بھارتی چناؤ کمیشن
نائب صدارتی انتخاب 2025
ای سی آئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن
Posted On:
07 AUG 2025 2:20PM by PIB Delhi
- انتخابی کمیشن نے صدارتی اور نائب صدارتی انتخابات کے1952 کےایکٹ کی دفعہ 4 کی ذیلی دفعہ (4) اور (1) کے تحت ،
سات اگست.2025 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب 2025 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے، ان کی جانچ پڑتال اور کاغذاتی نامزدگی واپس لینے کی تاریخ اورساتھ ہی ساتھ (اگر ضروری ہو) پولنگ کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ مذکورہ نوٹیفکیشن آج سرکاری گزٹ آف انڈیا میں شائع کر دیا گیا ہے اور ریاستی گزٹ میں ان کی سرکاری زبانوں میں دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے۔
- مذکورہ نوٹیفکیشن اور کمیشن کی ہدایات کے مطابق، نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب 2025 کے لیے ریٹرننگ افسر اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل نے صدارتی اور نائب صدارتی انتخابات کے قواعد، 1974 کے قاعدہ 3 کے تحت گزٹ آف انڈیا میں فارم 1 کے مطابق ایک عوامی نوٹس شائع کیا ہے، جو متعلقہ قواعد کے ساتھ منسلک ہے اور جسے ریاستی گزٹس میں بھی ان کی سرکاری زبانوں میں دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے۔
- پبلک نوٹس میں درج ذیل تفصیلات کی وضاحت کی گئی ہے:
- آر او/اے آر او کو کاغذات نامزدگی پہنچانے کی جگہ: آفس آف آر او ، کمرہ نمبر ۔ آر ایس-28 ، پہلی منزل ، پارلیمنٹ ہاؤس ، نئی دہلی ۔
- نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کی تاریخ اور وقت: صبح11سے دوپہر3بجے تک،(عوامی تعطیل کے علاوہ) کسی بھی دن اور21.اگست.2025 کے بعد نہیں ۔
- سکیورٹی ڈپازٹ: 15,000 روپے آر او کے ساتھ یاتو نقدیا ریزرو بینک آف انڈیا میں اوریا سرکاری خزانے میں جمع کیے جائیں گے۔
- کاغذات نامزدگی کے ساتھ درکار دستاویزات:
- پارلیمانی حلقے کے انتخابی فہرست میں امیدوار سے متعلق اندراج کی تصدیق شدہ کاپی جس میں امیدوار بطور ووٹر رجسٹرڈ ہے ۔
- سکیورٹی ڈپازٹ کی رسید ۔
- کاغذات نامزدگی کے فارم متعلقہ دفتر سے مذکورہ وقت پر حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔
- کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جگہ: کمرہ نمبر ۔ ایف-100 ، سنگوشٹھی-2 ، پہلی منزل ، پارلیمنٹ ہاؤس ، نئی دہلی ۔
- کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ اور وقت: 22.اگست.2025صبح11 بجے
- اگر انتخاب لڑاجاتا ہے تو جیسا کہ کمیشن کے نوٹیفکیشن مورخہ 07.اگست.2025 میں درج ہے، پولنگ 09.ستمبر.2025 کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کمرہ نمبر ایف-101، وسدھا، پہلی منزل، پارلیمنٹ ہاؤس، نئی دہلی میں ہوگی۔
************
ش ح ۔ ش م ۔ م ا
Urdu Release No-4272
(Release ID: 2153533)