امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت ٹماٹر، پیاز اور آلو کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے فعال نگرانی اور مداخلت کرتی ہے


دہلی میں بارش کے باعث عارضی طور پر ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم ملک بھر کی اوسط قیمت مستحکم اور کم سطح پر ہے

پیاز اور آلو کی زیادہ پیداوار اور حکومت کے ذخیرہ شدہ بفر اسٹاک کی موجودگی قیمتوں کے تسلسل اور استحکام کو یقینی بناتی ہے

Posted On: 08 AUG 2025 2:36PM by PIB Delhi

خوردنی  اشیاء کی قیمتیں موجودہ کیلنڈر سال کے دوران بڑی حد تک مستحکم اور قابو میں رہی ہیں۔

آج کے دن تک، صارفین کے امور کا محکمہ ،  صارفین امور ، خوراک اور عوامی تقسیم، کی وزارت ،حکومتِ ہند کی نگرانی میں رہنے والی زیادہ تر اشیاء کی قیمتیں سال بہ سال کی بنیاد پر یا تو مستحکم ہیں یا کمی کا رجحان دکھا رہی ہیں۔ جولائی 2025 میں گھریلو تھالی کی لاگت میں 14 فیصد کمی بھی ماہ کے دوران خوراک کی مہنگائی میں مسلسل اعتدال کی عکاسی کرتی ہے۔

ملک بھر کے مختلف مراکز پر ٹماٹر کی خوردہ قیمتیں عارضی اور مقامی عوامل سے متاثر ہوتی ہیں، نہ کہ بنیادی طلب و رسد میں کسی عدم توازن یا پیداوار کی کمی کی وجہ سے۔

اسی تناظر میں، نیشنل کوآپریٹو کنزیومرز فیڈریشن آف انڈیا (این سی سی ایف) نے 4 اگست 2025سے آزاد پور منڈیسے ٹماٹر کی خریداری شروع کی ہے اور یہ صارفین کو بہت کم منافع پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ این سی سی ایف  نے ایسے اقدامات سابقہ سالوں میں بھی کیے تھے۔

اب تک این سی سی ایف  نے 27,307 کلوگرام ٹماٹرکی فروخت کی ہے، جن کی خوردہ قیمتیں47 روپے  سے60 روپے فی کلوکے درمیان رہی ہیں، جو خریداری لاگت پر منحصر ہے۔ خوردہ فروخت این سی سی ایف  کے اسٹیشنری مراکزپر کی جا رہی ہے جن میں نہرو پلیس  ، ادیوگ بھون ، پٹیل چوک اور راجیو چوک  شامل ہیں، اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر 6–7 موبائل وینزکے ذریعے بھی فروخت جاری ہے۔

دہلی میں ٹماٹر کی موجودہ اوسط خوردہ قیمت 73 روپے فی کلوہے، جو بنیادی طور پر جولائی کے آخری ہفتے سے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ہوئی ہے۔ اس موسمی رکاوٹ کی وجہ سے قیمتیں جولائی کے آخر تک 85  روپے فی کلوتک پہنچ گئیں۔ تاہم، گزشتہ ہفتے کے دوران آزاد پور منڈی میں یومیہ سپلائی کے بحال ہونے اور مستحکم ہونےکے بعد، منڈی اور خوردہ قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

اس کے برعکس، چنئی اور ممبئی جیسے بڑے شہروںمیں، جہاں حالیہ ہفتوں میں کسی غیر معمولی موسمی صورتحال کا سامنا نہیں رہا، وہاں ایسی قیمتوں میں اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ اس وقت چنئی میں ٹماٹر کی اوسط خوردہ قیمت 50 روپے فی کلواور ممبئی میں 58 روپے فی کلو ہے ، جو دہلی کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔

پورے بھارت میں ٹماٹر کی اوسط خوردہ قیمت اس وقت 52  روپے فی کلوہے، جو کہ گزشتہ سال کی 54  روپے فی کلواور سال 2023 کی 136 روپے فی کلوکی قیمتوں سے کم ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سالوں کے برعکس، اس مانسون سیزن میں ٹماٹر، پیاز اور آلو جیسی اہم سبزیوں کی قیمتیں قابو میں ہیں۔

جہاں تک پیاز اور آلوکا تعلق ہے، 2024-25 میں پیداوار پچھلے سال کی نسبت زیادہرہی ہے، جس سے مناسب مقدار میں سپلائی ممکن ہوئی ہے اور خوردہ قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس سال، حکومت نے قیمتوں کے استحکام کے لیے 3 لاکھ ٹن پیازکا ذخیرہ (بفر اسٹاک) خریدا ہے۔ اس ذخیرے سے مرحلہ وار اور ہدفی بنیادوں پر پیاز کی فروخت ستمبر 2025سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

************

ش ح۔ ام ۔ م ش

 (U:4419


(Release ID: 2154451)