پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے توسیع شدہ پیداوار اور انفراسٹرکچر کے ساتھ ایتھنول کی ملاوٹ کی رفتار کو تیز کیا

Posted On: 11 AUG 2025 5:25PM by PIB Delhi

قومی پالیسی برائے بایو فیول 2018، جس میں 2022 میں ترمیم کی گئی، کے تحت پیٹرول میں ایتھنول کی 20 فیصد ملاوٹ کا ہدف 2030 سے آگے بڑھا کر اب ایتھنول سپلائی سال (ای ایس وائی )2025-26 کر دیا گیا ہے۔

حکومت پیٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ کو فروغ دینے کے لیے ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی )پروگرام کے تحت کام کر رہی ہے، جس کے تحت پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سی ) پیٹرول میں ملا ہوا ایتھنول فروخت کرتی ہیں۔جاری ایتھنول سپلائی سال 2024-25 کے دوران، 31 جولائی 2025 تک او ایم سی نے اوسطاً 19.05 فیصد ایتھنول ملاوٹ حاصل کی ہے۔ صرف جولائی 2025 کے مہینے میں ایتھنول کی ملاوٹ 19.93 فیصد رہی ہے۔

ایتھنول سپلائی سال (ESY) 2025-26 تک 20 فیصد ایتھنول ملاوٹ کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ایتھنول کی پیداوار کے لیے خام مال (فیڈ اسٹاک) کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

۱۔بایو فیول کی قومی پالیسی میں 2022 کی ترمیم کے تحت ایتھنول کی پیداوار کے لیے خام مال (فیڈ اسٹاک) کے دائرہ کار میں توسیع۔

۲۔زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ (ڈی اے ایف ڈبلیو) کی جانب سے ایتھنول پلانٹ کے گرد مکئی کے کلسٹرز کی ترقی، اور آئی سی اے آر - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میز ریسرچ (آئی آئی ایم آر) کا منصوبہ بعنوان ‘‘ایتھنول صنعتوں کے اطراف کے علاقوں میں مکئی کی پیداوار میں اضافہ’’، تاکہ اناج پر مبنی ڈسٹیلیریوں کے اطراف کے علاقوں میں مکئی کی پیداوار بڑھائی جا سکے۔

۳۔ایتھنول کی پیداوار کے لیے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) کے اضافی چاول کے 52 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) مختص کرنے کے لیے حکومت نے ای ایس وائی 2024-25 (یکم نومبر 2024 سے 31 اکتوبر 2025) اور ای ایس وائی 2025-26 (30 جون 2026 تک) کے لیے منظوری دے دی ہے۔

۴۔ایتھنول کی پیداوار کے لیے ای ایس وائی 2024-25 کے دوران 40 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) چینی کی منتقلی کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید برآں، ملک میں ایتھنول کی پیداوار اور فراہمی کو بڑھانے کے لیے حکومت نے ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت ایتھنول کی خریداری کے لیے انتظامی قیمت کا نظام متعارف کرایا ہے، ایتھنول پر جی ایس ٹی  کی شرح کو 5 فیصد تک کم کیا ہے، اور 2018 سے 2022 کے دوران گنا کے رس اور اناج سے ایتھنول کی پیداوار کے لیے مختلف ایتھنول انٹرسٹ سبوینشن اسکیمیں (ای آئی ایس ایس ) نافذ کی ہیں۔حکومت نے 06 مارچ 2025 کو کوآپریٹو شوگر ملوں کے لیے ایک مخصوص سبوینشن اسکیم بھی نوٹیفائی کی ہے جس کے تحت موجودہ گنے کی بنیاد پر چلنے والی ڈسٹیلیریز کو ایتھنول کی پیداوار کے لیے ملٹی-فیڈ اسٹاک پلانٹوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (اوایم اسی ) اور مخصوص ایتھنول پلانٹوں کے درمیان طویل مدتی آؤٹ فٹیک معاہدے (ایل ٹی او اے) کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ، حکومت نے ‘‘وزیراعظم جی-ون (جےو اندھن-واتوران انوکول فصل اواشش نیوارن)’’ منصوبہ نوٹیفائی کیا ہے، جو ملک میں جدید بایوفیولز پروجیکٹ قائم کرنے کے لیے لِگنوسیلولوسک بایوماس اور دیگر قابل تجدید خام مال کے استعمال کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ایتھنول کی دستیابی بڑھانے کے لیے ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹیشن، ایتھنول کی ذخیرہ اندوزی کی صلاحیت میں اضافہ اور ایتھنول کے زیادہ ملاوٹ والے استعمال کے لیے متعلقہ انفراسٹرکچر کی ترقی بھی کی جا رہی ہے۔

یہ معلومات پیٹرولیم اور قدرتی گیس  کے وزیر  مملکت جناب سریش گوپی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔خ م)

U. No.4517


(Release ID: 2155208) Visitor Counter : 5