صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند نے ‘‘امرت اُدیان سالانہ سمر ایڈیشن2025’’ کاافتتاح کیا
‘‘امرت اُدیان’’ عوام کے لیے16اگست سے 14 ستمبر تک کھلا رہے گا
Posted On:
14 AUG 2025 4:26PM by PIB Delhi
صدرِجمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مُرمو، نے آج (14 اگست، 2025) ‘‘امرت اُدیان سالانہ سمر ایڈیشن،2025’’ کا افتتاح کیا۔


‘‘امرت اُدیان’’ کا سالانہ سمر ایڈیشن 16 اگست سے 14 ستمبر، 2025 تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ اس دوران امرت اُدیان صبح 10:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک کھلا رہے گا، جبکہ اس میں داخل ہونے کاآخری وقت 5:15 بجے رہےگا۔ پیر کے روز کو اُدیان دیکھ بھال کی خاطربند رہے گا۔
اس میں داخِل ہونے کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے اور یہ رجسٹریشن مفت ہے۔ ادیان آنے کے خواہشمند افراد راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ (https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/) پر جاکر اپنا وقت بک کر سکتے ہیں۔ بغیر پیشگی رجسٹریشن کے آنے والے افراد خود کو گیٹ نمبر 35کے باہر لگے سیلف سروس کیوسک کے ذریعے بھی رجسٹر کر سکتے ہیں۔


امرت ادیان میں داخلہ راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا، جو نارتھ ایونیو روڈ کے نزدیک واقع ہے۔ یہاں آنے والے افراد اُدیان کے اندر اپنے ہمراہ موبائل فون، الیکٹرانک سامان، پرس، ہینڈ بیگ، پانی کی بوتل، بچوں کے دودھ کی بوتل اور چھتری لے جا سکتے ہیں۔ ان چیزوں کے علاوہ کوئی بھی اور چیز اندرلے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔




*****
( ش ح ۔م ع ۔اش ق)
U. No. 4709
(Release ID: 2156447)