ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہاتھیوں کا عالمی دن 2025 تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں 12 اگست کو منایا جائے گا
مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو،ہاتھیوں کے عالمی دن 2025 کی تقریبات کی صدارت کریں گے
جنگلی ہاتھیوں کی عالمی آبادی کا 60 فیصد حصہ ہندوستان میں ہے
ہاتھیوں کے 33 محفوظ پناہ گاہ اور 150 کوریڈور ہندوستان کے مضبوط حفاظتی فریم ورک کی عکاسی کرتے ہیں
کوئمبٹور میں منعقد ہونے والی تقریب میں انسان اورہاتھیوں کے مابین تنازعات کے خاتمے پر کلیدی توجہ دی جائے گی
تمل ناڈو میں منعقد ہونے والے ہاتھی کے عالمی دن کی تقریبات میں5000 اسکولوں کے 12 لاکھ طلباء شرکت کریں گے
Posted On:
11 AUG 2025 1:34PM by PIB Delhi
ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) تمل ناڈو کے محکمہ جنگلات کے تعاون سے 12 اگست کو کوئمبٹور میں ہاتھیوں کے عالمی دن کی تقریب کا انعقاد کرے گی ۔ اس سالانہ تقریب کا انعقاد کرہ ارض پر موجود جانوروں کے اقسام میں سے سب سے مشہور نسل اور قسم -ہاتھی-کے تحفظ اور ان کی طویل مدتی بقا کو یقینی بنانے کے اقدامات کو مضبوط کرنے کے عالمی عزم کی تصدیق کرتی ہے ۔
ہندوستان میں دنیا کی جنگلی ہاتھیوں کی آبادی کا تقریباً 60 فیصد حصہ موجود ہے ، جس میں ہندوستان میں ایلیفینٹ کوریڈورزسے متعلق 2023 کی رپورٹ کے مطابق ہاتھیوں کے33 محفوظ پناہ گاہ اور 150 شناخت شدہ ہاتھی کوریڈور ہیں ۔ اس ملک کو مضبوط قانونی تحفظ ، مستحکم ادارہ جاتی ڈھانچے اور وسیع پیمانے پر عوامی حمایت کے ساتھ ، جنگلاتی حیاتیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انسانی فلاح و بہبود کو ہم آہنگ کرنے میں دنیا بھر میں ایک رہنما کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ ہاتھیوں کو قومی ثقافتی ورثہ کا درجہ دیا جاتا ہے اور وہ ملک کی روایات اور ثقافت میں گہرائی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔
تمل ناڈو ، جو اپنی حیاتیاتی اور ثقافتی ورثہ سے مالا مال ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے ، یہاں پر ہاتھیوں کی خاطر خواہ آبادی پائی جاتی ہے ۔ انسان اور ہاتھیوں کے مابین تنازعہ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ کوئمبٹور میں منعقد ہونے والی تقریب، جنگلات ، پالیسی سازوں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں ، اور جنگلاتی حیاتیات کے ماہرین کے لیے تحفظ سے متعلق حکمت عملیوں اور تنازعات کے حل پر خیالات اور نظریات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی ۔
ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہواکی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر مملکت جناب کریتی وردھن سنگھ اور حکومت تمل ناڈو کے جنگلات اور کھادی کے وزیر تھرو آر ایس راجکنپن کی موجودگی میں اس تقریب کا افتتاح کریں گے ۔ ایم او ای ایف اینڈ سی سی ، تمل ناڈو کے محکمہ جنگلات ، ریلوے کی وزارت اور دیگر ریاستوں کے سینئر افسران اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔
کل ہاتھیوں کے عالمی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ، تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں انسان اور ہاتھیوں کے مابین تنازعہ (ایچ ای سی) پر ایک مرکوز ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ ورکشاپ کا مقصد ہاتھیوں کی رینج والی ریاستوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ انسان اورہاتھی کے بقائے باہمی سے متعلق اپنے چیلنجوں کومشترک کرسکیں اور اپنے متعلقہ علاقوں میں نافذ کیے جانے والے اس سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کر سکیں ۔ یہ پہل پروجیکٹ ایلیفینٹ کے تحت جاری کوششوں سے ہم آہنگ ہے ، جو انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان تنازعات سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی کی شرکت اور سائنسی طریقوں پر زور دیتی ہے ، جو تحفظ اور مقامی حفاظت کے لیے ایک اہم تشویش کا معاملہ ہے ۔
اس ورکشاپ کا انعقاد ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ہاتھیوں کے کھانے اور پانی کی تلاش میں انسانی بستیوں میں بھٹکنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں ، جس کے لیے ریاستوں کے درمیان اختراعی حل اور تعاون کی ضرورت ہے ۔ ماہرین ، پالیسی ساز ، تحفظ کے حامی افراد اور جنگلات کے عہدیدار رہائش گاہوں کے انتظام وانصرام اور راہداری کی دیکھ بھال سے لے کر زیادہ تنازعات والے علاقوں میں بیداری پیدا کرنے اور صلاحیت سازی تک بہترین طریقوں پر غور و خوض کریں گے ۔ یہ باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر جنگلاتی حیاتیات کے تحفظ کو انسانی فلاح و بہبود کے ساتھ متوازن کرنے ، برادریوں اور ہاتھیوں کے درمیان طویل مدتی بقائے باہمی کو فروغ دینے کی کوشش کی عکاسی کرتا ہے ۔
ایک ملک گیر بیداری پروگرام شروع کیا جائے گا جس میں تقریباً5000 اسکولوں کے تقریباً12 لاکھ اسکولی بچے شامل ہوں گے ، جو ہاتھیوں کے تحفظ اور حفاظ کے لیے وسیع پیمانے پر عوامی رسائی اور عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔
****
ش ح۔م م ع۔ ش ت
U NO: 4485
(Release ID: 2155035)