کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت اور برطانیہ نے جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) پر دستخط کیے
تاریخی معاہدہ طے: بھارت اور برطانیہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں ایک نئے دور کی اقتصادی شراکت داری اور مواقع کو فروغ دینے والا ایک تاریخی تجارتی معاہدہ کیا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر کی موجودگی میں، اس معاہدے پر وزیر تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل اور برطانیہ کے کاروبار اور تجارت کے وزیر، جناب جوناتھن رینالڈز نے دستخط کیے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور خزانہ کی چانسلر محترمہ ریچل ریوز بھی اس موقع پر موجود تھیں
اس میں ٹیکسٹائل، چمڑے، جوتوں، جواہرات، سمندری مصنوعات، اور کھلونوں جیسے شعبے شامل ہیں—جو بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کریں گے اور کاریگروں، خواتین کی زیر قیادت کاروباری اداروں، اور ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنائیں گے
بھارتی اشیاء کی مارکیٹ میں99 فیصد محصول کے ساتھ صفر ڈیوٹی رسائی، جو تجارت کی تقریباً 100 فیصد قیمت کو شامل کرتی ہے
خدمات کے حوالے سے پرجوش عہد – برطانیہ کی طرف سے پہلی بار
آئی ٹی/آئی ٹی ای ایس، مالیاتی اور پیشہ ورانہ خدمات، کاروباری مشاورت، تعلیم، ٹیلی کام، آرکیٹیکچر، اور انجینئرنگ
Posted On:
24 JUL 2025 5:13PM by PIB Delhi
بھارت اور برطانیہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں آج جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) پر دستخط کر کے مضبوط اقتصادی شراکت داری کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس معاہدے پر وزیر تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل اور برطانیہ کے کاروبار اور تجارت کے وزیر، جناب جوناتھن رینالڈز نے دونوں وزرائے اعظم کی موجودگی میں دستخط کیے۔
یہ ایف ٹی اے بھارت کے بڑی ترقی یافتہ معیشتوں کے ساتھ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اقتصادی انضمام کو مضبوط کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ بالترتیب دنیا کی چوتھی اور چھٹی بڑی معیشتوں کے طور پر، بھارت اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات عالمی اقتصادی اہمیت رکھتے ہیں۔ بھارت-برطانیہ سی ای ٹی اے پر دستخط 6 مئی 2025 کو مذاکرات کے کامیاب اختتام کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت فی الحال تقریباً 56 بلین امریکی ڈالر ہے، جسے 2030 تک دوگنا کرنے کا مشترکہ ہدف ہے۔
سی ای ٹی اے بھارت کی برآمدات کے 99 فیصد کے لیے بے مثال ڈیوٹی فری رسائی کو یقینی بناتا ہے، جو تقریباً پورے تجارتی شعبے کا احاطہ کرتا ہے۔ اس سے مزدوروں پر مبنی صنعتوں جیسے کہ ٹیکسٹائل، سمندری مصنوعات، چمڑے، جوتوں، کھیلوں کے سامان، کھلونوں، اور جواہرات کے ساتھ ساتھ تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں جیسے کہ انجینئرنگ مصنوعات، گاڑیوں کے پرزے، اور نامیاتی کیمیکلز کے لیے نئے مواقع کھلیں گے۔
خدمات کا شعبہ، جو بھارت کی معیشت کا ایک مضبوط محرک ہے، بھی وسیع پیمانے پر فوائد حاصل کرے گا۔ یہ معاہدہ آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلق خدمات، مالیاتی اور قانونی خدمات، پیشہ ورانہ اور تعلیمی خدمات، اور ڈیجیٹل تجارت میں زیادہ مارکیٹ رسائی فراہم کرتا ہے۔ بھارتی پیشہ ور افراد، بشمول وہ جو کمپنیوں کی جانب سے برطانیہ میں تمام خدمات کے شعبوں میں کام کرنے کے لیے تعینات کیے جاتے ہیں، معاہدوں پر تعینات پیشہ ور افراد جیسے کہ آرکیٹیکٹس، انجینئرز، خانساما، یوگا انسٹرکٹرز، اور موسیقار، آسان ویزا طریقہ کار اور آزادانہ داخلے کے زمروں سے فائدہ اٹھائیں گے، جس سے برطانیہ میں ہنر مند افراد کے لیے کام کرنا آسان ہو جائے گا۔
مرکزی وزیر تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ان کی بصیرت افروز قیادت اور غیر متزلزل عزم کے لیے گہرا شکریہ ادا کیا، جو اس تاریخی معاہدے کے حصول میں کلیدی رہا۔ انہوں نے کہا:
"یہ سی ای ٹی اے دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک سنگ میل ہے، جو ایک پرجوش اور متوازن نظامِ عمل قائم کرتا ہے۔ یہ بھارت کی برآمدات کے 99 فیصد پر محصول کے بغیر رسائی کی راہ ہموار کرتا ہے، جو تجارت کی تقریباً 100 فیصد قیمت کو شامل کرتا ہے، بشمول لیبر پر مبنی شعبوں جو 'میک ان انڈیا' اقدام کو آگے بڑھاتے ہیں اور 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دگنا کرنے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ اس میں اشیا اور خدمات میں پرجوش عہد شامل ہیں، جو مختلف شعبوں پر محیط ہیں، جبکہ معاہداتی خدمات فراہم کنندگان، کاروباری افراد، اور آزاد پیشہ ور افراد کے لیے رسائی کو آسان بنا کر بھارتی پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت کو بڑھاتا ہے۔ جدید دوگنا تعاون کنونشن بھارتی کارکنوں اور ان کے آجروں کو تین سال تک برطانیہ کے سماجی تحفضاتی تعاون سے مستثنیٰ کرے گا، جس سے مسابقت اور آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ یہ ایف ٹی اے جامع ترقی کے لیے ایک اتپریرک کا کام کرے گا، جو کسانوں، کاریگروں، کارکنوں، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، اور اختراع کاروں کو فائدہ پہنچائے گا، جبکہ بھارت کے بنیادی مفادات کی حفاظت کرے گا اور عالمی اقتصادی طاقت بننے کے ہمارے سفر کو تیز کرے گا۔"
بھارت نے دوگنا تعاون کنونشن پر بھی ایک معاہدہ کیا ہے۔ یہ بھارتی پیشہ ور افراد اور ان کے آجروں کو تین سال تک برطانیہ میں سماجی تحفضاتی ادائیگیوں سے مستثنیٰ کرے گا، جس سے بھارتی ہنر کی لاگت کی مسابقت بہتر ہوگی۔
اس معاہدے کو تجارت کو زیادہ جامع بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ خواتین اور نوجوان کاروباری افراد، کسان، ماہی گیر، اسٹارٹ اپس، اور ایم ایس ایم ایز عالمی قدر کے رابطوں تک نئی رسائی حاصل کریں گے، جو اختراعات کی حوصلہ افزائی، پائیدار طریقوں کو فروغ، اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کو کم کرنے کی دفعات سے تعاون یافتہ ہیں۔
سی ای ٹی اے سے آنے والے سالوں میں تجارت کے حجم میں نمایاں اضافے کی توقع ہے، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، برآمدات میں توسیع ہوگی، اور بھارت اور برطانیہ کے درمیان ایک گہرے اور زیادہ لچکدار اقتصادی تعلق کی حمایت ہوگی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3232 )
(Release ID: 2148035)
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam