وزیراعظم کا دفتر
برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
Posted On:
24 JUL 2025 5:35PM by PIB Delhi
عزت مآب
میں دل سےآپ کا بہت بہت شکرگزار ہوں اس استقبال کے لئے،شاندار اعزاز کے لیے اور چیکرس میں آج ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں اور بھارت اور برطانیہ مل کر ایک نئی تاریخ کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
عزت مآب
اس ایک سال میں ہمیں تیسری بار ملنے کا موقع ملا ہے۔ یہ اپنے آپ میں، میں اسے بہت اہم سمجھتا ہوں اور برطانیہ اور بھارت، ہم ایک طرح سے فطری شراکت دار ہیں۔ آج ہمارے تعلقات کا ایک تاریخی دن ہے۔ آج ہم دونوں ملک مل کر باہمی مفاد کے لئے ایف ٹی اے اور ڈبل کنٹری بیوشن کنونشن کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔ یہ اپنے آپ میں بھارت اور برطانیہ، آنے والی نسل کے لیے ایک بہت مضبوط راستہ تیار کر رہا ہے۔ تجارت و صنعت کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ ہمارے کسان، ہمارے ایم ایس ایم ای ، ہمارے نوجوان، میں سمجھتا ہوں ان کے لیے بہت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہی نہیں، اکیسویں صدی ، یہ ٹیکنالوجی پر مبنی صدی ہے۔ ایسے میں بھارت اور برطانیہ کے نوجوان اس میں بھی ہنر مند نوجوان ، یہ مل کرکے ایک نئی دنیا کی تعمیر میں بڑا تعاون دیں گے۔ 21ویں صدی کی ٹیکنالوجی مسلسل اختراع کا تقاضا کرتی ہے۔ جب برطانیہ اور بھارت کے ہنر مند نوجوان، ان کا ذہن اور ہنرجڑجاتا ہے، تو دنیا کے لیے ترقی کی بہت بڑی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ اس سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور ایک طرح سے ہنر مندوں کی نقل و حرکت کو فروغ ملے گا۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ ‘وژن 2035 ’کو ہماری جو جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے، اس کو نئی رفتار اور نئی توانائی ملے گی۔
عزت مآب
ایک بار پھر، میں آپ کا دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس شاندار شروعات میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں آپ کا بہت اہم رول ہے۔ میں آپ کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔
*****
ش ح-مش۔ ف ر
UR No-3205
(Release ID: 2147904)
Read this release in:
Odia
,
English
,
Manipuri
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam