امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی


بھارت نے عالمی تجارت میں ایک اور تاریخی سنگ میل قائم کیا، یہ ہر شہری کے لیے فخر اور امکانات کا لمحہ ہے

یہ معاہدہ وزیر اعظم مودی جی کی عوام پر مبنی تجارتی سفارتکاری کے طور پر نمایاں ہے، جو زرعی برآمدات پر 95 فیصد ڈیوٹی ختم کر کے ہمارے کسانوں کے لیے خوشحالی کا ایک نیا دور شروع کرتا ہے اور 99 فیصد سمندری برآمدات پر صفر ڈیوٹی کے ساتھ ہمارے ماہی گیروں کو فائدہ پہنچاتا ہے

میک ان انڈیا کے عہد کو تقویت دیتے ہوئے اور ہماری مقامی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کراتے ہوئے، یہ معاہدہ ہمارے کاریگروں، بنکروں، ٹیکسٹائل، چمڑے، جوتوں، جواہرات، اور کھلونوں کے لیے وسیع تر بازار کھولتا ہے، جو ان کی صلاحیت کو ایک نئی بلندی تک لے جاتا ہے

Posted On: 24 JUL 2025 8:28PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو بھارت-برطانیہ تاریخی آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

"ایکس" پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، وزیر داخلہ نے کہا:

"بھارت نے عالمی تجارت میں ایک اور سنگ میل قائم کیا ہے۔ یہ ہر شہری کے لیے فخر اور امکانات کا لمحہ ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو بھارت-برطانیہ تاریخی ایف ٹی اے پر دستخط کے لیے دلی مبارکباد۔ یہ معاہدہ مودی جی کی عوامی مفاد پر مبنی تجارتی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے، جو ہمارے کسانوں کے لیے ایک نئے خوشحالی کے دور کا آغاز کرتا ہے، کیونکہ اس میں زرعی برآمدات پر 95فیصد ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے، اور ہمارے ماہی گیروں کو 99فیصد سمندری برآمدات پر زیرو ڈیوٹی کا فائدہ حاصل ہوگا۔

میک اِن انڈیا‘ کے عہد کو تقویت دیتے ہوئے اور ہمارے مقامی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں پہنچا کر، یہ معاہدہ ہمارے کاریگروں، بنکروں، ٹیکسٹائل، چمڑے، جوتے، قیمتی پتھروں، زیورات اور کھلونوں کی صلاحیت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

************

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :  3239     )


(Release ID: 2148168)