وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان کا متحرک پریس اور میڈیا ایکو سسٹم 1.55 لاکھ اشاعتوں اور 908 نجی ٹی وی چینلز کے ساتھ توسیع پذیر ہے
پرسار بھارتی نے ڈی ڈی فری ڈش اور بی آئی این ڈی اسکیم کے ذریعے علاقائی رسائی کو بڑھایا
متعدد علاقائی زبانوں کا احاطہ کرتے ہوئے92 نجی اور 50 ڈی ڈی چینلز ڈی ڈی فری ڈش پر دستیاب ہیں
Posted On:
23 JUL 2025 8:45PM by PIB Delhi
ہندوستان میں ایک متحرک پریس اور میڈیا ایکو سسٹم ہے، جس میں حالیہ برسوں میں زبردست ترقی دیکھی گئی ہے، جیسا کہ ذیل میں ذکر کیا گیا ہے:
- پریس رجسٹرار جنرل آف انڈیا کے پاس رجسٹرڈ اشاعتوں کی تعداد 15-2014 میں 1.05 لاکھ سے بڑھ کر 2024-25 میں 1.55 لاکھ ہوگئی ہے۔
- نجی سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کی تعداد بھی 15-2014 میں 821 سے بڑھ کر 25-2024 میں 908 ہو گئی۔
آج تک، 92 نجی چینلز اور 50 دوردرشن چینلز ڈی ڈی فری ڈش پر دستیاب ہیں۔ نجی اور ڈی ڈی دونوں چینلز مختلف علاقائی زبانوں میں کام کرتے ہیں، جو ملک بھر میں سامعین کی وسیع تر رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔
پرسار بھارتی کے نیٹ ورک کی ملک بھر میں توسیع ایک مسلسل عمل ہے جو براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ (بی آئی این ڈی) اسکیم 26-2021 کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں اس اسکیم کے تحت تین ٹرانسمیٹر منظور کیے گئے ہیں۔ ان میں منڈی میں کے ڈبلیو 5 ٹرانسمیٹر اور چمبہ اور دھرم پور میں کے ڈبلیو ای ایم آئی ٹرانسمیٹر شامل ہیں۔
یہ اطلاع آج لوک سبھا میں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے دی۔
****
ش ح۔ ش ب۔اش ق
U NO: 3182
(Release ID: 2147672)