وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ترنگا مہم کے لیے 5 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے رضاکار کے طور پر اندراج کیا ہے:جناب گجیندر سنگھ شیخاوت


وزارت ثقافت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کیا

Posted On: 11 AUG 2025 6:46PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت، حکومت ہند، آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام شروع کی گئی ہر گھر ترنگا مہم کے چوتھے ایڈیشن کا فخر کے ساتھ اعلان کرتی ہے، تاکہ ملک بھر کے شہریوں کوبھارتیہ قومی پرچم ترنگا کو ان کے گھروں اور دلوں تک پہنچانے کی ترغیب دی جا سکے۔

 

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا، اس سال ہم ترنگا مہم کے چوتھے ایڈیشن کا جشن منانے جارہے ہیں، جس کے لیے 5 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے رضاکار کے طور پر رجسٹریشن کرایا ہے۔ یہ نوجوان لوگوں کو ترنگا مہم کے لیے ترغیب دیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FVYT.jpg

آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب شیخاوت نے کہا، ہر گھر ترنگا ایک مہم سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک جذباتی تحریک ہے جو ہمارے قومی پرچم کے لازوال رنگوں کے تحت 1.4 بلین بھارتیوں کو متحد کرتی ہے۔ اس کا مقصد حب الوطنی، شہری فخر کو فروغ دینا اور ہماری جمہوریت اور آزادی کی زندہ علامت کے طور پر ترنگا کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028VP9.jpg

اس موقع پر ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک اگروال نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ساتھ ترنگا مہم کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ جناب ابھیجیت سنہا، وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹری اور جناب سمیر کمار، اقتصادی مشیر، وزارت جل شکتی نے اپنی متعلقہ وزارتوں کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات پیش کیں۔ اس موقع پر سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف)، وزارت ثقافت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

بھارت کی آزادی کے جشن کے موقع پر شہریوں اور قومی پرچم کے درمیان تعلقات کو رسمی اور ادارہ جاتیتعلق سے ایک گہرے ذاتی بندھن میں بدلنے کے لیے تصور کیا گیا، ہر گھر ترنگا ہر بھارتیہ کو ترنگا کو فخر اور اعزاز کے ساتھ لہرانے کی ترغیب دیتا ہے۔

 

اس اقدام کی گہری علامتی اہمیت ہے ترنگا گھر لانا نہ صرف ذاتی تعلق کا اظہار ہے بلکہ قومی تعمیر کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی ہے۔ یہ ہماری آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد دہانی اور اتحاد، سالمیت اور ترقی کی اقدار کو برقرار رکھنے کے عہد کے طور پر کام کرتا ہے۔

 

وزارت ثقافت اس مہم کے لیے نوڈل وزارت ہے اور وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، تعلیمی اداروں، کمیونٹی تنظیموں اور عام لوگوں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کر رہی ہے۔ شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر ترنگا لہرائیں، اور ہر گھر ترنگا ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر اور کہانیوں کے ذریعے اپنی تقریبات کا اشتراک کریں۔

 

یوم آزادی کو تنوع میں اتحاد کے ایک متحرک، ملک گیر جشن میں تبدیل کرنے میںپچھلے تین سالوں میں پرجوش شرکت کے ساتھ، ہر گھر ترنگا ایک عوامی تحریک بن گیا ہے ۔ 2025 ایڈیشن کا مقصد ہمارے قومی جذبے اور فخر کی تصدیق کرتے ہوئے اور بھی بلندیوں تک پہنچنا ہے۔

For more details, please click here

 

***

 

(ش ح۔اص)

UR No 4546


(Release ID: 2155295)