وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم مودی اور متحدہ عرب امارات کےصدر عزت مآب محمد بن زاید نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
Posted On:
31 JUL 2025 12:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی شاندار پیش رفت کو مثبت انداز میں سراہا اور دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ فلاح و بہبود کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینے اور گہرا کرنے پر زور دیا۔
عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کی تاریخ کے دوسرے طویل ترین مدت تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم کا اعزاز حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دپیش کی اور ملک کی خدمت میں ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے عزت مآب کا اُن کی نیک تمناؤں اور ہندوستان کے عوام کے لیے ظاہر کیے گئے محبت بھرے جذبات پر شکریہ ادا کیا۔
****
U.N-3670
(ش ح۔م ع ن ۔ش ا)
(Release ID: 2150613)
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam