وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آکاش وانی اور دوردرشن مراکز کی جدید کاری کا کام پورے بھارت میں جاری ہے

Posted On: 23 JUL 2025 4:31PM by PIB Delhi

 حکومت نے تمام ریاستوں میں آکاش وانی اور دوردرشن مراکز (ڈی ڈی کے) کی جدید کاری اور توسیع کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

مرکزوں کو سینٹرل سیکٹر اسکیم – براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ (بی آئی این ڈی) کے تحت اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس میں بہار سمیت پورے ملک میں عوامی نشریات کو مضبوط بنانے کے لیے بڑے اپ گریڈ شامل ہیں۔

اس اسکیم کو 2021-26 کی مدت کے لیے کل 2,539.61 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے۔

اس اسکیم کی توجہ ان باتوں  پر مرکوز ہے:

  • براڈکاسٹنگ آلات کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدیدکاری

  • پرانے نظاموں کی تبدیلی

  • اسٹوڈیو اور ٹرانسمیٹر انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن

  • نئی ٹیکنالوجیوں اور ڈیجیٹل ورک فلو کا استعمال

حکومت نے بہار میں براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے مختلف پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اس میں آکاش وانی کیندروں کی جدید کاری کے لیے 64.56 کروڑ روپے اور دوردرشن مراکز کی جدید کاری کے لیے 4.31 کروڑ روپے شامل ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل مروگن نے آج لوک سبھا میں یہ جانکاری پیش کی۔

***

(ش ح - ع ا)

U. No. 3134


(Release ID: 2147576)