ریلوے کی وزارت
دیوالی اور چھٹھ کی تعطیلات کے دوران کنبے کے ساتھ 5 ہفتے کا وقفہ لینے کے خواہش مند افراد کے لئے خوشخبری
ہجوم کو کم کرنے کے لیے ریلوے کی طرف سے راؤنڈ ٹرپ پیکیج پر واپسی کے سفر کے بنیادی کرایے میں20 فیصد رعایت کا اعلان
اسکیم تجربہ کی بنیادوں پر شروع اور راؤنڈ ٹرپ پیکیج کی بُکنگ کا 14 اگست سے ہوگا آغاز بکنگ 13 سے 26 اکتوبر کے درمیان آگے کے سفر کے لیے ہوگی
17 نومبر سے 1 دسمبر 2025 کے درمیان رعایتی واپسی کے ٹکٹوں کی بُکنگ پر موجودہ 60 دن کی پیشگی ریزرویشن مدت کا اطلاق نہیں
Posted On:
09 AUG 2025 11:45AM by PIB Delhi
ہجوم سے بچنے، بُکنگ کو آسان بنانے، مسافروں کو سہولت فراہم کرنے اور تہواروں کے عروج کے موسم میں ٹریفک کے دباؤ کو وسیع مدت میں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی ٹرینوں سمیت دونوں جانب ٹرینوں کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ایک تجرباتی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے ’’فیسٹیول رش کے لیے رعایتی کرایہ پر راؤنڈ ٹرپ پیکیج‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اسکیم اُن مسافروں پر نافذ ہوگی جو اپنی واپسی کا سفر مقررہ مدت کے دوران طے کریں گے، جیسا کہ ذیل میں تفصیل دی گئی ہے:
(i) اس اسکیم کے تحت رعایت صرف اُس صورت میں دی جائے گی جب آگے اور واپسی دونوں کا سفر مخصوص مسافروں کے لیے بُک کیا جائے۔ واپسی کے سفر کے مسافروں کی تفصیلات آگے کے سفر کے مسافروں سے یکساں ہوں گی۔
(ii) بُکنگ کی شروعات 14.08.2025 سے اے آر پی تاریخ 13 اکتوبر 2025 کے لیے ہوگی۔ سب سے پہلے آگے کے سفر کا ٹکٹ بُک کیا جائے گا، جس کی ٹرین کی روانگی کی تاریخ 13 اکتوبر 2025 سے 26 اکتوبر 2025 کے درمیان ہو اور اس کے بعد واپسی کے سفر کا ٹکٹ کنیکٹنگ سفر فیچر استعمال کرتے ہوئے بُک کیا جائے گا، جس کی روانگی کی تاریخ 17 نومبر سے یکم دسمبر 2025 کے درمیان ہو۔ واپسی کے سفر کی بُکنگ پر ایڈوانس ریزرویشن مدت نافذ نہیں ہوگی۔
(iii) یہ بُکنگ صرف دونوں سمتوں میں کنفرم ٹکٹ کے لیے ہی منظور ہوگی۔
(iv) مجموعی طور پر واپسی کے سفر کے بنیادی کرایے پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔
(v) اس اسکیم کے تحت بُکنگ آگے اور واپسی دونوں سفر کے لیے ایک ہی کلاس اور ایک ہی او – ڈی پیئر پر ہوگی۔
(vi) اس اسکیم کے تحت بُک کیے گئے ٹکٹوں پر کرایے کی کوئی واپسی (ریفنڈ) قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
(vii) یہ اسکیم تمام کلاسز اور تمام ٹرینوں (بشمول خصوصی ٹرینیں) پر لاگو ہوگی، سوائے اُن ٹرینوں کے جن میں فلیکسی فیئر نظام لاگو ہو۔
(viii) ان ٹکٹوں پر کسی بھی سفر میں کوئی ترمیم کی اجازت نہیں ہوگی۔
(ix) واپسی کے سفر کی بُکنگ پر کوئی چھوٹ، ریل ٹریول کوپن، واؤچر بُکنگ، پاس یا پی ٹی اوز وغیرہ رعایتی کرایے پر قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔
(x) آگے اور واپسی دونوں سفر کے ٹکٹ ایک ہی بُکنگ طریقے سے جاری کیے جانے چاہئیں، یعنی:
- انٹرنیٹ (آن لائن) بُکنگ، یا
- ریزرویشن دفاتر پر کاؤنٹر بُکنگ۔
(xi) ان پی این آرز کے لیے چارٹنگ کے دوران اگر کوئی اضافی کرایہ لاگو بھی ہو تو اس کی وصولی نہیں کی جائے گی۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 4437
(Release ID: 2154595)