بھارتی چناؤ کمیشن
نائب صدرجمہوریہ کا الیکشن، 2025
ای سی آئی نے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ آر اوز کا تقرر کیا
Posted On:
25 JUL 2025 11:28AM by PIB Delhi
- ہندوستان کے الیکشن کمیشن کو، آرٹیکل 324 کے تحت، ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے انتخابات کرانے کا اختیار حاصل ہے۔ ہندوستان کے نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب، صدرجمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات سے متعلق ایکٹ، 1952 اور اس کے تحت وضع کیے گئے ضوابط، یعنی صدرجمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات سے متعلق ضوابط، 1974 کے تحت ہوتا ہے۔
- صدرجمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات سے متعلق ایکٹ، 1952 کی دفعہ3 کے تحت، الیکشن کمیشن، مرکزی حکومت کی مشاورت سے، ایک ریٹرننگ آفیسر کا تقرر کرتی ہے، جس کا دفتر نئی دہلی میں ہوگا اور وہ ایک یا ایک سے زیادہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر بھی کر سکتا ہے۔ روایت کے مطابق ، یا تو سکریٹری جنرل، لوک سبھا یا سکریٹری جنرل، راجیہ سبھا کو باری باری ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا جاتا ہے۔ پچھلے نائب صدر کے انتخابات کے دوران، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔
- لہذا، الیکشن کمیشن نے قانون و انصاف کی وزارت کی مشاورت سے اور راجیہ سبھا کے معزز ڈپٹی چیئرمین کی رضامندی سے، سکریٹری جنرل، راجیہ سبھا کو آئندہ نائب صدر کے انتخاب، 2025 کے لیے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔
- الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 2025 کے نائب صدر کے انتخابات کے دوران راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ گریما جین اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ڈائریکٹر جناب وجے کمار کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔
- مطلوبہ گزٹ نوٹیفکیشن آج الگ سے جاری کیا جا رہا ہے ۔
******
(ش ح –ک ح- م ق ا)
U. No.3292
(Release ID: 2148265)
Read this release in:
English
,
Nepali
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam