وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بینکنگ قوانین (ترمیمی) قانون، 2025 کی اہم دفعات یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوں گی


بینکنگ قوانین (ترمیمی)  قانون، 2025 کا مقصد بینک گورننس کو بہتر بنانا، ڈپازٹرز کی حفاظت کرنا، پی ایس بی آڈٹ کو بہتر بنانا اور کوآپریٹو بینکوں کو آئینی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے

Posted On: 30 JUL 2025 7:56PM by PIB Delhi

بینکنگ قوانین (ترمیمی) قانون، 2025 کو 15 اپریل 2025 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا، جس میں کل 19 ترامیم شامل تھیں  اور پانچ قانون جن کے نام اس طرح ہیں: ریزرو بینک آف انڈیا قانون، 1934، بینکنگ ریگولیشن قانون، 1949، اسٹیٹ بینک آف انڈیا قانون، 1955 اور بینکنگ کمپنیاں (حصول اور انڈرٹیکنگ) قانون، 1970 اور 1980۔

بینکنگ قوانین (ترمیمی) قانون، 2025 کا مقصد بینکنگ سیکٹر میں گورننس کے معیار کو بہتر بنانا، ڈپازٹرز اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا، پبلک سیکٹر کے بینکوں میں آڈٹ کے معیار کو بہتر بنانا اور کوآپریٹو بینکوں میں ڈائریکٹرز (چیئرپرسن اور کل وقتی ڈائریکٹرز کے علاوہ) کی مدت کار میں اضافہ کرنا ہے۔

مرکزی حکومت نے یکم اگست 2025 کو بینکنگ قوانین (ترمیمی) قانون، 2025 (2025 کا 16) کی دفعات 3، 4، 5، 15، 16، 17، 18، 19 اور 20 کی دفعات نافذ العمل ہوں گی، جیسا کہ 29 جولائی 2025 کو گزٹ نوٹیفکیشن ایس او 3494 (ای) کے ذریعے نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

  1. مذکورہ بالا دفعات کا مقصد ’خاطر خواہ سود‘ کی حد کو 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ روپے کرنا ہے اور اس حد پر نظر ثانی کرنا ہے جو 1968 کے بعد سے برقرار ہے۔

  2. مزید برآں، یہ دفعات کوآپریٹو بینکوں میں ڈائریکٹر کی مدت کار کو 97 ویں آئینی ترمیم کے ساتھ ہم آہنگ کرتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ مدت 8 سال سے بڑھا کر 10 سال کر دیتی ہیں (چیئرپرسن اور کل وقتی ڈائریکٹر کو چھوڑ کر)۔

  • iii. پبلک سیکٹر بینکوں (پی ایس بی) کو اب غیر دعویدار حصص، سود اور بانڈ ریڈیمپشن کی رقم انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ (آئی ای پی ایف) میں منتقل کرنے کی اجازت ہوگی، جس سے وہ کمپنیز قانون کے تحت کمپنیوں کے طریقوں کے مطابق ہوں گے۔ ان ترامیم میں سرکاری بینکوں کو قانونی آڈیٹرز کو معاوضہ دینے، اعلیٰ معیار کے آڈٹ پیشہ ور افراد کی شمولیت میں سہولت اور آڈٹ کے معیار کو بڑھانے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

ان دفعات کا نفاذ بھارتی بینکاری شعبے کے قانونی، ریگولیٹری اور گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 3655


(Release ID: 2150439)