دیہی ترقیات کی وزارت
خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو دیا جانے والا کریڈٹ 11 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے
دیہی مالیاتی بااختیار بنانے میں ایک تاریخی سنگ میل
Posted On:
29 JUL 2025 2:28PM by PIB Delhi
دین دیال انتیودیہ یوجنا – نیشنل رورل لائیو ہڈس مشن ( ڈی اے وائی این آر ایل ایم) کے تحت ایک اہم سنگ میل حاصل کیا گیا ہے۔ رسمی مالیاتی اداروں کے ذریعہ خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس ( ایس ایچ جیز) کو 11 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے تقسیم کیے گئے ہیں۔ بینکنگ کمیونٹی کے تعاون سے حاصل کی گئی یہ تاریخی کامیابی نچلی سطح پر جامع ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور مالیاتی طاقت کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
سیلف ہیلپ گروپ تحریک نے ڈی اے وائی- این آر ایل ایم اور لکھپتی دیدی یوجنا جیسے اقدامات کے ذریعے لاکھوں خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔ 98 فیصد سے زیادہ کی اعلی عدم ادائیگی کی شرح ( این پی اے) کے ساتھ 11 لاکھ کروڑ روپے کی تقسیم اس پروگرام کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
مشن کے تحت یہ اہم کامیابی بینکنگ شراکت داروں کے بغیر ممکن نہیں تھی، مضبوط بینکنگ شراکت نے سیلف ہیلپ گروپ تحریک کو تقویت بخشی اور دیہی خواتین کو خود انحصاری کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔
پس منظر:
ڈی اے وائی این آر ایل ایم کا بنیادی مقصد دیہی غریب خواتین کو مضبوط کمیونٹی اداروں میں منظم کرکے ان کی روزی روٹی کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے۔ سیلف ہیلپ گروپس نے دیہی علاقوں میں قرضہ فراہم کرنے کے لیے ایک اہم ذریعہ کے طور پر کام کیا ہے جس میں بغیر ضمانتی قرضوں، سود پر سبسڈی اور دیگر مالی امداد کی طرف کام کیا گیا ہے۔ اس مسلسل کریڈٹ فلو نے دیہی خواتین کو انٹرپرینیورشپ کی طرف راغب کیا ہے۔
کلیدی شراکت:
بینک
- ترجیحی شعبے کے قرضے کے تحت ایس ایچ جیز کو قرض اور دیگر مالی خدمات فراہم کرنا
- ایس ایچ جی اراکین کے لیے قرضوں تک آسان رسائی اور طریق کار کو آسان بنانا
بنک سکھیاں:
- لین دین، دستاویزات اور قرض کی درخواست میں مدد فراہم کرنا
- مالی خواندگی اور انشورنس، پنشن جیسی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا
- بینک کھاتوں کے لیے آدھار اور موبائل سیڈنگ میں مدد کرنا
- قرض کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے کمیونٹی بیسڈ ریکوری میکانزم ( سی بی آر ایم) کو مضبوط بنانا
*******
ش ح- ظ ا- خ م
UR No.3502
(Release ID: 2149720)