مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستانی ڈاک کی جدید ڈاک ٹیکنالوجی( اے پی ٹی) کی جانب ملک گیر منتقلی
Posted On:
06 AUG 2025 12:15PM by PIB Delhi
آئی ٹی 2.0 کے تحت اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک حصے کے طور پر انڈیا پوسٹ نے ایڈوانسڈ پوسٹل ٹیکنالوجی (اے پی ٹی) ایپلی کیشن کا ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آغاز کیا ہے ۔ پرانے سے جدید نظام کی طرف یہ منتقلی تیز تر، ہوشیار اور صارف پرمرکوز ڈاک خدمات کی فراہمی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
اس منتقلی کے پیمانے اور پیچیدگی کے مد نظرشہری ، دیہی اور دور دراز علاقوں میں 1.64 لاکھ سے زیادہ ڈاک خانوں میں 04.08.2025 کو نفاذ کے پہلے دن کے دوران سست روی دیکھی گئی ۔ تاہم تکنیکی ٹیم نے چوبیس گھنٹے کام کیا اور 05.08.2025 تک سست روی کو دور کردیا ۔اس تبدیلی کے عمل کی وسعت اور پیچیدگی کے باعث ممکنہ چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ نے پہلے ہی مخصوص معاون ٹیمیں اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹمز قائم کر دیے ہیں تاکہ عملی مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔ اے پی ٹی سسٹم سے اب لین دین کی رفتار، ڈیجیٹل ادائیگی کے انضمام، ریئل ٹائم ٹریکنگ اور مجموعی صارف تجربے میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔مورخہ 05.08.2025 کو ملک بھر میں اس نئی ایپلیکیشن کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد آرٹیکلز(سامان) بک کیے گئے اور 25 لاکھ سے زائد آرٹیکلز کی ترسیل کی گئی۔
ہندوستانی ڈاک بلاتعطل عوامی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے ۔ محکمہ کارکردگی کی باریکی سے نگرانی کر رہا ہے اور ہموار اور موثر منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ادارہ اس اہم ڈیجیٹل اپ گریڈ کے دوران صبر و تحمل اور تعاون پر شہریوں کا دلی شکریہ بھی ادا کرتا ہے۔
****
U.N-4157
(ش ح۔ م ع ن۔ع ن)
(Release ID: 2152903)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam