وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بھارت-مالدیپ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا

Posted On: 25 JUL 2025 9:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد میزو نے بھارت-مالدیپ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ۔

دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے، یادگاری ڈاک ٹکٹوں پر بھارت کی روایتی کشتی اُرو اور مالدیپ کی روایتی ماہی گیری کشتی وَدھُو دھونی کی تصاویر شامل ہیں۔ اُرو ایک دیو قامت لکڑی کی کشتی ہے جو کیرالہ کے تاریخی بیپّور شپ یارڈ میں ہاتھ سے تیار کی جاتی ہے، جبکہ ودھو دھونی مالدیپ میں ریف اور ساحلی علاقوں میں ماہی گیری کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ دونوں کشتیاں صدیوں سے بحرِ ہند میں تجارتی سرگرمیوں کا حصہ رہی ہیں۔ ودھو دھونی  نہ صرف مالدیپ کی بھرپور سمندری وراثت کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ اس کے جزیرہ نما طرزِ زندگی اور سمندر کے ساتھ گہرے رشتے کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

1965میں مالدیپ کی آزادی کے بعد، بھارت اُن اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے مالدیپ کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا دونوں ممالک کے گہرے اور تاریخی تعلقات کی علامت ہے۔

******

ش ح۔ ش ت ۔ت ا

U-NO-3419


(Release ID: 2149198)