صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

موسم سرما میں کھلنے والے پھولوں کے لیے امرت اُدیان 16 اگست سے 14 ستمبر تک عوام کے لیے کھولا جائے گا


کھلاڑیوں کو 29 اگست اور اساتذہ کو 5 ستمبر کو خصوصی رسائی حاصل ہوگی

Posted On: 02 AUG 2025 10:49AM by PIB Delhi

موسم سرما میں کھلنے والے پھولوں کے لیے امرت اُدیان 16 اگست سے 14 ستمبر 2025 کے درمیان عوام کے ملاحظے کے لیے کھولا جائے گا۔ اس مدت کے دوران، اُدیان صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا، اور آخری داخلے کا وقت شام 5:15 بجے ہوگا۔ اُدیان  رکھ رکھاؤ کے کاموں کے لیے تمام پیر کے روز بند رہے گا۔

ایتھلیٹ حضرات اور کھلاڑی 29 اگست اور اساتذہ 5 ستمبر کو بالترتیب نیشنل اسپورٹس ڈے اور یوم اساتذہ کے دن امرت اُدیان میں خصوصی داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔

سیر کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے داخلہ اور نکاسی گیٹ نمبر 35 سے ہوگی، جو نارتھ ایونیو روڈ کے نزدیک واقع ہے۔ امرت اُدیان میں داخلہ مفت ہوگا۔ وزیٹرس آن لائن بکنگ کے لیے visit.rashtrapatibhavan.gov.in پر جا سکتے ہیں۔ بکنگ کے بغیر آنے والے وزیٹرس گیٹ نمبر 35 کے باہر موجود سیلف سروس اسٹالوں کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

سیر کے لیے آنے والے افراد اُدیان کے اندر اپنے ساتھ موبائل فون، الیکٹرک چابیاں، پرس، ہینڈ بیگ، پانی کی بوتلیں، بچوں کے دودھ کی بوتلیں اور چھتری لے جا سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ کوئی دیگر اشیاء اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

باغ کی پگڈنڈیوں میں بال واٹیکا، ہربل گارڈن، بونسائی گارڈن، سینٹرل لان، لانگ گارڈن اور سرکلر گارڈن شامل ہوں گے۔ پورے سرکٹ میں رکھے گئے کیو آر کوڈز وزیٹرس کو مختلف پودوں اور ڈیزائن کی خصوصیات کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیں گے۔

اس سال، وزیٹرس کے لیے ایک نئی خاصیت- بیبلنگ بروک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ خوبصورت مناظر میں شامل ہیں:

  • جھرنے کے ساتھ گھماؤ دار پانی کا چشمہ، مجسموں  سے پھوٹتے پانی کے چشمے، پانی میں قدم رکھنے کے لیے پتھر، اور ایک ایسا تالاب جو سطح زمین کی عکاسی کرتا ہے
  • پاؤں کو سکون دینے والے راستے پر ایک ساکت برگد کا درخت، پنچ تتوا پگڈنڈیاں، اور جنگل کے ماحول کی آوازیں
  • ایک پُرسکون ہربل اور پلومیریا گارڈن، جس میں گھاس کے ٹیلے اور تیار شدہ باغات ہیں جو عمیق حسی تجربات پیش کرتے ہیں

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:3848


(Release ID: 2151680)