مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل نے موبائل صارفین کے لیے نیٹ ورک سطح پر اسپیم مخالف سروس فعال کر دی ہے، جس کے ذریعے ایس ایم ایس میں شامل بدنیتی پر مبنی لنکس کو ڈیلیوری سے پہلے ہی روک دیا جاتا ہے


بی ایس این ایل صارفین کے لیے ایک محفوظ، بااعتماد، اور ہر وقت جُڑے رہنے کا تجربہ

Posted On: 14 AUG 2025 1:49PM by PIB Delhi

بی ایس این ایل نے آج موبائل صارفین کے لیے نیٹ ورک سطح پر اینٹی اسپیم(جعلی ایس ایم ایس سے تحفظ) اور جعلی ایس ایم ایس ( اینٹی سمیسنگ ) سے تحفظ کی ملک گیر فراہمی کا اعلان کر دیا ۔نہ کوئی ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت ہے اورنہ کسی سیٹنگ کو تبدیل کرنے کی۔ایس ایم ایس میں موجود مشتبہ اور فشنگ (دھوکہ دہی پر مبنی) لنکس کو حقیقی وقت میں شناخت کر کے نیٹ ورک سطح پر ہی روک دیا جاتا ہے، تاکہ بی ایس این ایل صارفین تک جعلی یا نقصان دہ روابط نہ پہنچ سکیں۔ دوسری جانب، اصلی او ٹی پی، بینکنگ الرٹس اور سرکاری پیغامات ٹی آر اے آئی کے ڈی ایل ٹی/یو سی سی فریم ورک کے تحت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہتے ہیں۔ یہ حل انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے دوران پیش نظارہ کے طور پر پیش کیا گیا تھا، اور اب جاری نیٹ ورک تبدیلیوں کے تحت بی ایس این ایل کے تمام حلقوں (سرکلز) میں اسے مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے۔

یہ نظام بھارت کی معروف کلاؤڈ کمیونیکیشنز کمپنی ‘‘ٹنلا’’ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جو مصنوعی ذہانت (اے آئی )، ایم ایل،این ایل پی ،رپیوٹیشن انٹیلیجنس، اور لنک ایکسپینشن جیسے جدید ترین ٹیکنالوجی فیچرز کو یکجا کرتا ہے تاکہ پیغامات کو حقیقی وقت میں اسکور کیا جا سکے۔ یہ نظام اس انڈسٹری بلاک چین ڈی ایل ٹی  اسٹیک کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر کام کرتا ہے، جسے پہلے ہی بھارتی ٹیلی کام کمپنیاں غیر مطلوب تجارتی پیغامات پر قابو پانے کے لیے اپنا چکی ہیں۔یہ ٹیکنالوجی 99 فیصد سے زائد مؤثریت کے ساتھ سمشنگ (جعلی ایس ایم ایس حملوں) کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے اور قومی سطح پر کام کر رہی ہے۔ اس میں بڑے ویب اور میسیجنگ پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط ایکو سسٹم بھی شامل ہے، جو نئی خطرناک مہمات کو تیزی سے بے اثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نو اسپیم حل کی اہم جھلکیاں:

 

روزانہ 1.5 ملین سے زائد گھوٹالوں کا پتہ لگاتا ہے۔

ماہانہ 35,000 سے زیادہ منفرد جعلی لنکس اور 60,000 اسکیم واٹس ایپ اور موبائل نمبروں کی نشاندہی کرتا ہے۔

چار اختصاصی مصنوعی ذہانت (اے آئی ) اور مشین لرننگ (ایم ایل ) انجن، این ایل پی اور ڈیپ لرننگ کی بنیاد پر چلتا ہے۔

اگر آپ بی ایس این ایل کے صارف ہیں تو بدنیتی پر مبنی لنکس والے ایس ایم ایس خود بخود ڈیلیوری کے وقت بلاک کر دیے جاتے ہیں، جس سے اسناد کی چوری اور ادائیگی میں دھوکہ دہی کے امکانات  مادی طور پر کم ہو جاتے ہیں۔

دستیابی: تمام فعال بی ایس این ایل موبائل صارفین کے لیے یہ تحفظ خود بخود فعال ہے۔

مزید معلومات کے لیے کال کریں: 1800-180-1503 یا وزٹ کریں: www.bsnl.co.in۔

بی ایس این ایل - بھارت کو محفوظ طریقے سے جوڑے رکھتا ہے۔

 

 

*******

ش ح۔ ش آ۔ع ر

U.NO. 4697

 


(Release ID: 2156372)