایم ایس ایم ای کے لیے ادیم رجسٹریشن یکم جولائی 2020 سے

ترجیحی سیکٹر لینڈنگ (پی ایس ایل) کے تحت فائدہ اٹھانے کے لیے غیر منظم بہت چھوٹی صنعتوں (آئی ایم ای) کو باضابطہ دائرے میں لانے کے لیے ادیم اسسٹ پلیٹ فارم (یو اے پی) کا آغاز

خوردہ اور تھوک تاجروں کو ایم ایس ایم ای کے طور پر شامل کرنا 2جولائی 2021 سے

قرض گارنٹی اسکیم کو9ہزار کروڑ روپے کے مطلوبہ فنڈز کے ساتھ نئی شکل دی گئی ہے تاکہ ایم ایس ایم ای کے لیے 2لاکھ کروڑ روپے کے اضافی قرض کی سہولت فراہم کی جاسکے اور روزگار کے مواقع کو مزید بڑھایاجاسکے۔

17 ستمبر 2023 کو ’پی ایم وشوکرما‘ اسکیم کا آغاز 18 قسم کے کاروبار  میں مصروف روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو مکمل فوائد فراہم کرنے کے لیے کیا جائے گا ۔

ان ایم ایس ایم ایز میں ایکویٹی فنڈنگ کے طور پر 50,000 کروڑ روپے  کا فنڈ خود کفیل بھارت (ایس آر آئی) کے لیے  قائم کیا گیا ہے ، جن میں ترقی کرنے اور بڑی اکائیاں بننے کی صلاحیت اور عملداری ہے ۔

قرض گارنٹی اسکیم کے تحت بہت چھوٹی اور چھوٹی ودرمیانہ درجے کی صنعتوں کے لیے قرض گارنٹی فنڈ ٹرسٹ کے ذریعے 90 فیصد تک کی گارنٹی کوریج کے ساتھ ایم ایس ایم ای کے لیے 10 کروڑ روپے کی حد تک مختلف زمروں میں  ضمانت سے پاک قرض فراہم کیے جاتے ہیں (یکم اپریل 2025 سے )

ایم ایس ایم ایز کو تاخیر سے ادائیگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے الیکٹرانک طور پر متعدد سرمایہ کاروں کے ذریعے کارپوریٹس اور دیگر خریداروں بشمول سرکاری محکموں اور سرکاری سیکٹر کے اداروں (پی ایس یوز) سے ایم ایس ایم ایز کی تجارتی وصولی کی مالی اعانت کو آسان بنانے کے لیے ٹریڈ ریسیبلز ڈسکاؤنٹنگ سسٹم (ٹی آر ای ڈی ایس) قائم کیا گیا ہے ۔

اسکیم کو فروغ دینے کی غرض سے وزیراعظم کے روزگار پیدا کرنے کےپروگرام (پی ایم ای جی پی)کے تحت مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ لاگت میں اضافہ کیا گیا ہے۔اسے 25 لاکھ روپے سے بڑھاکر 50 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔اسی طرح سروس سیکٹر کے لیے 10 لاکھ روپے سے بڑھاکر 20 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

یکم جولائی 2020 سے 31 جولائی 2025 تک پورے ملک میں ادیم رجسٹریشن پورٹل اور ادیم اسسٹ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ایم ایس ایم ایز کی کل تعداد 6.63کروڑ تھی۔

************

 

ش ح۔م ع۔ ج ا

 (U: 4826)


(Release ID: 2157526)