ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گیارھواں نیشنل ہینڈلوم ڈے 7 اگست 2025 کو بھارت منڈپم میں منایا جائے گا


صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو مہمان خصوصی ہوں گی

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور امور خارجہ اور ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پابتر مارگریٹا موجود ہوں گے

Posted On: 06 AUG 2025 4:25PM by PIB Delhi

07 اگست 2025 کو منائے جانے والے 11ویں نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر وزارت ٹیکسٹائل ہندوستان کے متنوع اور شاندار ہینڈلوم شعبے کا جشن منائے گی۔ محترمہ دروپدی مرمو، صدر جمہوریہ ہند، اس موقع کی مہمان خصوصی ہوں گی۔ ٹیکسٹائل کے وزیر جناب گری راج سنگھ، امور خارجہ اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر مملکت جناب پابتر مارگریٹا، سکریٹری (ٹیکسٹائل) محترمہ نیلم شامی راؤ اور ترقیاتی کمشنر (ہینڈلومز) ڈاکٹر ایم بینا بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

ان کے علاوہ غیر ملکی خریدار، ممتاز شخصیات، برآمد کنندگان، سینئر سرکاری افسران وغیرہ بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔ ملک بھر سے تقریباً 650 بُنکر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

ہینڈلوم ایوارڈ کا جائزہ

یہ ایوارڈز ہینڈلوم صنعت میں بہترین کارکردگی کو سراہنے کے لیے دیے جاتے ہیں، تاکہ ان افراد اور اداروں کو اعزاز دیا جا سکے جو دستکاری، جدت اور شعبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

سنت کبیر ہینڈلوم ایوارڈ

یہ ایوارڈ ان بہترین ہینڈلوم بُنکروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے شعبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔ اہل بُنکروں میں وہ شامل ہیں جنہیں قومی یا ریاستی ایوارڈ، قومی میرٹ سرٹیفکیٹ ملے ہوں یا جنہیں غیر معمولی مہارت، بُنائی کی روایات کو فروغ و تحفظ دینے، کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور شعبے کی ترقی میں خدمات پر تسلیم کیا گیا ہو۔

انعامات میں شامل ہیں:

 

  • نقد انعام: 3.5 لاکھ روپے
  • طلائی سکّہ (ماؤنٹڈ)
  • تمرا پتر (سرٹیفکیٹ)
  • شال
  • تعریفی سند

 

قومی ہینڈلوم ایوارڈ

یہ ایوارڈ ان بُنکروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے فنِ بُنائی میں غیر معمولی مہارت، لگن اور جدت کا مظاہرہ کیا ہو۔ اس کا مقصد بُنکروں کو بہترین کام جاری رکھنے کی ترغیب دینا اور شعبے کے دیگر افراد کو متاثر کرنا ہے۔

 

انعامات میں شامل ہیں:

 

  • نقد انعام: 2.00 لاکھ روپے
  • تمرا پتر
  • شال
  • سند
  • ایوارڈ یافتہ بُنکروں میں 6 خواتین (01 سنت کبیر، 05 قومی ہینڈلوم ایوارڈز) اور 1 معذور شخص (قومی ہینڈلوم ایوارڈ) شامل ہیں۔
  • ایوارڈ یافتہ ہینڈلوم بُنکروں کے کام کی خصوصی نمائش،
  • این آئی ایف ٹی ممبئی کی جانب سے کافی ٹیبل بک کی رونمائی،
  • ہینڈلوم سیکٹر کی اسکیم کے لیے سہولت ڈیسک کا قیام بھی شامل ہوگا۔

 

ہینڈلوم سیکٹر ہندوستان کی دیہی معیشت اور ثقافتی شناخت کا ایک اہم ستون ہے۔ یہ شعبہ 35 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے، جن میں 70 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں۔ یہ پائیدار ترقی، خواتین کے بااختیار بنانے اور ماحول دوست پیداوار کی ایک روشن مثال ہے۔

7 اگست 1905 کو شروع کی جانے والی سودیشی تحریک نے مقامی صنعتوں، بالخصوص ہینڈلوم بُنکروں کی حوصلہ افزائی کی۔ 2015 میں حکومتِ ہند نے 7 اگست کو نیشنل ہینڈلوم ڈے قرار دیا تاکہ اس تاریخی موقع کو یاد رکھا جا سکے۔

پہلا نیشنل ہینڈلوم ڈے 7 اگست 2015 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چنئی میں منایا تھا۔ اس دن ہینڈلوم بُنائی کی برادری کو اعزاز سے نوازا گیا، جس سے اس شعبے کی بھارت کی سماجی و معاشی ترقی میں اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

قومی ہینڈلوم ڈے ہنرمند ہاتھوں اور تخلیقی روح کا جشن ہے جو بھارتی ہینڈلوم کو ایک لازوال ورثہ بناتے ہیں۔

سال 2024 کے سنت کبیر اور قومی ہینڈلوم ایوارڈ یافتگان کی فہرست:

************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4203

 


(Release ID: 2153323)