ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے ‘‘انڈین ہینڈلوم سیکٹر میں کاربن فوٹ پرنٹ اسسمنٹ’’ نامی کتاب کا اجراء کیا
یہ کتاب ڈیولپمنٹ کمشنر برائے ہینڈلوم، وزارت ٹیکسٹائل اور محکمہ ٹیکسٹائل اینڈ فائبر انجینئرنگ، آئی آئی ٹی، دہلی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے
کتاب پورے ہندوستان میں حقیقی دنیا کے کیس اسٹڈیز کے ذریعے کاربن فوٹ پرنٹ کی پیمائش کرنے اور ماحول دوست پیداوار کو بڑھانے کے لئے آسان اقدامات پر مشتمل ہے
‘‘پائیداری میں حقیقی پیش رفت کیلئے ٹیکسٹائل کی تیاری کے ہر مرحلے پر کاربن کے اثرات کی پیمائش کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر قدم پر ڈیٹا کی مقدار طے کیے بغیر، بہتری کے لیے علاقوں کی نشاندہی کرنا یا مؤثریت کا اندازہ لگانا ناممکن ہے’’: جناب گری راج سنگھ
Posted On:
06 AUG 2025 1:32PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج باضابطہ طور پر ‘‘کاربن فوٹ پرنٹ اسسمنٹ ان انڈین ہینڈلوم سیکٹر: میتھڈس اینڈ کیس اسٹڈیز’’ نامی کتاب کا اجراء کیا، جو کہ ہینڈلومس کے ترقیاتی کمشنر کے دفتر، ٹیکسٹائل کی وزارت اور ٹیکسٹائل اور فائبر انجینئرنگ کے محکمے، آئی آئی ٹی، دہلی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ یہ تاریخی دستاویز ہتھ کرگھے کی صنعت کے کاربن فوٹ پرنٹ کی پیمائش اور اسے کم کرنے کے لیے واضح، عملی طریقے فراہم کرکے ماحولیات کے حوالے سے باشعور ہینڈلوم کی پیداوار اور پائیدار ترقی کے لیے حکومت ہند کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔ یہ صنعت ایک اہم سماجی و اقتصادی شعبہ ہے اور ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔

ہینڈلوم سیکٹر دیہی اور نیم دیہی معاش کا ایک لازمی حصہ ہے جس میں 35 لاکھ سے زیادہ افراد شامل ہیں۔ اس شعبے میں 25 لاکھ سے زیادہ خواتین بنکر اور اس سے منسلک کارکنان شامل ہیں جو خواتین کی معاشی بااختیار کاری کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ہینڈلوم کی بنائی ہندوستانی ثقافتی ورثے کے سب سے مالامال اور متحرک پہلوؤں میں سے ایک ہے۔ اس شعبے کو کم سرمایہ کاری، بجلی کا کم سے کم استعمال، ماحول دوست ہونے، اختراعات کے لیے کشادگی اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق موافقت کا فائدہ ہے۔ انفرادیت اور چھوٹے بیچ سائز کی پیداوار کی صلاحیت اور ماحول دوست ہونے کی وجہ سے ہینڈلوم مصنوعات کی بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ یہ کتاب متحرک اور پیچیدہ ہندوستانی ہینڈلوم اور پائیدار فیشن اور ذہن سازی کے استعمال میں اس کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

کتاب کاربن فوٹ پرنٹ کی پیمائش کرنے کے آسان اقدامات پر مشتمل ہے جس میں ہندوستان بھر میں حقیقی دنیا کے کیس اسٹڈیز بشمول مصنوعات، سوتی بیڈ شیٹس، فرش میٹ، اکت کی ساڑیاں، بنارسی ساڑیاں، اور دیگر مشہور ہینڈلوم آئٹمز شامل ہیں۔ اس میں کم لاگت والے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریقہ کار اور اخراج کی پیمائش کے طریقے بھی شامل ہیں جو خاص طور پر ہینڈلوم سیکٹر کے لیے ماحول دوست پیداوار کو بڑھانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
یہ رپورٹ/کتاب ڈیولپمنٹ کمشنر کے دفتر برائے ہینڈلومس اور ٹیکسٹائل اور فائبر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، آئی آئی ٹی دہلی کے درمیان تحقیقی تعاون کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ اس کام میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی، ویور سروس سینٹرز، نچلی سطح کے ویور گروپس، گرین اسٹیچ پرائیویٹ لمیٹڈ، اور اہم سرکاری ایجنسیوں کے ماہرین کے ساتھ وسیع مشاورت اور قریبی تعاون شامل تھا۔ یہ کتاب عالمی موسمیاتی رپورٹنگ کے معیارات کو ہندوستان کے منفرد آپریشنل سیاق و سباق کے مطابق ڈھالتی ہے، اس طرح اس شعبے کو پائیدار ترقی حاصل کرنے کے لیے بااختیار بناتی ہے۔
وزارت تمام اسٹیک ہولڈرز، میڈیا کے نمائندوں اور اس تاریخی رپورٹ کے نتائج کو تلاش کرنے اور اس کا اطلاق کرنے پر زور دیتی ہے جو کہ ایک سبز، زیادہ لچکدار ہندوستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ش ہ ب
U.NO.4164
(Release ID: 2152996)